Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مارچ 2026 کے لیے مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا جس میں دنیا کے نمایاں کرکٹرز کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق بھارت کے وکٹ کیپر بیٹر سنجو سیمسن اور فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ جنوبی افریقا کے نوجوان بیٹر کونر ایسٹرہوئزن بھی اس لسٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کھلاڑیوں کا انتخاب مارچ کے مہینے میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا۔آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ ہر ماہ ان کھلاڑیوں کو دیا جاتا ہے جو بین الاقوامی کرکٹ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں، اور اس کے لیے دنیا بھر کے شائقین بھی ووٹنگ کے ذریعے اپنی رائے دیتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *