Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ٹاک ٹاک پر توہین آمیز، غیر اخلاقی مواد کی روک تھام بارے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ٹاک ٹاک پر توہین آمیز، غیر اخلاقی مواد کی روک تھام بارے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بالخصوص ٹاک ٹاک پر توہین آمیز، فحش اور غیر اخلاقی مواد کی روک تھام سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔وزارت آئی ٹی کی جانب سے تحریری طور پر تفصیلات پیش کی گئیں، جس کے مطابق حکومت اور این سی سی آئی اے کی جانب سے سوشل میڈیا ٹک ٹاک پر توہین آمیز فحش اور غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کے اقدامات کئے گئے۔گزشتہ سال سائبر ہراسگی پر 545، نفرت انگیز تقریروں پر 322 مقدمات درج ہوئے، فیک انفارمیشن پر 187، بچوں سے زیادتی کے 58 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔سائبر ہراسگی پر 360 خواتین، 110 مرد اور 15 نابالغ افراد متاثر ہوئے، نفرت انگیز تقاریر پر 42 خواتین، 273 مرد متاثر ہوئے، غلط معلومات کی فراہمی سے 21 خواتین 180 مرد متاثر ہوئے۔این سی سی آئی اے نے توہین آمیز مواد پر 600 سے زائد یو آر ایلز بلاک کیے، توہین آمیز مواد پر 435 شکایات موصول ہوئیں، درج شکایات پر 98 انکوائریز، 42 مقدمات درج کئے گئے، 73 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔پی ٹی اے نے 15 لاکھ سے زائد غیر قانونی یو آر ایلز کے خلاف کارروائی کی، 65 لاکھ فحش مواد پر مشتمل ڈومینز کو بھی بلاک کیا گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *