چیف جسٹس کے عہدے کےلیے جسٹس یحییٰ آفریدی حکومت کی پہلی پسند ہیں جب کہ جسٹس یحییٰ کے انکار کی صورت میں جسٹس امین الدین خان آپشن ہوں گے یہ دعویٰ ایڈیٹر انویسٹی گیشن دی نیوز انصار عباسی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کیا گیا ہےخصوصی بات چیت میں وزیراعظم شہباز شریف نے اسی سوال پر کہا کہ نئے چیف جسٹس کا فیصلہ خصوصی پارلیمانی کمیٹی کرے گیوزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ، صدر آصف علی زرداری اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر ملک سیاسی اور معاشی استحکام کے معاملات پر ایک پیج پر ہیں انہوں نے مزید کہا کہ آئینی ترامیم سیاسی استحکام کو یقینی بنائیں گی اور یہ ملک کے معاشی استحکام کے لیے ضروری ہے
Author: Qamar Abbas
-

گڈاپ میں مسلح ملزمان نے چار فوٹو گرافروں کو لوٹ لیا
کراچی کے علاقے گڈاپ میں مسلح ملزمان نے چار وائلڈ لائف فوٹو گرافروں کو لوٹ لیا فوٹو گرافر زوہیب نے پولیس کو بتایا کہ وہ اور اس کے ساتھی حب ڈیم سے فوٹو گرافی کر کے واپس لوٹ رہے تھے کہ عثمان گوٹھ کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے انہیں روک لیا انہوں نے بتایا کہ مسلح ملزمان اسلحے کے زور پر ان سے اور ان کے ساتھیوں سے کیمرے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے
-

گورنر سندھ نے فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن ترمیمی بل 2024 پر دستخط کر دیے
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن ترمیمی بل 2024 پر دستخط کر دیےگورنر سندھ نے کہا کہ ترمیمی بل کے تحت ادارے کا انتظامی کنٹرول محکمہ صحت سے معذور افراد کو طاقت ور بنانے کے محکمے کو منتقل کر دیا گیا ہے، معذور افراد کی فلاح و بہبود کیلئے یہ ایک اور اہم پیشرفت ہے
-

آسٹریلین خاتون سینیٹر برطانوی بادشاہ چارلس پر برس پڑیں
آسٹریلیا کے دورے پر آئے برطانیہ کے بادشاہ چارلس پر آسٹریلین خاتون سینیٹر برس پڑیں کنگ چارلس کے اعزاز میں پارلیمانی تقریب کے دوران خاتون سینیٹر نے کہا کہ تم ہمارے بادشاہ نہیں، تم نے آسٹریلیا کے اصلی باشندوں کی نسل کشی کی خاتون سینیٹر نے بادشاہ چارلس کو کہا کہ ہم سے چوری کیا گیا مال واپس کروخاتون نے بادشاہ چارلس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری زمینیں واپس کرو، تم لوگوں نے آبائی لوگوں کی نسل کشی کی ہے
-

پی ٹی آئی کا خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے الگ رہنے کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے الگ رہنے کا فیصلہ کرلیا ہےپی ٹی آئی کی جانب سے رات گئے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اہم اجلاس میں ججز کی تقرری کیلئے بنائی گئی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے الگ رہنے کا فیصلہ کیا گیا ہےاعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والوں کیخلاف کارروائی کی بھی منظوری دیتے ہوئے ووٹ دینے والے اراکین کی بنیادی پارٹی رکنیت منسوخ کرنے اور تادیبی کارروائی پر بھی اتفاق کیا گیا
-

آج اجلاس طلب کرلیا گیاچیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل
اسلام آباد: چیف جسٹس کی تقرری کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں مسلم لیگ ن کی جانب سے خواجہ آصف، احسن اقبال، اعظم نذیرتارڑ اور شائستہ پرویز ملک شامل ہیں پیپلز پارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، سینیٹرفاروق ایچ نائیک اور رعنا انصار خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہیں سنی اتحاد کونسل کی جانب سے بیرسٹر گوہر علی خان، صاحبزادہ حامد رضا اور سینیٹر علی ظفر خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہیں۔ جے یو آئی کی جانب سے سینیٹر کامران مرتضیٰ خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہیں
-

لاہور کی طالبہ سے زیادتی کے معاملے پر انتشار پھیلانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا: پولیس
پنجاب پولیس کے حکام نے کہا ہے کہ لاہور کے نجی کالج میں فرسٹ ایئر کی طالبہ سے زیادتی کی غیرمصدقہ خبر کے معاملے پر انتشار پھیلانے والی خاتون کو کراچی سے حراست میں لے لیاگیا ہےپولیس حکام کے مطابق ملزمہ کے خلاف تھانہ گلبرگ میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، زیرحراست ملزمہ کو کراچی سے لاہور منتقل کردیا گیا ہےزیر حراست خاتون کے پولیس کو دیے گئے ابتدائی بیان کے مطابق سوشل میڈیا پر ویوز لینے کی خاطر ویڈیو بنا کراپ لوڈ کی تھی
-

جو لوگ غائب رہے اور اب اچانک ویڈیو جاری کر رہے ہیں ان کا کردار مشکوک ہے: سلمان اکرم راجا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ زین قریشی نے پی ٹی آئی سے رابطہ منقطع کر دیا تھا، ان کے معاملے کی ضرور تحقیق کریں گےانہوں نے کہا کہ جو لوگ غائب رہے اور اب اچانک ویڈیو بیانات جاری کر رہے ہیں ان کا کردار مشکوک ہے، ان سے ضرور سوال کریں گے، ایک آدھ دن میں فیصلہ کریں گےانہوں نے مزید کہا کہ چھبیسویں ترمیم کا متن پی ٹی آئی کے مطابق نہِیں، ہمیں اس سے شدید اختلافات ہیں، اگر کسی پارٹی رکن کی گفتگو سے ایسا تاثر پیدا ہوا کہ پی ٹی آئی اس ترمیم کے حق میں تھی تو یہ تاثر غلط ہے
-

تین سینیئر ججوں سے چیف جسٹس بنانے کا آئیڈیا ہمارا نہیں، عدلیہ کا ہے- رانا ثنا اللہ
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سینیئر موسٹ کے تصور نے عدلیہ کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ تین سینیئر ججوں میں سے چیف جسٹس بنانے کا آئیڈیا ہمارا نہیں، عدلیہ کا ہے انہوں نے کہا کہ تین سینئر ترین ججوں میں چیف جسٹس منتخب کرنے کا خیال عدلیہ نے خود پیش کیا جب اس نے سندھ اور لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ٹاپ تھری ججوں میں سے مقرر کیےرانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر ٹاپ تین ججوں میں سے کوئی جج منع کر دے تو پھر چوتھے نمبر کے جج پر غور کیا جائے گا 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مل کر آئینی ترامیم کا مسودہ بنایا لیکن جب ہم نے اُس سے اتفاق کیا تو وہ بھاگ گئے
-

پی ٹی آئی نئی کمیٹیوں کا بائیکاٹ نہیں کرے گی-اپنے نام ضرور دیں گے: چیئرمین پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 26 ویں ترمیم کے بعد بننے والی نئی کمیٹیوں کا بائیکاٹ نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ تحریک انصاف کے جج ہیں، ہمارا کوئی جج نہیں ہے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نئی بننے والی کمیٹیوں کا بائیکاٹ نہیں کرے گی، تحریک انصاف نئی کمیٹیوں کیلئے نام ضرور دے گی خیال رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے
