Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
معرکہ حق کی یادیں آج بھی زندہ، آئندہ ردعمل مزید مضبوط اور فیصلہ کن ہوگا: خواجہ آصف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

معرکہ حق کی یادیں آج بھی زندہ، آئندہ ردعمل مزید مضبوط اور فیصلہ کن ہوگا: خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ معرکہ حق یادوں میں آج بھی زندہ ہے، ہمارا آئندہ ردِعمل مزید مضبوط اور فیصلہ کن ہوگا ۔بھارت کی جانب سے گیدڑ بھبکیوں پر ردعمل میں وزیر دفاع نے واضح اور دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا ایک سال مکمل ہونے پر بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ کی جانب سے دہرائے جانے والا بیانیہ مایوسی اور واضح بے چینی کا عکاس ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن بین الاقوامی طور پر بھی ثابت نہ ہوسکا اور اس نے بھارت کی طرف سے خود ساختہ بحرانوں پر انحصار کو ہمیشہ کے لیے بے نقاب کردیا، بھارت کی طرف سے اس نوعیت کی دھمکی آمیز زبان نئی نہیں بلکہ ایک متوقع جاہلانہ حرکت ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ یہ بالکل واضح ہے کہ بھارت اپنی اندرونی کمزوریوں کو بیرونی بنا کر پیش کرتا ہے، بھارت گمراہ کن الزامات کی آڑ میں کشیدگی کو ہوا دیتا ہے تاکہ مخصوص سیاسی مفادات حاصل کیے جاسکیں، تاریخی طور پر یہ واضح ہے کہ ناکام مہم جوئی کے ہمیشہ سنگین نتائج برآمد ہوتے ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ معرکہ حق ہماری یادوں میں آج بھی زندہ ہے اور آئندہ ہمارا رد عمل مزید مضبوط اور فیصلہ کن ہوگا، ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستان امن اور علاقائی استحکام کے لیے پُرعزم ہے، پاکستان کی تیاری مکمل ہے اور ہمارا ردِعمل تیز، متوازن اور فیصلہ کن ہوگا۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ میں راج ناتھ سنگھ کو واضح پیغام دیتا ہوں کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ کا تصور بھی ناقابل فہم اور خطرناک نتائج کا حامل ہوگا، بھارت کے لیے بہتر یہی ہوگا کہ وہ اپنی اسٹریٹجک اور سفارتی دائرے میں بڑھتی ہوئی بے چینی کا سامنا کرے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *