Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Qamar Abbas – Page 1703 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Qamar Abbas

  • قومی ادارہ برائے صحتِ اطفال میں طبی عملے کے او پی ڈی بائیکاٹ کا تیسرا دن

    قومی ادارہ برائے صحتِ اطفال میں طبی عملے کے او پی ڈی بائیکاٹ کا تیسرا دن

    کراچی- شہر قائد میں واقع قومی ادارہ برائے صحتِ اطفال میں طبی عملے نے مسلسل تیسرے روز بھی او پی ڈی کا بائیکاٹ جاری رکھا
    اسپتال میں بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات اور سکیورٹی کے ناقص انتظامات کے خلاف طبی عملے نے احتجاج کیا- اس حوالے سے ڈاکٹروں اور نرسوں کا کہنا ہے کہ انتظامی غفلت کی وجہ سے عملے پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، جس کے سدباب کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے-
    مظاہرین نے اسپتال میں ادویات، بیڈز اور وینٹیلیٹرز کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان مسائل کی وجہ سے مریضوں کے تیماردار مشتعل ہو جاتے ہیں اور طبی عملے کو نشانہ بناتے ہیں
    انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں پیش آنے والے متعدد ہراسانی کے واقعات نے سکیورٹی کے ناکافی انتظامات کو بے نقاب کیا ہے۔احتجاجی عملے نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا کر اسپتال کی ناقص سکیورٹی کے خلاف نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ جب تک سکیورٹی بہتر نہیں کی جاتی اور تشدد کے واقعات کی روک تھام کے لیے مناسب اقدامات نہیں کیے جاتے، احتجاج جاری رہے گا

  • پی ٹی آئی احتجاج پر راولپنڈی کے اہم مقامات سیل اور داخلی راستے بند اور بھاری نفری تعینات

    پی ٹی آئی احتجاج پر راولپنڈی کے اہم مقامات سیل اور داخلی راستے بند اور بھاری نفری تعینات

    راولپنڈی- پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر انتظامیہ نے راولپنڈی کے اہم مقامات سیل کرتے ہوئے داخلی راستے بند اور بھاری نفری تعینات کردی ہے
    لیاقت باغ میں پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کو روکنے کے لیے راولپنڈی انتظامیہ نے کنٹینرز لگا کر شہر کو مکمل طور پر سیل کر دیا – کسی قسم کی ٹریفک شہر میں داخل نہیں ہو سکتی جب کہ راستے بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے پولیس کے ہزاروں اہل کار مختلف مقامات پر تعینات کردیے گئے ہیں
    شہر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری تعینات ہے۔ لیاقت باغ مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے اور شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ نافذ کردی گئی ہے، جس کے تحت کسی بھی قسم کے جلسے ، اجتماع یا دھرنے کے علاوہ اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی-د ریں اثنا میٹرو بس سروس بھی جزوی طور پر معطل کر دی گئی ہے
    شہر کے تمام اہم چوراہے بند
    دریں اثنا فیض آباد سے مریڑ چوک کو مکمل سیل کردیا گیا ہے مری روڈ داخل ہونے والے تمام چوک، لیاقت باغ چوک ،کمیٹی چوک ،اصغر مال چوک بھی سیل ہیں اس کے علاوہ چاندنی چوک ،رحمان آباد چوک ، صادق آباد چوک ،شمس آباد ڈبل روڈ چوک بھی سیل کردیا گیا ہے۔ اسی دوران لیاقت باغ کو تالے لگا کر مکمل سیل کر دیا گیا ہے-مری روڈ پر داخل ہونے والی چھوٹی چھوٹی گلیاں ریڑھے خار دار تاروں سے سیل کردیے گئے ہیں۔ لیاقت باغ میں موجود دو سرکاری دفاتر بھی سیل کر دیے گئے ہیں۔ لیاقت روڈ ،اقبال روڈ سکستھ روڈ کے تمام تعلیمی ادارے بند ہیں- لیاقت روڈ اور اقبال روڈ کے تمام ہوٹلز بند اور کمرے خالی کرا لیے گئے ہیں- لیاقت باغ میں صبح واکنگ کی بھی اجازت نہیں دی گئی – مری روڈ اور الائیڈ اسپتالوں تک ایمبولینسوں کا داخلہ بھی بند کردیا گیا ہے اور تمام چوراہوں میں پولیس اور قیدی وینز پہنچا دی گئی ہیں
    علاوہ ازیں لیاقت باغ موٹر کی جانب سائیکلوں کا داخلہ بھی مکمل بند کردیا گیا ہے- لیاقت روڈ پر ناشتہ شاپس اور تنور بھی بند ہیں-پولیس کے ساتھ آنسو گیس کے بھاری شیلز سے لیس اہلکار بھی تعینات کردیے گئے ہیں۔ میٹرو بس اسٹیشنوں پر بھی پولیس تعینات کردی گئی ہے اور میٹرو بس سروس مکمل بند کی جا چکی ہے- بائیکیا موٹر سائیکل سروس بھی دستیاب نہیں
    فیض آباد کے قریبی علاقے بند، شہری خوار ہوگئے
    دوسری جانب پی ٹی آئی کی ممکنہ ریلی کو روکنے کے لیے فیض آباد کے قریبی علاقوں بند کردیا گیا ہے-اسلام آباد میں میٹرو بس سروس کی بندش سے شہری خوار ہوگے – میٹرو بس سروس کے ٹریک پر جاری کام کو بھی روک دیا گیا ہے اور فیض آباد کے قریب بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے
    سرکاری دفاتر میں حاضری کم
    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مری روڈ، لیاقت باغ، راول روڈ سمیت شہر کے اہم مقامات اور راستے بند ہونے سے سرکاری دفاتر میں حاضری معمول سے کم ہے
    راولپنڈی کے تمام داخلی راستے بند
    اس کے علاوہ راولپنڈی شہر میں داخلے کے اہم راستے مکمل سیل کردیے گئے ہیں-ترنول جی ٹی روڈ، موٹر وے،روات جی ٹی روڈ سے شہر میں داخلہ مکمل بند ہے- اسی طرح مری کوٹلی ستیاں کہوٹہ ٹیکسلا کلر سیداں سے راولپنڈی شہر کے راستے بھی مکمل سیل کردیے گئے ہیں- دریں اثنا لیاقت باغ چوک، کمیٹی چوک، مریڑ چوک سمیت دیگر مقامات پر خواتین پولیس کی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے
    ہر جانب رکاوٹیں، راولپنڈی کنٹینرز کا شہر بن گیا
    پی ٹی آئی احتجاج کو روکنے اور شہر میں دفعہ 144 نافذ کیے جانے کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں- اسی دوران مری روڈ کے تمام پیٹرول پمپ بند کردیے گئے ہیں- صدر گوالمنڈی کے تمام راستے بھی سیل ہیں۔ شہر میں جابجا اور تمام راستے چوراہے کنٹینرز لگا کر سیل کردیے گئے ہیں، جس سے پورا راولپنڈی کنٹینرز کا شہر دکھائی دے رہا ہے۔ تمام راستوں اور بیرون شہر سے ایمبولینسوں کا اسپتالوں کے لیے راستہ بھی مکمل بند کردیا گیا ہے
    اڈیالہ جیل جانے والے تمام راستے بند
    راولپنڈی میں رحمان آباد چوک، شمس آباد کے علاقے بھی سیل کردیے گئے ہیں۔ شہر سے اڈیالہ جیل جانے والے تمام راستے بھی مکمل سیل ہیں اور اڈیالہ جیل کے سامنے تمام اقسام کی پارکنگ اور کھڑے ہونے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ اڈیالہ جیل گاؤں جانے والی ٹرانسپورٹ کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ اڈیالہ جیل میں عام ملزمان سے ملاقاتوں کے لیے جانے والے شہری بھی پریشان ہوگئے ہیں۔ پولیس لائن ،سہالہ پولیس ٹریننگ کالج اور روات کانسٹیبلری کی مکمل نفری بھی مری روڈ پر تعینات کردی گئی ہے

  • جولائی اور اگست کے دوران مہنگائی میں کمی  اور روپے کی قدر میں اضافہ ہوا تھا -وزارت خزانہ

    جولائی اور اگست کے دوران مہنگائی میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافہ ہوا تھا -وزارت خزانہ

    اسلام آباد-رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے 2 ماہ (جولائی،اگست)کے دوران مہنگائی میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے مہنگائی 23.4 فیصد سے کم ہوکر 9.6 فیصد رہی جبکہ ترسیلات زر، برآمدات، درآمدات، بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا-وزارتِ خزانہ نے جولائی اور اگست میں اقتصادی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق ر واں مالی سال2024-25 کے پہلے دو ماہ(جولائی،اگست) میں پاکستان کی معیشت میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے، رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران مہنگائی میں کمی، صنعتی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ہوا، اکاوٴنٹ خسارے میں کمی آئی اور مالیاتی سیکٹر مضبوط ہوا-رپورٹ کے مطابق معاشی استحکام کا رجحان جاری رہنے کا امکان ہے، درست پالیسیوں کے باعث معیشت میں مزید بہتری کی توقع ہے-وزارت خزانہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ملکی برآمدات میں 7.2 فیصد اور درآمدات میں 13.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، کرنٹ اکاوٴنٹ خسارے میں رواں مالی سال کے دو ماہ میں 80.9 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی -وزارت خزانہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ مہنگائی 23.4 فیصد سے کم ہوکر 9.6 فیصد رہی، جبکہ ستمبر اور اکتوبر میں شرح 8 سے 9 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، دوسری جانب جولائی اگست میں مالیاتی خسارہ 225 ارب روپے سے بڑھ کر 387 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے
    رپورٹ کے مطابق زرعی مشینری کی درآمدات 105.6 فیصد اضافہ کے ساتھ 17.6 ملین ڈالر رہی، فارم میکانائزیشن اور جدید زرعی طریقوں سے آئندہ مہینوں میں پیداوار میں بہتری کی توقع ہے
    خریف 2024 میں یوریا کھاد کی فروخت 13.6 فیصد کمی کے ساتھ مجموعی مقدار 2,381 ہزار ٹن رہی ہے، ڈی اے پی کھاد کی فروخت خریف 2023 کے مقابلے میں 21.9 فیصد کم ہوئی جبکہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث اور گندم کی کم قیمت کی وجہ سے خریف فصلوں کی تاخیر سے بوائی ہوسکتی ہے-رپورٹ کے مطابق جولائی 2024 میں ایل ایس ایم کی پیداوار میں 2.4 فیصد اضافہ ہوا ، جولائی 2023 میں ایل ایس ایم کی پیداوار میں5.4 فیصد کمی ہوئی تھی، 22 میں سے 14 سیکٹرز میں مثبت ترقی رہی جن میں ٹیکسٹائل، خوراک، مشروبات، کیمیکلز اور گاڑیاں شامل ہیں، ٹیکسٹائل سیکٹر مثبت رہااور 24 ماہ بعد ٹیکسٹائل سیکٹر کا ایل ایس ایم میں 18.2 فیصد حصہ رہا ہے-رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں گاڑیوں کی پیداوار میں 19.5 فیصد اور فروخت میں 16.3 فیصد اضافہ ہوا، کاروں کی پیداوار میں 15 فیصد اضافہ، ٹرک اور بسوں میں 120.4 فیصد اضافہ، جبکہ ٹریکٹر کی پیداوار 26.9 فیصد کمی ہوئی جبکہ رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ(جولائی،اگست) میں سیمنٹ کی ترسیل 6.4 ملین ٹن رہی ہے

  • سعودی عرب کا فلسطینی ریاست کے قیام کیلیے بین الاقوامی اتحاد کا فیصلہ کر لیا.

    سعودی عرب کا فلسطینی ریاست کے قیام کیلیے بین الاقوامی اتحاد کا فیصلہ کر لیا.

    نیویارک-سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ فلسطین دو ریاستی حل کے اپنے مؤقف پر قائم ہیں اور اس پر عمل درامد کے لیے ایک بین الاقوامی اتحاد بنا رہے ہیں جس کا پہلا اجلاس ریاض میں ہوگا۔
    اس بات کا اعلان سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے نیویارک میں متعدد ممالک کے وزرائے کے ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا
    سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ آج عرب اسلامی اقوام اور یورپی شراکت داروں کے ساتھ مل ہم فلسطین کے دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے بین الاقوامی اتحاد کے قیام کا اعلان کرتے ہیں اور آپ سب کو اس میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں-وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اس اتحاد کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں تاہم انھوں نے اس اتحاد کی تشکیل کی ابتدا ضرور کردی
    سعودی وزیر خارجہ نے غزہ میں پیدا ہونے والے تباہ کن انسانی بحران اور مغربی کنارے میں اسرائیلی افواج کی انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کو فلسطین پر قبضے اور پرتشدد انتہا پسندی کی وسیع پالیسی کا حصہ قرار دیا

  • تشریح کی آڑ میں آئین دوبارہ نہیں لکھا جاسکتا- الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر وضاحت کو چیلنج

    تشریح کی آڑ میں آئین دوبارہ نہیں لکھا جاسکتا- الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر وضاحت کو چیلنج

    اسلام آباد- الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی مخصوص نشستوں پر اکثریتی ججز کی 14 ستمبر کی وضاحت کو بھی چیلنج کر دیا، کمیشن کا موقف ہے کہ تشریح کی آڑ میں آئین کو دوبارہ نہیں لکھا جا سکتا
    سنگ میل نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے نظرثانی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ عدالتی فیصلے پر تاخیر کا ذمہ دار الیکشن کمیشن نہیں، 12 جولائی کے فیصلے کی وضاحت 25 جولائی کو دائر کی اور سپریم کورٹ نے 14 ستمبر کو وضاحت کا آرڈر جاری کیا
    درخواست گزار کے مطابق تحریک انصاف کی دستاویز پر عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری نہیں کیا اور عدالت نے تحریک انصاف دستاویزات پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب نہیں کیا، الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست کے بعد پارلیمنٹ نے قانون سازی کر دی ہے- الیکشن کمیشن نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ 14 ستمبر کی وضاحت پر نظر ثانی کرے
    الیکشن کمیشن کی اضافی گزارشات بھی سپریم کورٹ میں جمع
    نظرثانی کیس میں الیکشن کمیشن نے اضافی گزارشات بھی سپریم کورٹ میں جمع کرا دی جس میں فیصلہ پر عمل روکنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ نظر ثانی پر فیصلہ ہونے تک عدالتی فیصلہ پر حکم امتناع دیا جائے
    الیکشن کمیشن کے مطابق تشریح کی آڑ میں آئین کو دوبارہ نہیں لکھا جا سکتا، عدالت نے تفصیلی فیصلے میں اپنے 12 جولائی کے احکامات سے انحراف کیا جبکہ تفصیلی فیصلے میں عدالت نے 41 ارکان کو تحریک انصاف تک محدود کر دیا
    اضافی گزارشات میں کہا گیا کہ آزاد ارکان کی سیاسی جماعت میں شمولیت کی معیاد تین دن ہے لیکن سپریم کورٹ نے ارکان کو 15 دن دیکر آئین کے الفاظ کو بدل دیا- آزاد ارکان نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے بیان حلفی جمع کرائے لیکن عدالتی فیصلے میں ارکان کے بیانات حلفی کو مکمل نظر انداز کر دیا گیا
    الیکشن کمیشن کے مطابق امیداروں کی جانب سے سیکشن 66 کے تحت پارٹی وابستگی کے ڈیکلریشن جمع نہیں کرائے گئے اور رولز 94 انتخابی نشان والی سیاسی جماعت کے لیے ہے
    تحریک انصاف نے ججز چیمبر میں جو دستاویزات جمع کرائی وہ کبھی اوپن کورٹ میں پیش نہیں کی گئی لہٰذا تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کا ریلیف نہیں دیا جا سکتا۔ تحریک انصاف نے کسی فورم پر اپنے حق کا دعویٰ بھی نہیں کیا لہٰذا سپریم کورٹ فل کورٹ کا فیصلہ ہے کہ جو فریق نہ ہو اسے ریلیف نہیں دیا جا سکتا

  • علیم ڈار 25-2024 کے ڈومیسٹک سیزن کے اختتام پر ریٹائر ہوجائیں گے

    علیم ڈار 25-2024 کے ڈومیسٹک سیزن کے اختتام پر ریٹائر ہوجائیں گے

    ماضی میں آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل ممتاز پاکستانی امپائر علیم ڈار 25-2024 کے ڈومیسٹک سیزن کے اختتام پر ریٹائر ہو جائیں گے
    علیم ڈار کا شاندار اور باوقار کریئر ایک چوتھائی صدی پر محیط ہے، میدان میں اور میدان کے باہر ایک حقیقی جنٹلمین کے طور پر دیکھے جانے والے علیم آئی سی سی امپائر آف دی ایئر (2009-2011) کیلئے ڈیوڈ شیفرڈ ٹرافی کے 3 بار فاتح بھی ہیں
    56 سالہ علیم نے 1986 سے 1998 کے درمیان 17 فرسٹ کلاس اور 18 لسٹ اے میچز کھیلے انہوں نے 1998 کی قائداعظم ٹرافی کے دوران فرسٹ کلاس امپائرنگ کا آغاز کیا 2003 سے 2023 تک انہوں نے امپائرز کے آئی سی سی ایلیٹ پینل میں خدمات انجام دیں جہاں انہوں نے اپنی انتظامی مہارت، کھیل کے حالات کی سمجھ بوجھ ، پرسکون رویے اور شاندار فیصلہ سازی کیلئے عالمگیر شہرت حاصل کی
    وہ ان دنوں پی سی بی کے ایلیٹ پینل کا حصہ ہیں اور آئی سی سی کے بین الاقوامی پینل کے چار پاکستانی امپائرز میں سے ایک ہیں جس کی وجہ سے وہ ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی20 انٹرنیشنل میں امپائرنگ کے اہل ہیں
    علیم ڈار نے ابتک ریکارڈ 145 ٹیسٹ، 231 ون ڈے انٹرنیشنل، 72 ٹی20 انٹرنیشل، 5 ویمنز ٹی20 انٹرنیشنل، 181 فرسٹ کلاس میچز، اور 282 لسٹ اے میچز میں امپائرنگ کی ہے
    عظیم امپائر کا ریٹائر ہونے کے اپنے فیصلے پر کہنا ہے کہ تقریباً 25 سال سے امپائرنگ میری زندگی رہی ہے اور میں نے اس نسل کے عظیم ترین کھلاڑیوں پر مشتمل چند انتہائی یادگار میچوں میں امپائرنگ کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے- اپنے پورے کریئر میں، میں نے کھیلوں کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے اور دنیا کے چند بہترین میچ آفیشلز کے ساتھ کام کرنا اعزاز کی بات ہے تاہم تمام عظیم سفر بالآخر اختتام کو پہنچتے ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ میں اپنے سماجی اور چیریٹی کاموں پر پوری توجہ مرکوز کروں۔

  • این اے97- سپریم کورٹ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق لیگی رہنما کی درخواست خارج کر دی

    این اے97- سپریم کورٹ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق لیگی رہنما کی درخواست خارج کر دی

    اسلام آباد-سپریم کورٹ نے این اے 97 تاندیانوالہ، فیصل آباد میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق لیگی رہنما علی گوہر بلوچ کی نظر ثانی اپیل خارج کر دی ہے
    جسٹس امین الدین اور جسٹس نعیم افغان نے این اے 97 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق لیگی رہنما گوہر بلوچ کی نظر ثانی اپیل پر سماعت کی- دوران سماعت جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے سپریم کورٹ کا فیصلہ واضح ہے کہ دوبارہ گنتی کی درخواست نہیں دی گئی تھی
    جسٹس نعیم افغان نے ریمارکس دیے کہ ریٹرننگ افسر نے الیکشن کمیشن کو تحریری جواب میں کہا کوئی درخواست نہیں ملی، سپریم کورٹ نے 21 اگست کو درخواست خارج کی اور 22 کو آپ نے آر او سے رجوع کر لیا- سپریم کورٹ فیصلے کے بعد ریٹرننگ افسر نے درخواست کی تصدیق شدہ نقل فراہم کر دی
    جسٹس نعیم افغان نے ریمارکس میں کہا کہ ایسا تاثر بھی مل سکتا ہے کہ ریٹرننگ افسر کو نوازا گیا جس پر وہ اپنی بات سے مکر گیا، جس ریٹرننگ افسر نے لکھ کر دیا کہ درخواست نہیں آئی وہ اب درخواست کی تصدیق شدہ کاپی کیسے دے رہا ہے؟ جو دستاویزات اب دکھا رہے ہیں یہ پہلے ہوتیں تو ضرور جائزہ لیتے، مناسب ہوگا کہ علی گوہر بلوچ ٹربیونل سے رجوع کریں۔ وکیل شہزاد شوکت نے موقف اپنایا ٹربیونل کا وقت گزر چکا ہے۔
    عدالت نے وکیل شہزاد شوکت کو ہدایت کی کہ ہم نظر ثانی درخواست خارج کریں یا آپ واپس لیں گے؟ موکل سے ہدایات لے کر آگاہ کریں جس کے بعد سماعت میں وقفہ کر دیا گیا۔
    وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نظر ثانی اپیل پر میرٹ پر فیصلہ کیا جائے، جس پر عدالت نے لیگی رہنما علی گوہر بلوچ کی نظر ثانی اپیل میرٹ پر خارج کر دی۔

  • پختونخوا میں پہلی بار بغیر سینہ کھولے ہارٹ سرجری کے بعد مائٹرل کلپ سرجری متعارف

    پختونخوا میں پہلی بار بغیر سینہ کھولے ہارٹ سرجری کے بعد مائٹرل کلپ سرجری متعارف

    پشاور- پختونخوا میں پہلی بار بغیر سینہ کھولے ہارٹ سرجری کے بعد مائٹرل کلپ سرجری متعارف کرادی گئی
    ترجمان پی آئی سی رفعت انجم کے مطابق پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے ٹاوی(بغیر سینہ کھولے سرجری) کے بعد مائٹرل کلپ سرجری صوبے میں پہلی بارمتعارف کرا دی- سرجری میں پی آئی سی ٹیم کے ساتھ برطانیہ سے ایبٹ کمپنی کے مائٹرل کلپ تھیراپی کے ماہر ڈرمٹ بوئل نے بھی نے حصہ لیا
    اسسٹنٹ پروفیسر انٹروینشنل کارڈیالوجی پی آئی سی ڈاکٹر علی رضا کا کہنا ہے کہ مائٹرل کلپنگ طریقہ دل کے والو میں خون کے لیکیج کو روکنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔مائٹرل کلپ سرجری کے دوران لیک والو میں کلپ لگا کر مریض کے دل کی حالت کو فعال کیا جاتا ہے- خیبر پختونخوا میں پہلی بار بغیر اوپن ہارٹ سرجری کے مائٹرل کلپ سرجری کی جا رہی ہے۔ اب تک پورے پاکستان میں اس نوعیت کے صرف 5 کیسز کیے جا چکے ہیں
    انہوں نے بتایا کہ یہ سرجری ان مریضوں کے لیے ہے جن کی عمر زیادہ ہے اور اوپن ہارٹ سرجری ممکن نہیں- مائٹرل کلپ سرجری پاکستان کے پڑوسی ممالک اور یورپین ممالک میں کافی عرصے سے کی جا رہی ہے
    برطانوی ماہر ڈرمٹ بوئل نے بتایا کہ میں پی آئی سی ٹیم کا شکر گزار ہوں اور مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس سرجری کو پاکستان اور پھر صوبے میں متعارف کروایا- یہ تھیراپی مریضوں کو امراض قلب کی پیچیدگیوں سے بچانے کے لیے مفید ہے۔ پی آئی سی ایک بہترین ادارہ ہے اور امید ہے کہ یہاں کی بہترین ڈاکٹروں کی ٹیم اس طریقہ علاج کو جاری رکھے گی

  • ساہیوال میں گونگی و بہری لڑکی سے زیادتی،-ملزم فرار

    ساہیوال میں گونگی و بہری لڑکی سے زیادتی،-ملزم فرار

    ساہیوال میں گونگی و بہری لڑکی سے مبینہ طور پر زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں پولیس تاحال ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی
    سنگ میل نیوز کے مطابق معذور لڑکی سے زیادتی کا واقعہ ساہیوال کے نواحی گاؤں 34 چودہ ایل میں پیش آیا ہے جس میں متاثرہ لڑکی گھر سے قریب دکان پر سودا خریدنے گئی تھی۔
    پولیس کے مطابق لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں متعلقہ تھانے میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے جس میں والدہ نے درج کرایا ہے کہ اسلم نامی شخص نے خالی احاطہ میں لے جا کر بچی کے ساتھ زیادتی کی، لڑکی کے شور مچانے اور واویلا کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا
    آخری اطلاعات تک پولیس تھانہ شاہکوٹ ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کرسکی

  • ہر 5 میں سے 4 حاملہ خواتین میں آئرن کی کمی ،-ماہرین

    ہر 5 میں سے 4 حاملہ خواتین میں آئرن کی کمی ،-ماہرین

    واشنگٹن-حالیہ تحقیق کے مطابق ہر پانچ میں سے چار حاملہ خواتین کو ان کے تیسرے سہ ماہی تک ضروری غذائیت اور آئرن کی کمی ہوتی ہے
    محققین اور دیگر ماہرین اب اس بات پر زور ڈال رہے ہیں کہ ماں اور اس کے بچے کی حفاظت کے لیے حمل کے دوران آئرن کی سطح کو معمول کے مطابق چیک کیا جانا چاہیے
    اگرچہ امریکا کی پریوینٹیو سروسز ٹاسک فورس، طبی ماہرین کا ایک آزاد پینل اور امریکن کالج آف اوبسٹیٹریشینز اینڈ گائناکالوجسٹ کے رہنما اصول آئرن کی باقاعدہ جانچ پر زور نہیں ڈالتے
    تاہم نئے نتائج یہ بتاتے ہیں کہ مذکورہ بالا اداروں کو آئرن کی تشخیص کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر تبدیل کرنا چاہیے تاکہ تمام حاملہ خواتین میں آئرن کی کمی کی جانچ کی جا سکے چاہے خون کی کمی یا آئرن کی سرے سے عدم موجودگی ہو-محققین نے یہ بھی لکھا کہ جب ہم کسی مریض میں کسی بھی قسم کی غذائیت کی کمی اور اس سے جُڑے صحت کے مسائل کا سامنا کریں تو اس کے لیے اضافی خوراک کی تجویز کرنی چاہیے