پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے ایک اور نئی تاریخ رقم کر دی آج کاروباری روز کے آغاز میں 100 انڈیکس میں مثبت رجحان دیکھا گیا تاہم ایک موقع پر انڈیکس 100 پوائنٹس سے نیچے بھی آیابعد ازاں 100 انڈیکس نے دوبارہ مثبت تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 87 ہزار کی تاریخی حد عبور کر گیا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 559 پوائنٹس کے اضافے سے 87225 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا
Author: Qamar Abbas
-

27 سال تک چھٹی کیے بغیر کلینر کا کام کرکے بچوں کو کامیاب بنانے والا شخص
والدین اپنے بچوں کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن کوششیں کرتے ہیں اور اپنے آرام کا خیال بھی نہیں رکھتےایسی ہی ایک مثال ملائیشیا میں صفائی کا کام کرنے والے ایک فرد نے قائم کی ہے جس نے 27 سال تک کلینر کا کام ایک دن کی چھٹی کیے بغیر کیا تاکہ اپنے بچوں کو زندگی میں کامیاب بناسکے70 سالہ ابوبکر کا تعلق بنگلا دیش سے ہے اور وہ 31 سال قبل ملازمت کی تلاش میں اپنے آبائی وطن کو چھوڑ کر ملائیشیا آئے تھےمقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ابوبکر نے بتایا کہ انہوں نے ملائیشیا میں ملازمتوں کے مواقع کے بارے میں سنا تھاانہوں نے مزید بتایا کہ وہ ہر اس کام کو کرنے کے لیے تیار تھے جو دیگر افراد کرنے سے ہچکچاتے تھے
-

اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے قائم مقام سربراہ ہاشم صفی الدین کو بھی شہید کرنے کا دعویٰ
اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے قائم مقام سربراہ ہاشم صفی الدین کو بھی شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے اسرائیلی فوج کا کہنا ہےکہ ہاشم صفی الدین کو تین ہفتے پہلے بیروت پر حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا غیر ملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہاشم صفی الدین حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ کے کزن ہیں اور سید حسن نصراللہ کو اس سے پہلے شہید کیا جا چکا ہے یہ پہلا موقع ہے جب اسرائیل نے سابق سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کے بعد حزب اللہ کے اعلیٰ ترین سیاسی عہدیدار کے قتل کی تصدیق کی تاہم حزب اللہ کی جانب سے ابھی تک اسرائیل کے اس دعوے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا
-

26 ویں آئینی ترمیم، عدلیہ کے 40 فیصد مقدمات آئینی بینچوں کو منتقل ہونگے
اسلام آباد- 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد عدالتوں نے آئینی درخواستوں کی سماعت روک دی ملک بھر کی عدالتوں کےزیرسماعت 40فیصد درخواستیں آئندہ ماہ آئینی بینچوں کو ٹرانسفر کرنے کا عمل شروع کردیا جائے گا سپریم کورٹ اور پانچوں ہائیکورٹس کی آئینی درخواستوں، رٹ پٹیشنز کے فیصلے آئینی بینچ کریں گے آئینی ترمیم کے بعد 20 لاکھ سے زائد کیسوں کے سائلین کو کم وقت میں انصاف کی فراہمی ممکن ہوگی ذرائع کے مطابق ضلع، ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 20 لاکھ سے زائد ہے اور اس آئینی ترمیم کی منظوری نے عوام کو یہ امید باندھ دی ہے کہ اب مقدمات کے فیصلوں میں تیزی آئے گی اس کی دو وجوہات ہیں ملک کی عدلیہ، ڈسٹرکٹ عدالتوں، ہائیکورٹس، سپریم کورٹ میں موجود کم وبیش 40فیصد مقدمات آئندہ ہفتے تشکیل پانے والے آئینی بینچوں میں منتقل ہو جائیں گے اور دوسری وجہ ہائیکورٹس کے ججوں کی کارکردگی کا جوڈیشل کمیشن وقتاً فوقتاً جائزہ لیا کرے گالوگوں کو جلد انصاف ملنے لگے گا کیونکہ سوموٹو کیس فرمائشی درخواستوں اور رٹ پٹیشنوں جن میں بال کی کھال اتاری جاتی ہے، ان میں عوام کو دلچسپی نہیں ہے اور نہ ہی عوام کی بہتری ہے
-

اسرائیل کو ایرانی حملے کا کس طرح جواب دینا چاہیے؟ امریکی وزیرخارجہ نے بتا دیا
تل ابیب- امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کو اس طرح جواب دےکہ خطے میں زیادہ کشیدگی نہ ہوامریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن ان دنوں مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں اور اسرائیل سے سعودی عرب روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت آگیاہےکہ کامیابیوں کوپائیداراسٹریٹجک کامیابی میں بدل دیاجائےاسرائیل حماس جنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انٹونی بلنکن کا کہنا تھا اب ہمیں یرغمالیوں کی واپسی، جنگ کے خاتمےاور اس کے بعدکی پلاننگ پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے انٹونی بلنکن نے کہا کہ خطے میں مختلف سمت کی جانب بڑھنےکا یہ غیرمعمولی موقع ہے
-

پنجاب پولیس کی افسر بینش فاطمہ نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا
راولپنڈی میں تعینات پنجاب پولیس کی افسر بینش فاطمہ نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیاصدر انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس (آئی اے سی پی) نے بوسٹن میں ایس پی بینش فاطمہ کوبین الاقوامی ایوارڈ برائے آئی اے سی پی 2024 سے نوازاآئی اےسی پی ہرسال دنیابھرکے 40 سال سےکم عمر نمائندگان میں سے بہترین افسران کا انتخاب کرتاہے اوریہ ادارہ دنیا بھر میں مختلف کمیونٹی کے لوگوں کے تحفظ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتا ہےآئی جی پنجاب عثمان انورنے ایس پی بینش فاطمہ کو دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے اور عالمی ایوارڈ جیتنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ایس پی بینش فاطمہ پنجاب پولیس کا قیمتی سرمایہ ہیں
-

جسٹس یحییٰ آفریدی کی چیف جسٹس قاضی فائز اور جسٹس منصور سے علیحدہ علیحدہ ملاقات
اسلام آباد- چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اور نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے درمیان ملاقات ہوئی ذرائع کے مطابق دونوں ججز کی ملاقات چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے چیمبر میں ہوئی جس دوران چیف جسٹس نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو مبارک باد دی ذرائع کا بتانا ہے کہ جسٹس آفریدی نے مقدمات کی سماعت کے بعدچیف جسٹس سے دوسری ملاقات بھی کی ذرائع نے مزید بتایا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی جسٹس منصورعلی شاہ کے چیمبر میں بھی گئے جب کہ نامزدچیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو ان کے چیمبر کے اسٹاف نے بھی مبارک باد دی ذرائع کا کہنا ہےکہ ملازمت سے سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس سے سینئر ترین جج خطاب کرتے ہیں تاہم قاضی فائز عیسیٰ کے فل کورٹ ریفرنس سے جسٹس یحییٰ آفریدی خطاب کریں گے
-

جوہی چاولہ بالی وڈ کی امیر ترین حسینہ! فلمسازوں کے بچوں میں ہریتھک روشن کا غلبہ
اداکارہ جوہی چاولہ بالی وڈ کی امیر ترین حسینہ ہیں جب کہ فلم سازوں کے بچوں میں ہریتھک روشن کا غلبہ ہے بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کی امیر ترین اداکارہ کون ہے؟ اس سوال پر ذہن میں عالیہ بھٹ، دیپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا یا ایشوریہ رائے بچن کے نام آتے ہیں لیکن یہ نام بالکل غلط ہیں ایک 56 سالہ حسینہ نے تمام بڑی کمائی کرنے والی حسیناؤں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جو ایک فلم کے لیے 4 سے 8 کروڑ روپے وصول کرتی ہیں ہورون رچ لسٹ 2024 میں 90 کی دہائی کی اس اداکارہ کا نام جوہی چاولہ ہے، یہ جان کر حیرت ہوگی کہ کوئی بھی بالی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ کی دولت کے قریب بھی نہیں ہے
-

بھارتی فوجی بالی وڈ فلم سے متاثر، گرل فرینڈ کو قتل کرکے لاش دفنا دی
بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’دریشم‘ سے متاثر ہوکر گرل فرینڈ کو قتل کرکے اسے دفنانے والے بھارتی فوجی کو پولیس نے گرفتار کرلیا بھارتی میڈیا کے مطابق 33سالہ بھارتی فوجی اجے وانکھڑے اور 32 سالہ جیوتسنا آکرے کی ملاقات ایک شادی پورٹل کے ذریعے ہوئی، اجے ناگپور کے علاقے کیلاش نگر کا رہائشی ہے جو ناگالینڈ میں تعینات ہے جب کہ جیوتسنا طلاق یافتہ تھی اور ایک دکان پر کام کرتی تھی بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ دونوں کے درمیان دوستی جلد ہی ایک تعلق میں بدل گئی لیکن اجے کی فیملی اس کی شادی کہیں اور کرنے کی خواہش مند تھی جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان تعلقات خراب ہوگئے
-

اسرائیلی فوجیوں کی دھاڑیں مارتے ساتھی اہلکار کی لاش اٹھاکر لیجانے کی ویڈیو وائرل
اسرائیلی فوجیوں کی ڈھاڑیں مار مار کر روتے ہوئے ایک ساتھی اہلکار کی لاش اٹھا کر لیجانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں چند اسرائیلی فوجیوں کو ساتھی اہلکار کی لاش اٹھاتے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، وائرل ویڈیو میں اسرائیلی فوجی دھاڑیں مار مار کر رو رہے ہیں سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوجی غزہ میں ہلاک اپنے ساتھی کی لاش کو نکالنے کے لیے بھاگ کر جا رہے ہیں تاہم اس حوالے سے کسی قسم کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے اور نا ہی یہ معلوم ہو سکا ہے کہ یہ ویڈیو کب کی ہےاس کے علاوہ سوشل میڈیا اسرائیلی خواتین فوجی اہلکاروں کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو کے مطابق حماس کے راکٹ حملوں سے خوفزدہ ہو کر اسرائیلی فوج کی خواتین اہلکار خوف کے مارے رو رہی ہیں اور ایک ساتھی اہلکار اسے دلاسہ دینے کی کوشش کر رہی ہےخیال رہے 7 اکتوبر 2023 سے غزہ اور دیگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جاری اسرائیلی بربریت میں 43 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں
