Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعظم سے ایرانی وفد کی ملاقات، شہباز شریف کا خطے میں امن کیلئے بامعنی ثالثی کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعظم سے ایرانی وفد کی ملاقات، شہباز شریف کا خطے میں امن کیلئے بامعنی ثالثی کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد مذاکرات کے موقع پر ایرانی وفد نے ملاقات کی۔ایرانی وفد کی قیادت ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کر رہے تھے، ایرانی وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے اسلام آباد مذاکرات میں ایران کی شمولیت کو سراہا، وزیراعظم نے خطے اور دنیا میں امن و استحکام کی خاطر بامعنی نتائج کے حصول کیلئے ثالثی کے کردار کو خلوص نیت سے کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر پاکستانی کی جانب سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر موجود تھے، وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *