اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم دفتر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جے ڈی وینس کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی موجود تھے جبکہ پاکستان کی جانب سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی وزیراعظم کے ساتھ تھے۔وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے امریکی اور ایرانی وفود کے تعمیری مذاکرات کے عزم کا خیرمقدم کیا گیا اور امید کی گئی کہ مذاکرات خطے میں پائیدار امن کی جانب اہم پیش رفت ثابت ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے جے ڈی وینس کی ملاقات، تعمیری مذاکرات کے عزم کا خیرمقدم

Leave a Reply