بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’دریشم‘ سے متاثر ہوکر گرل فرینڈ کو قتل کرکے اسے دفنانے والے بھارتی فوجی کو پولیس نے گرفتار کرلیا بھارتی میڈیا کے مطابق 33سالہ بھارتی فوجی اجے وانکھڑے اور 32 سالہ جیوتسنا آکرے کی ملاقات ایک شادی پورٹل کے ذریعے ہوئی، اجے ناگپور کے علاقے کیلاش نگر کا رہائشی ہے جو ناگالینڈ میں تعینات ہے جب کہ جیوتسنا طلاق یافتہ تھی اور ایک دکان پر کام کرتی تھی بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ دونوں کے درمیان دوستی جلد ہی ایک تعلق میں بدل گئی لیکن اجے کی فیملی اس کی شادی کہیں اور کرنے کی خواہش مند تھی جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان تعلقات خراب ہوگئے
Author: Qamar Abbas
-

اسرائیلی فوجیوں کی دھاڑیں مارتے ساتھی اہلکار کی لاش اٹھاکر لیجانے کی ویڈیو وائرل
اسرائیلی فوجیوں کی ڈھاڑیں مار مار کر روتے ہوئے ایک ساتھی اہلکار کی لاش اٹھا کر لیجانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں چند اسرائیلی فوجیوں کو ساتھی اہلکار کی لاش اٹھاتے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، وائرل ویڈیو میں اسرائیلی فوجی دھاڑیں مار مار کر رو رہے ہیں سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوجی غزہ میں ہلاک اپنے ساتھی کی لاش کو نکالنے کے لیے بھاگ کر جا رہے ہیں تاہم اس حوالے سے کسی قسم کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے اور نا ہی یہ معلوم ہو سکا ہے کہ یہ ویڈیو کب کی ہےاس کے علاوہ سوشل میڈیا اسرائیلی خواتین فوجی اہلکاروں کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو کے مطابق حماس کے راکٹ حملوں سے خوفزدہ ہو کر اسرائیلی فوج کی خواتین اہلکار خوف کے مارے رو رہی ہیں اور ایک ساتھی اہلکار اسے دلاسہ دینے کی کوشش کر رہی ہےخیال رہے 7 اکتوبر 2023 سے غزہ اور دیگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جاری اسرائیلی بربریت میں 43 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں
-

بنگلورو میں شدید بارشوں سے زیر تعمیر عمارت گر گئی، 5 افراد ہلاک
بھارتی شہر بنگلورو میں شدید بارشوں سے عمارت گرنے کے سبب 5 افراد ہلاک ہوگئے بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو کے مشرقی علاقے میں شدید بارشوں کی وجہ سے زیر تعمیر عمارت منہدم ہوگئی جس میں 20 افراد کے موجود ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جس میں 13 افراد کو ریسکیو کیا گیا جب کہ 5 افراد کو شدید زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا جو دوران علاج دم توڑ گئےبھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ ملبے تلے مزید افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے جس کیلئے ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن جاری ہے جب کہ بارشوں کی وجہ سے بھی ریسکیو کے کاموں میں دشواری پیش آرہی ہے
-

پاکستان اور چین کا ایم ایل ون کے دونوں فیز کے الگ الگ معاہدے کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد- پاکستان اور چین نے جدید ریلوے ٹریک مین لائن ون (ML 1) کے فیز ون اور فیز ٹو کے لیے الگ الگ معاہدے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق پاکستان اور چین نے 6.8 ارب ڈالر کا ایم ایل ون معاہدہ یکمشت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب ریلوے لائن ون کے فیز ون اور فیز ٹو دونوں کے الگ معاہدے ہوں گے ذرائع کا کہنا ہےکہ فیز ون کے تحت 3.2 ارب ڈالر کا نیا معاہدہ آئندہ ماہ طے پائے جانے کا امکان ہے جب کہ سیکنڈ فیز کے لیے معاہدے سے قبل فزیبلیٹی اسٹڈی فرسٹ فیز مکمل ہونے کے بعد ہو گی
-

بنگلادیش میں طلبہ پھر سڑکوں پر آگئے، صدر سے استعفے کا مطالبہ کردیا
ڈھاکا- بنگلادیش میں طلبہ ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے اور اب کی بار صدر سے استعفے کا مطالبہ کیاگیا ہے بنگلادیشی میڈیا کے مطابق طلبہ صدر محمد شہاب الدین کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور گزشتہ روز سیکڑوں طلبہ نے صدارتی محل کے باہر احتجاج کرتے ہوئے صدر سے استعفے کا مطالبہ کیا صدر شہاب الدیں نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کے پاس سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفے سے متعلق کوئی دستاویزی ثبوت نہیں ہے جب کہ 5 اگست کو اپنی تقریر میں صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ شیخ حسینہ نے استعفیٰ جمع کرادیا ہے
-

ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق
کراچی ایم کیو ایم پاکستان کی رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا پولیس حکام کے مطابق کراچی کے پوش علاقے کلفٹن انڈر پاس کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا، حادثے میں کار سوار شاہ زیب سر پر چوٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا پولیس کے مطابق حادثے کے وقت گاڑی شاہ زیب چلا رہا تھا، گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرائی جس کے باعث حادثہ پیش آیا، حادثے میں شاہ زیب کا دوست محمد الیاس زخمی ہوا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شاہ زیب کے اہلخانہ نے قانونی کارروائی سے منع کیا ہے، ضابطے کی کارروائی کے بعد شاہ زیب کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے
-

پنڈی اسٹیڈیم میں انگلش کھلاڑیوں نے کیا اعلیٰ مثال قائم کی
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلش ٹیم کے کھلاڑیوں نے کرسیاں اٹھا کر اعلیٰ مثال قائم کردی انگلینڈ کی ٹیم کا پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں گروپ فوٹو ہوا جس کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کےکھلاڑی گراؤنڈسے کرسیاں اٹھانے لگ گئےگروپ فوٹو میں انگلینڈ ٹیم کے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے شرکت کی، پھر گروپ فوٹو کے بعد کھلاڑی اور اسٹاف کرسیاں خود اٹھاکر باہر لے گئے، کرکٹرز اورسپورٹ اسٹاف نے کرسیاں اسٹینڈز پر پہنچائیں واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فیصلہ کن میچ کل سے پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
-

جیمنائی لائیو سے جلد اینڈرائیڈ فون ان لاک کیے بغیر میسجز بھیجنا یا کالز کرنا ہو جائے گا ممکن
گوگل کی جانب سے جیمنائی لائیو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ کو اینڈرائیڈ فونز کے ہر شعبے میں شامل کرنے کا سلسلہ جاری ہے اب گوگل کی جانب سے اے آئی اسسٹنٹ کو کالز کرنے اور میسجز بھیجنے کے قابل بنایا جارہا ہے، یہاں تک کہ فون لاک ہونے پر بھی ایسا ممکن ہو سکے گا اینڈرائیڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق ایک کوڈ میں اس بات کا عندیہ ملا ہے اور اس کا بنیادی مقصد جیمنائی کو گوگل اسسٹنٹ کا حقیقی متبادل بنانا ہے ابھی صارفین اس اے آئی اسسٹنٹ کو لاک فون میں بات کرنے اور سوالات پوچھنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں مگر ڈیوائس ان لاک کیے بغیر میسجز بھیجنا یا کالز کرنا صرف گوگل اسسٹنٹ سے ممکن ہے
-

خیبرپختونخوا اسمبلی میں افغان ٹریڈ سے متعلق قرارداد منظور
خیبرپختونخوا اسمبلی نے افغان ٹریڈ سے متعلق پیش ہونے والی قرارداد کو منظور کرلیا عوامی نیشنل پارٹی کے رکن اسمبلی ارباب عثمان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ افغانستان کے ساتھ تجارت دونوں ممالک کیلئے اہم اور معاشی فوائد کی حامل ہے، موجودہ رکاوٹوں کے باعث دونوں ممالک کا اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے قرارداد میں کہا کہ گیا کہ خیبرپختونخوا سرحد پار تجارت کا مرکزی راستہ ہے، تجارتی نظام کو بہتر کرنا ضروری ہے، اس تجارت کو مزید وسیع کرنے سے خیبرپختونخوا کی دوسرے ممالک تک رسائی میں آسانی پیدا کی جاسکتی ہے
-

ڈاکٹر شاہنواز کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں 4 پسلیوں کے علاوہ کندھے کی ہڈی ٹوٹنے کا انکشاف
میرپورخاص میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ڈاکٹر شاہنواز کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ڈاکٹر شاہنواز کی 4 پسلیوں کے علاوہ کندھے کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی. لاش کا اگلا حصہ، چہرے اور سر کی جلد جلی ہوئی پائی گئی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر شاہنواز کے دونوں ہاتھوں کے ناخن اور پیر بھی جزوی جلے ہوئے تھے 14 اکتوبر کو سندھ حکومت کی جانب سے ڈاکٹر شاہنواز کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کیلئے قبر کشائی کا فیصلہ کیا گیا تھا، اس سلسلے میں پولیس سرجن نے ڈائریکٹر جنرل صحت کو قبر کشائی کیلئے خط لکھا جس کے بعد اگلے روز ہی ڈاکٹر شاہنواز کی قبر کشائی کرکے نمونے لیے گئے تھے خیال رہے کہ 18ستمبر 2024 کی رات سندھڑی پولیس نے مبینہ مقابلے میں عمرکوٹ کے رہائشی ڈاکٹرشاہنواز کی ہلاکت کا دعوٰی کیا تھا بعد ازاں میرپورخاص میں توہین مذہب کےمبینہ الزام میں قتل کیے گئے ڈاکٹر شاہنواز کے قتل کا مقدمہ سندھڑی تھانےمیں درج کیا گیا تھا جس میں قتل، انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی تھیں
