Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مارچ 2026 میں اوورسیز پاکستانیوں نے 3 ارب 80 کروڑ ڈالر وطن بھیجے: سٹیٹ بینک – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مارچ 2026 میں اوورسیز پاکستانیوں نے 3 ارب 80 کروڑ ڈالر وطن بھیجے: سٹیٹ بینک

کراچی: سٹیٹ بینک نے اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے وطن بھیجی گئی ترسیلات زر کا تازہ ترین ڈیٹا جاری کردیا ہے، جس کے مطابق مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باوجود مارچ میں 3 ارب 80 کروڑ ڈالر ملک میں منتقل ہوئے۔سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ بنیاد پر ترسیلات زر میں 17 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیاد پر 5.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔مارچ 2026 میں سب سے زیادہ زرمبادلہ سعودی عرب سے وطن آیا، جس کی رقم 92 کروڑ ڈالر تھی، متحدہ عرب امارات سے 82 کروڑ ڈالر اور برطانیہ سے 59 کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔ امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے مارچ میں 36 کروڑ ڈالر بھیجے۔رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں پاکستان کو مجموعی طور پر 30 ارب 30 کروڑ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں، جو گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *