بیجنگ: چین کے وزیر خارجہ وانگ ای اور پاکستان کے وزیر خارجہ و ڈپٹی وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے بیجنگ میں ملاقات کی اور مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک نے خطے میں امن و استحکام اور فوری جنگ بندی اور تنازع کے پھیلاؤ کو روکنے کی بھرپور کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور کہاکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تمام متاثرہ علاقوں تک امداد پہنچانے کی اجازت ہونی چاہیے۔ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ایران اور خلیجی ممالک کی خودمختاری، سرحدی سالمیت، قومی آزادی اور سیکیورٹی کے تحفظ کے لیے فوری مذاکرات کا آغاز کیا جائے۔ چین اور پاکستان تمام متعلقہ فریقین کی حمایت کرتے ہیں کہ وہ پرامن تصفیہ کے لیے بات چیت شروع کریں اور مذاکرات کے دوران طاقت کے استعمال یا دھمکیوں سے گریز کریں۔دونوں ممالک نے کہاکہ جنگ کے دوران شہریوں اور غیر فوجی اہداف کی حفاظت کے اصول پر عمل کیا جائے۔ توانائی، پانی کے حصول اور پرامن نیوکلیئر تنصیبات سمیت اہم بنیادی ڈھانچے پر حملے فوری طور پر بند کیے جائیں اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی مکمل پاسداری کی جائے۔
مشرق وسطیٰ کشیدگی: پاکستان اور چین کا فوری جنگ بندی پر زور

Leave a Reply