Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے صاف کرنے کا اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے صاف کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دنیا کی خاطر آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے صاف کرنے کا عمل شروع کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سب جانتے ہیں ایران بری طرح جنگ ہار رہا ہے، ایران کی بحریہ اور فضائیہ ختم ہو چکی، دفاعی نظام اب موجود نہیں رہا۔ٹرمپ نے کہا کہ ایران کا ریڈار سسٹم، میزائل اور ڈرون فیکٹریاں بڑی حد تک تباہ ہو چکیں، ایران کی قیادت اب ان میں موجود نہیں ہے، ایران کے پاس اب صرف سمندری بارودی سرنگوں کی دھمکی باقی رہ گئی ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ بارودی سرنگیں بچھانے والی ایران کی تمام 28 کشتیاں سمندر برد ہو چکی ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دنیا کی خاطر آبنائے ہرمز کو بارودی سر نگوں سے صاف کرنے کا عمل شروع کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین، جاپان، جنوبی کوریا، فرانس اور جرمنی کی خاطر آبنائے ہرمز کلیئر کر رہے ہیں، دیگر ممالک میں یہ کام خود کرنے کی ہمت اور عزم موجود نہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *