Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

کراچی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے جنگ جلدی ختم کرنے کے بیان کے بعد پاکستان سمیت ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز میں سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 7 ہزار 461 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 56 ہزار 233 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔سٹاک ایکسچینج میں غیرمعمولی تیزی کے بعد کاروبار ایک گھنٹے کیلئے روک دیا گیا ہے۔تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 6 ہزار 768 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 55 ہزار 511 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1900 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 48 ہزار 743 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں ساڑھے 5 فیصد، جاپان کے نکئی انڈیکس میں تقریباً 5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق ہانگ کانگ کے ہانگ سینگ انڈیکس میں بھی 2 فیصد تیزی دیکھی گئی، چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی ڈیڑھ فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ ملائیشیا کے فٹسی برسا انڈیکس میں بھی ایک فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *