Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ڈالر کی قدر کم، تولہ سونا 2 ہزار 800 روپے مزید مہنگا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ڈالر کی قدر کم، تولہ سونا 2 ہزار 800 روپے مزید مہنگا

تولہ سونا 4 لاکھ 78 ہزار 762 ،دس گرام 4 لاکھ 10 ہزار 461 کاہوگیا
کراچی:انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمزید گھٹ گئی ،ادھرعالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 279 روپے 15 پیسے پر بند ہوا۔ یاد رہے کہ پیر کومقامی کرنسی279 روپے 16 پیسے پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 28 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار560ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2 ہزار 800 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 78 ہزار 762 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 401 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 10 ہزار 461 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت3ہزار 900 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 75 ہزار 962 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 260 روپے کے اضافے سے 7 ہزار 784 روپے ہوگئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *