Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
برطانیہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے خارجہ کا دورہ اسلام آباد، اعلیٰ سطح ملاقاتیں – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

برطانیہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے خارجہ کا دورہ اسلام آباد، اعلیٰ سطح ملاقاتیں

اسلام آباد:برطانیہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقیاتی امور ایڈ لیویلن نے اسلام آباد کا دورہ کیا۔برطانوی ڈائریکٹر جنرل نے اعلیٰ سطح ملاقاتیں کیں، برطانوی ڈائریکٹر جنرل نے خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لئے برطانیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کا خیرمقدم کیا، شہری تنصیبات پر حملے روکنے کے لئے برطانیہ کے مطالبے کے اعادہ کیا گیا۔ایڈ لیویلن نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی عوام اور فورسز کی قربانیوں کی تعریف کی اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں برطانیہ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
برطانوی ڈائریکٹر جنرل ایڈ لیویلن نے پاکستان کی طویل مدتی اقتصادی ترقی کے لیے برطانیہ کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *