Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیر خزانہ سے وزیر اعلیٰ پختونخوا کی ملاقات، تعاون پر اتفاق – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیر خزانہ سے وزیر اعلیٰ پختونخوا کی ملاقات، تعاون پر اتفاق

سہیل آفریدی نے صوبہ کے معاشی، مالی مسائل سے آگاہ کیا، تعاون کی ضرورت پر زور صوبائی حکومتوں کو مالی چیلنجز سے نمٹنے میں ہرممکن سہولت فراہم کی جائیگی:محمد اورنگزیب
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ملاقات کی۔ ملاقات خوشگوار اور تعمیری ماحول میں ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان باہمی روابط اور تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے خیبر پختونخوا کو درپیش مختلف معاشی اور مالی مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کے لیے وفاقی حکومت کے تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔وفاقی وزیر خزانہ نے وزیر اعلیٰ کو یقین دلایا کہ وفاقی حکومت صوبے کے تمام جائز مسائل کے حل کے لیے بھرپور تعاون کرے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبائی حکومتوں کو درپیش مالی چیلنجز سے نمٹنے میں ہرممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *