Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعظم سے ترک صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں امن کیلئے تاریخی اقدام کو سراہا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعظم سے ترک صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں امن کیلئے تاریخی اقدام کو سراہا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلفونک رابطہ کیا ہے، ترک صدر نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے تاریخی امن اقدام پر وزیر اعظم کو دلی مبارکباد دی۔صدر طیب اردوان نے خلیج میں تباہ کن تنازع کو ختم کرنے کی کوششوں میں وزیر اعظم شہباز شریف کی جرات مندانہ اور سمجھدار قیادت کی تعریف کی، جس سے انسانی مصائب اور بنیادی ڈھانچے کی وسیع پیمانے پر تباہی سے بچاؤ ممکن ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کی انتھک اور مخلصانہ کوششوں کے لیے ترکی کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی امن کی مخلصانہ کوششوں کی حوصلہ افزائی اور توثیق پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا اور خطے اور عالمی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *