نیویارک- امریکا میں حال ہی میں قبل از وقت پیدائش کی شرحوں میں 10 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے جو کہ 50 لاکھ سے زیادہ پیدائشوں کا اعداد و شمار ظاہر کرتا ہے
رپورٹس کے مطابق یہ اضافہ کچھ ایسے عوامل میں اضافے کے ساتھ ہوا جو جلد ڈیلیوری کے امکانات بڑھا دیتے ہیں جیسے کہ ذیابیطس، جنسی طور پر منتقل ہونے والے انفیکشن اور دماغی صحت کے حالات
دریں اثنا نسلی اور معاشی تفاوت بھی مذکورہ بالا عوامل میں سے ایک برقرار دیے گئے ہیں
نیو یارک سٹی میں روری میئرز کالج آف میڈیسن کی پروفیسر اور مطالعے کی مرکزی مصنف لورا جیلیف پاولوسکی نے کہا کہ خطرے کے عوامل سے جڑے یہ مسائل خطرے کی گھنٹیاں ہیں جن کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے
Author: Qamar Abbas
-

امریکا میں قبل از وقت پیدائشوں میں ریکارڈ اضافہ
-

حزب اللہ کی جوابی کارروائی، اسرائیل کے متعدد شہروں پر 65 راکٹ فائر، کئی مقات پر آگ لگ گئی
تل ابیب / بیروت:-حزب اللہ نے اپنے سربراہ کی شہادت پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر کم ازکم 65 راکٹ فائر کردیے جس کے سبب کئی شہروں میں آگ لگ گئی جب کہ تل ابیب میں حملوں کا الرٹ جاری کردیا گیا
عالمی میڈیا کے مطابق لبنانی اسلامی حریت پسند تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے اس کے متعدد شہروں صفاد، کرمیل اور دیگر شہروں پر 65 ر اکٹ فائرکیے جسسے کئی مقامات پرآگ لگ گئی
اس صورتحال کے بعد دارالحکومت تل ابیب میں حملوں کا الرٹ جاری کردیا گیا، فضائی دفاعی نظام ہائی الرٹ ہوگیا، شیلٹر کھول دیے گئے
دریں اثنا یمنی فوج نے بحیرہ احمرمیں تین امریکی جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ بیروت حملے میں امریکا کا کوئی عمل دخل نہیں
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے حز ب اللہ ہیڈ کوارٹرز پر حملے میں امریکی بنکر بسٹر بم استعمال کیے، ایران ہر صورت لبنان کا ساتھ دے گا -

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید
بیروت- حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے حزب اللہ نے اپنے سربراہ کی شہادت کی تصدیق کردی
عالمی میڈیا کے مطابق ایک روز قبل جنوبی بیروت میں اسرائیلی فوج نے حملہ کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اپنی بیٹی اور رہنماؤں سمیت شہید ہوگئے
حزب اللہ نے ان کی شہادت کی فوری طور پر تصدیق نہیں کی تھی اور کہا تھا کہ سربراہ سے رابطہ ممکن نہیں ہورہا تاہم اب کچھ دیر قبل حزب اللہ نے اپنے لیڈر کی شہادت کی تصدیق کردی ہے
اسی سے متعلق : بیروت پر حملے میں حسن نصراللہ کی بیٹی زینب سمیت حزب اللہ کے 3 رہنما شہید، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ بھی نامعلوم محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے اور انہوں نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا -

شادی میں شرکت کیلئے مہمانوں سے رقم وصولی کی انوکھی مثال
لندن-شادی میں عمومی طور پر شرکت کیلئے مہمانوں سے کچھ فیس نہیں لی جاتی لیکن ایک برطانوی جوڑے نے اپنے مہمانوں سے تقریباً 2,000 برطانوی پاؤنڈز وصول کرنے کا فیصلہ کیا
Reddit پر ایک صارف نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنے دوست، جیک اور سوفی کی شادی کا واقعہ شیئر کیا۔ واضح رہے کہ جوڑے کا نام ظاہر نہ کرنے کی وجہ سے یہ فرضی نام جیک اور سوفی دیے گئے ہیں
سوفی اور جیک نامی جوڑے نے تمام مہمانوں کو اپنی شادی کا دعوت نامہ بذریعہ ای میل بھیجا لیکن یہ ایک عام دعوت نامہ نہیں تھا۔ اس کے ساتھ ایک مخصوص ادائیگی کی درخواست کا بھی لنک منسلک تھا
Reddit پر صارفین نے ایسی مضحکہ خیز شادی پر تبصروں کی پوچھاڑ کردی۔ایک شخص نے لکھا کہ میں تو اس شادی میں نہ جاتا۔ یہ اشتعال انگیز ہے
دوسرے نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کے لوگوں کے ساتھ کیا ہوگیا ہے؟
دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ میں دولہا اور دلہن سے رابطہ کروں گا اور رقم کی واپسی کا مطالبہ کروں گا -

ہر رکاوٹ عبور کرکے پنڈی جائیں گے پنجاب حکومت جو کرسکتی ہے کرلے-وزیراعلیٰ کے پی
مردان: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہر رکاوٹ عبور کرکے پنڈی جائیں گے ہر چیز کا سامنے کرنے کے لیے تیار ہیں، پنجاب حکومت جو کرسکتی ہے کرلے ہم ڈرنے والے نہیں
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کا قافلہ مردان پہنچ چکا جہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ آگے دما دم مست قلندر ہونے والا ہے، پاکستان میں دفعہ 804 لگ چکی ہے، ہر رکاوٹ عبور کرکے پنڈی جائیں گے، آگے آگے تماشا دیکھیں ہوتا کیا ہے
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اپنا کام کرے ہر چیز کا سامنے کرنے کے لیے تیار ہیں، پنجاب حکومت جو کرسکتی ہے کرلے ہم ڈرنے والے نہیں -

چیمپئینز ٹرافی- انتظامات اَپ گریڈیشن کی تیاریوں کیلئے اہم اجلاس
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ 2025 کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا
اجلاس میں محسن نقوی کی جانب سے فیصل آباد میں جاری چیمپئنز کپ اور سٹیڈیمز اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا اور چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کیلئے ضروری کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ہر کمیٹی کی ذمہ داریاں طہ کی جائیں اور کام شروع کیا جائے، چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں دنیا کی بڑی ٹیمیں آرہی ہیں، ہمیں انتظامات چاہیے ہیں
محسن نقوی نے اسٹیڈیمز اپ گریڈیشن پراوجیکٹ پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی جبکہ پی ایس ایل کے میچز بھی فیصل آباد میں کروانے پر بات چیت کی گئی
اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر، چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضی، پی سی بی کے تمام ڈائریکٹرز اور متعلقہ حکام نے شرکت کی -

پنجاب پولیس کا کچے میں آپریشن اور بدنام زمانہ ڈاکو اختر عرف موٹی ہلاک
لاہور- پنجاب پولیس کے کچے کے علاقے میں آپریشن کےد وران بدنام زمانہ ڈاکو اختر عرف موٹی ہلاک ہوگیا
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری ہے اسی سلسلے میں راجن پور کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف ایک کارروائی کے دوران بنگلہ اچھا سرکل میں راجن پور پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے
ڈاکوؤں اور پولیس کے مابین دو طرفہ فائرنگ کے دوران کچے کے علاقے کا بدنام زمانہ ڈاکو اختر عرف موٹی ہلاک ہوگیا، جو قتل، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھا
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خطرناک ڈاکو کو کیفر کردار تک پہنچانے پر راجن پور پولیس کو شاباش دی ہے -

خیبرپختونخوا کے حالات بدترین ہیں، وہاں کے پیسے پنجاب پر یلغارکیلیے لگ رہے ہیں، عظمی بخاری
لاہور- وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختوانخوا کے حالات بدترین ہیں وہاں کے پیسے پنجاب پر یلغارکے لیے لگ رہے ہیں
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں صوبائی وزیراطلاعات عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ کیا کوئی سیاسی جماعت اسلحہ لے کر جلسہ کرنے آتی ہے کسی صوبے کے وزیراعلیٰ کے ہاتھ میں عام آدمی کے مسائل حل کرنے کی فائل ہونا چاہیے یا اے کے 47 ہونا چاہیے۔ ان سے کہا ہے کہ دہشت گرد مت بنو ورنہ دہشت گردوں جیسا ہی سلوک ہوگا- وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پوراے کے 47 لے کر آئے تو کارروائی ہوگی
عظمی بخاری نے مزید کہا کہ کے پی کے حالات بدترین ہیں وہاں کا پیسہ پنجاب پر یلغار کے لیے لگ رہا ہےہمارے پاس اطلاعات ہیں یہ شرپسندی کرنا چاہتے ہیں ان کو دوسرے طریقے سے ٹھیک کرنا پڑے گالاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔ کے پی میں سیکورٹی اداروں پر حملے ہورہے ہیں
صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ آج انہوں نے پنڈی میں فساد کا پروگرام بنایا ہے پنڈی میں دفعہ 144 نافذ ہے ان کو جلسے کی اجازت نہیں ملی ہے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور صوابی کے لیے نکل چکے ہیں وہ کرین اور فائربریگیڈ لے کر پنڈی پر یلغار کرنا چاہتے ہیں آج ان کو ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی چند شرپسند پاکستان کی کسی خوشی میں خوش نہیں ہوسکتے ایک فتنہ فساد گروپ نے کل بھی وزیراعظم کی تقریر کے دوران احتجاج کرنے کی کوشش کی جب بھی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے ان کو فتنہ فساد یاد آجاتا ہے آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوگیا ہے اس سے پاکستان کی معیشت بہتر ہوگی اور مہنگائی میں کمی آئے گی -

گیس کی فراہمی- گھریلو اور کمرشل صارفین پہلی-صنعتیں آخری ترجیح میں شامل
کراچی-حکومت نے گیس کی فراہمی کے لیے گھریلو اور کمرشل صارفین کو پہلی جب کہ صنعتوں کو آخری ترجیح میں شامل کردیا ہے
وفاقی وزارت توانائی و پیٹرولیم ڈویژن نے گیس کی فراہمی کے لیے ترجیحی آرڈر لسٹ میں ترمیم کرتے ہوئے کیپٹیو پاور یونٹس کو گیس کی فراہمی آخری ترجیح میں شامل کردی ہے۔ اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صنعتوں کو سی این جی اور سیمنٹ انڈسٹری کے ساتھ تیسری اور آخری ترجیح میں شامل کردیا گیا ہے۔ اس طرح گیس کی قلت بالخصوص موسم سرما کے دوران گھریلو اور کمرشل صارفین، اسپیشل کمرشل اور پراسیس انڈسٹری کو پہلی، کھاد فیکٹریوں اور پاور سیکٹر کو دوسری اور کیپٹیو پاور سمیت سیمنٹ اور سی این جی کو آخری ترجیح دی جائے گی
ٹیکسٹائل انڈسٹری نے اس ترمیم کو انڈسٹری کی بقا کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) سے نوٹس لینے کی اپیل کردی ہے-ٹیکسٹائل انڈسٹری کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے بحرانی کیفیت کا شکار انڈسٹری کی بقا کو لاحق خطرات میں مزید اضافہ ہوگا جس سے برآمدات بھی متاثر ہوں گی
ٹیکسٹائل انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت، جو ملک کی برآمدات کا 60 فی صد فراہم کرتی ہے، بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت، توانائی کی قلت اور عالمی منڈی کے دباؤ کی وجہ سے تباہی کے خطرے سے دوچار ہے
ٹیکسٹائل برآمد کنندگان نے خبردار کیا ہے کہ پیداواری لاگت میں 30 فی صد اضافہ اور برآمدات میں 20 فی صد کمی کے باعث صنعت تباہی کے قریب ہے جب کہ 100 ارب روپے کے واجب الادا ریفنڈز کی ادائیگی بھی زیر التوا ہے–انڈسٹری نے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) سے درخواست کی ہے کہ وہ توانائی کی سبسڈی ($6-7 فی ایم ایم بی ٹی یو گیس، 5-6 روپے فی یونٹ بجلی)، مالیاتی ریلیف (زیر التوا ریفنڈز کی ادائیگی، کسٹم ڈیوٹی میں کمی، خام مال پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ) اور انفرا اسٹرکچر سپورٹ (اپ گریڈ شدہ ٹیکسٹائل پارکس، ٹیسٹنگ لیبارٹریز، لاجسٹکس) کی فراہمی کو جلد سے جلد ممکن بنایا جائے تاکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستان کے شیئر کو برقرار رکھا جاسکے -

عامرلیاقت کو انصاف دلانے کیلیے خود مقدمہ لڑ رہی ہوں، سابق اہلیہ
کراچی- ٹی وی اینکر عامرلیاقت مرحوم کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کا کہنا ہے کہ عامرلیاقت کو انصاف دلوانے کے لیے خود مقدمہ لڑ رہی ہوں
عامرلیاقت کی پہلی و سابق اہلیہ بشریٰ اقبال نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ نازیبا ویڈیو لیک کیس میں اپنے سابق شوہر کو انصاف دلوانے کے لیے بطور وکیل مقدمہ لڑ رہی ہوں- اللہ کی ذات پر توکل کرتے ہوئے جس کی صفت وکیل ہے جو سب سے بڑا نگہبان ہے آپ سب کی دعائیں میرا حوصلہ اور ہمت بڑھاتی ہیں-مجھے اور بچوں کو ہمیشہ اپنی خاص دعاؤں میں یاد رکھیں
بشریٰ اقبال کا مزید کہنا تھا کہ کسی کی عزت کو پامال کرکے اپنی خواہشات کے محل تعمیر کرنے والوں کی پکڑ ضرور ہونی چاہیے- پیسہ ہی سب کچھ نہیں ہے- پیسہ عزت کے ساتھ کمایا جائے اور تعلق اور رشتوں کو پامال نہ کرے تو کبھی وبال نہیں بنتا
عدالت میں زیرسماعت مقدمے کی تفصیل بتاتے ہوئے بشری اقبال نے کہا کہ 26 ستمبر کو جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کراچی کی عدالت نے مرحوم عامر لیاقت کے کیس میں نامزد ملزمان دانیہ ملک اور یاسر شامی کی طرف سے دائر کی گئی درخواست اے 249 پر فریقین کے وکیلوں کے دلائل سنے- عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے 10 اکتوبر کو سنانے کی تاریخ دی ہے-امید ہے درخواست مسترد ہوگی اور اس کیس کا باقاعدہ ٹرائل چلایا جائے گا تاکہ ملزمان پر لگائے گئے الزامات کو ثبوتوں اور گواہوں کی روشنی میں ثابت کیا جاسکے اور مرحوم عامر لیاقت کو انصاف ملے۔ ملزم سے مجرم کہلانے کا یہ سفر جلد اپنے انجام کو پہنچے-