Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ٹرمپ کے جنگ بندی سے متعلق بیان کی کوئی حقیقت نہیں: ایرانی وزارتِ خارجہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ٹرمپ کے جنگ بندی سے متعلق بیان کی کوئی حقیقت نہیں: ایرانی وزارتِ خارجہ

تہران: ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ بندی سے متعلق بیان کی تردید کردی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای مکمل صحت مند اور خیریت سے ہیں، جنگی حالات کی وجہ سے مجتبیٰ خامنہ ای عوام کے سامنے نہیں آرہے۔ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ دنیا میں اب کوئی بھی امریکی سفارت کاری پر بھروسہ نہیں کر سکتا، امریکا مذاکرات کو اپنے مطالبات مسلط کرنے کیلئے استعمال کرتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ امریکا سفارت کاری کو بھی طاقت کے استعمال کی راہ ہموار کیلئے استعمال کرتا ہے، جنگ کو امریکا اور اسرائیل نے شروع کیا، تہران مسلط کی گئی جنگ میں اپنے دفاع کررہا ہے۔دوسری جانب پاسداران انقلاب نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ بندی سے متعلق بیان کی تردید کر دی ہے اور کہا کہ آبنائے ہرمز کو امریکی صدر کی مضحکہ خیز نمائش سے نہیں کھولا جائے گا، آبنائے ہرمز مضبوط اور مکمل کنٹرول میں ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *