Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جنگ بندی کو پاک بھارت امن کا نقطہ آغاز بنانا چاہئے: بلاول – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جنگ بندی کو پاک بھارت امن کا نقطہ آغاز بنانا چاہئے: بلاول

دونوں ممالک کو اپنے دیرینہ تنازعات کو حل کیے بغیر نہیں چھوڑنا چاہیے ایران پر پابندی ہٹنے سے دنیا بھر کو فائدہ ہوگا، انٹرویو،میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو اپنے دیرینہ تنازعات کو حل کیے بغیر نہیں چھوڑنا چاہیے اور موجودہ جنگ بندی کو محض ایک وقفہ نہیں بلکہ ایک وسیع اور دیرپا امن عمل کا نقطہ آغاز ہونا چاہیے ، ایران سے پابندی ہٹنے سے پاکستان سمیت دنیا بھر کو فائدہ ہوگا، پاکستان ایک بار پھر عالمی سطح پر ایک اہم سفارتی کھلاڑی بن کر سامنے آ رہا ہے جسے نظر انداز کرنا ناممکن ہے ۔برطانوی ٹی وی کو انٹرویو اور میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اسلام آباد معاہدے کے بعد اب پوری دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے ، امید ہے ان مذاکرات کے نتیجے میں ایران پر عائد عالمی پابندیاں ختم ہوں گی، جس کا براہِ راست فائدہ پاکستان سمیت پوری دنیا کی معیشت کو ہوگا۔بلاول بھٹو نے بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر کے حالیہ بیانات پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے اسے بھارت کی بوکھلاہٹ اور تنگ نظری قرار دیا اور کہا دونوں ممالک ماضی میں متعدد بار شدید کشیدگی کے باوجود سیز فائر تک پہنچے ہیں۔انھوں نے مزید کہا بھارت کا موجودہ موقف نہ صرف تنگ نظری پر مبنی ہے بلکہ یہ عالمی سطح پر پاکستان کی ابھرتی ہوئی پوزیشن سے خوفزدہ ہونے کی عکاسی کرتا ہے ۔ ہماری پہلیترجیح نوبیل امن انعام نہیں بلکہ خطے میں پائیدار امن کا قیام ہے ، عالمی برادری کے پاس پلان بی کی گنجائش نہیں ہے ، ہمیں ہر صورت پلان اے یعنی امن کو ہی کامیاب بنانا ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *