Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Qamar Abbas – Page 1674 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Qamar Abbas

  • ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے پاکستان کے خط پر امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے پاکستان کے خط پر امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل

    مریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق حکومت پاکستان کی جانب سے لکھے گئے خط پر اپنے ردعمل کا اظہار کردیا واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق خط کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے ویدانت پٹیل نے کہا کہ وہ نجی سفارتی رابطوں پر بات نہیں کریں گےامریکی نائب ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس اور قید سے متعلق کسی بھی انکوائری پر بات کرنے کیلئے محکمہ انصاف سے رجوع کیا جا سکتا ہے انہوں نے عمرکوٹ میں پولیس کے ہاتھوں ڈاکٹرشاہنواز کے ماورائے عدالت قتل سے متعلق ایک سوال پر کہا کہ پاکستان سمیت دنیا میں ہر جگہ توہینِ مذہب کے قوانین کی یکساں مخالفت کرتے ہیں

  • پاکستان تحریک انصاف نے منحرف اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کردیے

    پاکستان تحریک انصاف نے منحرف اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کردیے

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے منحرف اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کردیے 26 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی حمایت کے شبہ پر جن اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں ان میں زین قریشی، ریاض فتیانہ، مقداد علی خان، اسلم گھمن شامل ہیں تحریک انصاف کی جانب سے ان ارکان کو پارٹی ہدایات کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں دو روز قبل جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا تھا کہ جو لوگ غائب رہے اور اب اچانک ویڈیو بیانات جاری کر رہے ہیں ان کا کردار مشکوک ہے، ان سے ضرور سوال کریں گے، ایک آدھ دن میں فیصلہ کریں گے ان کا کہنا تھا کہ زین قریشی نے بھی پی ٹی آئی سے رابطہ منقطع کر دیا تھا، ان کے معاملے کی بھی ضرور تحقیق کریں گے

  • وکلا نے 26 ویں آئینی ترمیم کو ہر فورم پر چیلنج کرنے کا اعلان کردیا

    وکلا نے 26 ویں آئینی ترمیم کو ہر فورم پر چیلنج کرنے کا اعلان کردیا

    سینیئر وکیل منیر اے ملک، عامر نواز وڑائچ، کاشف حنیف اور حیدر امام رضوی سمیت وکلا تنظیموں کے عہدیداروں نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج اور اسے ہر فورم پر چیلنج کرنے کا اعلان کردیا کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسینیئر وکلا نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے آئین کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل کر دیا گیا ہے، آئینی بینچ کو آئینی عدالت ہی کہیں گے اور یہ بینچ زیرِالتوا مقدمات کا حل نہیں بلکہ اب تمام ججز انصاف کے بجائے پارلیمان کو خوش کرنے میں لگے رہیں گے کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑائچ نے آئینی ترمیم کو عدلیہ کی آزادی کیلئے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پر عمل ہوا تو ججز کی توجہ انصاف کی فراہمی پر نہیں بلکہ حکمرانوں کو خوش کرنے پر ہوگی

  • نادرا کا ڈیٹا ملنے کے بعد ایف بی آر میں ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد دگنی ہوگئی

    نادرا کا ڈیٹا ملنے کے بعد ایف بی آر میں ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد دگنی ہوگئی

    ایف بی آر کو نادرا کا ڈیٹا ملنے کے باعث ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد دگنی ہوگئی معلومات کے مطابق پراپرٹی، بینک بیلنس، بیرون ملک سفر کے اخراجات کی بنیاد پر ٹیکس نیٹ بڑھایا جارہا ہے حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 13.7 فیصد پر لے جانے کیلئے نادرا کو ڈیٹا ایف بی آر سے شیئر کرنے کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی تھی ذرائع کے مطابق زرعی آمدن پر ٹیکس کی وصولی اگلے مالی سال سے ہوگی، زرعی آمدن پر ٹیکس کو وفاقی انکم ٹیکس اور کارپوریٹ ٹیکس سے ہم آہنگ کیا جائے گا

  • سپریم کورٹ، سندھ ہائی کورٹ اور لاہور بار کی یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس نامزدگی پر مبارکباد

    سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، سندھ ہائی کورٹ بار اور لاہور بار ایسوسی ایشن نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو سپریم کورٹ کا نیا چیف جسٹس نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کردی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شہزاد شوکت نے کہا ہے جسٹس یحییٰ آفریدی بہترین ججوں میں سے ایک ہیں، یہ تقرری مروجہ آئینی طریقہ کار کے مطابق ہوئی انہوں نے کہا کہ ہمارے کچھ دوست قوم کو ہیجان میں مبتلا رکھنا چاہتے ہیں، ہر چیز کومتنازعہ بنانے کی کوشش کیوں کی جاتی ہے؟ آئینی ترمیم ہوگئی، اس میں مزید بہتری لائی جا سکتی تھی

  • قائداعظم ٹرافی کا آغاز کب ہوگا؟پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ

    قائداعظم ٹرافی کا آغاز کب ہوگا؟پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ

    پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی کا آغاز 26 اکتوبر سے ہورہا ہے، ٹورنامنٹ میں 16 ریجنز کی 18 ٹیمیں حصہ لیں گی، ایونٹ کا اختتام 19 دسمبر کو ہوگا ایونٹ میں حصہ لینے والی 18 ٹیموں میں ایبٹ آباد ریجن، اے جے کے ریجن، بہاولپور ریجن، ڈیرہ مراد جمالی ریجن، فیصل آباد ریجن، فاٹا ریجن، حیدرآباد ریجن، اسلام آباد ریجن، کراچی ریجن بلوز، کراچی ریجن وائٹس، لاہور ریجن وائٹس، لاہور ریجن بلوز، لاڑکانہ ریجن، ملتان ریجن، پشاور ریجن، کوئٹہ ریجن، راولپنڈی ریجن اور سیالکوٹ ریجن شامل ہیں سرفراز احمد کی قیادت میں 22 سے 26 اکتوبر 2023 تک قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے فائنل میں فیصل آباد ریجن کو 456 رنز سے شکست دینے والی کراچی وائٹس اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز عبداللہ خرم نیازی کا کہنا ہے کہ قائد اعظم ٹرافی پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کے بلند ترین مقام پر ہے کیونکہ یہ صرف ایک ٹورنامنٹ نہیں بلکہ ایک ایسا ایونٹ بھی ہے جو ملک بھر میں بے پناہ ٹیلنٹ کو ظاہر کرتا ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی کرکٹ کے چیلنجز کیلئے تیار کرتا ہے

  • توقع ہے جسٹس یحییٰ آفریدی اس پیشکش کو قبول نہیں کریں گے- حامد خان

    توقع ہے جسٹس یحییٰ آفریدی اس پیشکش کو قبول نہیں کریں گے- حامد خان

    26 ویں آئینی ترمیم کے تحت پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے نئے چیف جسٹس کیلئے جسٹس یحیٰ آفریدی کے نامزدگی کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حامد خان نے کہا ہے کہ توقع ہے جسٹس یحییٰ آفریدی اس پیشکش کو قبول نہیں کریں گےحامد خان نے کہا کہ آؤٹ آف ٹرن دو بار چیف جسٹس تعینات کیے گئے جس سے ملک کا بڑا نقصان ہوا، ہم وکلا کے ساتھ مل کر اس تعیناتی کے خلاف تحریک چلائیں گے انہوں نے کہا کہ وکلا میں اگر کوئی تقسیم ہوئی تو بار کے اگلے الیکشن میں سامنے آ جائے گی، اس طرح کا اقدام سپریم کورٹ کو تقسیم کرنے کیلئے کیا گیا ہے دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں وکلا اور پی ٹی آئی کے وکلا میں فرق کو سامنے رکھنا چاہیے، پی ٹی آئی ہمیشہ سیاست میں عدلیہ کو استعمال کرتی ہے، جو بحران چل رہا ہے اس میں اسٹیٹس مین شپ کی ضرورت ہے

  • اب کتنے کھیلوں کے مقابلے ہوں گے؟گلاسگو کامن ویلتھ گیمز 2026سے متعدد کھیل آؤٹ

    اب کتنے کھیلوں کے مقابلے ہوں گے؟گلاسگو کامن ویلتھ گیمز 2026سے متعدد کھیل آؤٹ

    گلاسگو میں ہونیوالے 2026 کے کامن ویلتھ گیمز میں ریسلنگ، ہاکی، ٹینس ، کرکٹ اور اسکواش سمیت متعدد کھیلوں کو ایونٹ سے ڈراپ کردیا گیا ہے ایونٹ میں صرف دس کھیلوں کے مقابلے ہوں گے، جس کی وجہ سے پاکستان کے میڈلز جیتنے کی امیدوں کو بھی دھچکا پہنچا ہے کامن ویلتھ گیمز انتظامیہ کے مطابق 2026 کامن ویلتھ گیمز 23 جولائی سے 2 اگست تک اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں ہوں گے جس میں صرف ایتھلیٹکس، سوئمنگ، جمناسٹک، سائیکلنگ، نیٹ بال، ویٹ لفٹنگ، باکسنگ، جوڈو، لان باؤل اور تھری بائی تھری باسکٹ بال کے مقابلے ہوں گے باسکٹ بال، ایتھلیٹکس، سائیکلنگ اور لفٹنگ میں پیرا ایونٹس بھی شامل ہوں گے، 2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں 19 اسپورٹس میں مقابلے ہوئے تھے 2026 میں ہونے والے ایونٹ کے دوران جن کھیلوں کو کامن ویلتھ گیمز میں شامل نہیں کیا گیا ان میں ہاکی، کرکٹ، بیڈمنٹن، ریسلنگ، ٹیبل ٹینس، ڈائیونگ، رگبی سیونز، بیچ والی بال، والی بال، ماؤنٹین بائیکنگ، اسکواش اور جمناسٹک شامل ہیں شوٹنگ کا کھیل مسلسل دوسری مرتبہ کامن ویلتھ گیمز سے آؤٹ ہوا ہے، ان اہم کھیلوں کے ڈراپ ہونے سے پاکستان کی میڈلز کی امیدوں کو بھی دھچکا پہنچا ہے خاص طور پر ریسلنگ کہ جس نے ہمیشہ پاکستان کو میڈل دلوائے ہیں

  • پی ایس ایکس: 100 انڈیکس 699 پوائنٹس اضافے سے نئی بلندی پر جاپہنچا

    پی ایس ایکس: 100 انڈیکس 699 پوائنٹس اضافے سے نئی بلندی پر جاپہنچا

    کراچی- پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج کاروبار کے دوران نئی بلندی پر پہنچ گیا آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 573 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 86 ہزار 630 پر پہنچ گیا کاروبار کے دوران مارکیٹ میں مزید تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 641 پوائنٹس اضافے سے 86 ہزار 699 پر جا پہنچا

  • کراچی والوں کیلئے خوشخبری- پیپلز بس سروس کیلئے 50 نئی بسیں خریدنے کا فیصلہ

    کراچی والوں کیلئے خوشخبری- پیپلز بس سروس کیلئے 50 نئی بسیں خریدنے کا فیصلہ

    کراچی- صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ میں اضافے کی خوشخبری سنا دی شرجیل میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں پیپلز بس سروس کے لیے 50 نئی بسیں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کو جدید بنانے کے لیے پرعزم ہیں شرجیل میمن نے بس اسٹیشنز کا کام بھی جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کردیے