کیرولائنا-ایک غیر معمولی واقعے میں، جنوبی کیرولینا کے ایک جوڑے، نک اور کرسٹین لیمرٹ نے 25 اگست 2024 کو اپنی چوتھی بیٹی کا خیرمقدم کیا- یہ وہی دن تھا جس میں اسکی چاروں بڑی بہنیں پیدا ہوئی تھیں
پچھلے نو سالوں کے دوران جنوبی کیرولائنا کا رہائشی ایک جوڑا 25 اگست کو 3 سالگرہ ایک ساتھ مناتا آیا ہے اور اب چار سالگرہ ایک ساتھ منائے گا
جوڑے کی سب سے بڑی بیٹی، صوفیہ، جس کی عمر 9 سال ہے، کی تین چھوٹی بہنیں ہیں، سب ایک ہی تاریخ کو پیدا ہوئیں اور ان کے درمیان تین سال کا وقفہ ہے
کرسٹین لیمرٹ نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین نہیں آیا۔ مجھے اب بھی یہ سمجھنا مشکل لگ رہا ہے کہ یہ قدرتی طور پر، بغیر کسی منصوبہ بندی کے کیسے ہوا؟۔
انہوں نے مزید کہا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ چوتھی بیٹی کی پیدائش ستمبر کے آخر میں متوقع تھی لیکن وہ اپنی بہنوں کی مشترکہ سالگرہ پر ہی پیدا ہوئی
Author: Qamar Abbas
-

ایک ہی تاریخ پر پیدا ہونے والی 4 جڑواں بہنیں
-

دنیا کی سب سے بڑی معیشت کے دعویدار بھارت کی کئی ریاستوں میں بیروزگاری عروج پر
دنیا کی سب سے بڑی معیشت ہونے کا دعویٰ کرنے والے ملک بھارت کی کئی ریاستوں میں بیروزگاری اور غربت اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔
مودی سرکار ایک طرف جہاں دنیا کی سب سے بڑی معیشت ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے وہیں بھارت بےروزگاری کے باعث شدید عدم استحکام کا شکار ہے- بھارت میں لیبر فورس سروے کے اعدادوشمار نے مودی کے کھوکھلے دعووں کا پردہ چاک کر دیا ہے-
رپورٹ کے مطابق مودی کے زیر اقتدار بھارت میں بےروزگاری اور غربت انتہائی سنگین حد تک پہنچ گئی ہے-بھارتی ریاست کیرالہ میں 15 تا 29 سال کی عمر کے نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح 30 فیصد ہے-اسی طرح ریاست کیرالہ میں خواتین میں بے روزگاری کی شرح 47 فیصد اور مردوں میں 19 فیصد ہے-
پی ایل ایف ایس کے اعداد و شمار کے مطابق مودی کے بڑے بڑے دعووں کے باوجود سال 2023 اور 24 میں بے روزگاری کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی جبکہ مجموعی طور پر بے روزگاری کی شرح 2.9 فیصد سے بڑھ کر 3.2 فیصد تک پہنچ گئی
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر ، ناگالینڈ، منی پور اور اروناچل پردیش میں بھی نوجوانوں کی بے روزگاری کی بلند شرح ریکارڈ کی گئی ہے- اس سے قبل انڈیا ایمپلائمنٹ رپورٹ کے مطابق بھارت کی بے روزگار عوام کا 83 فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ بےروزگاری اور مودی سرکار کی بے حسی سے تنگ آکر پڑھے لکھے نوجوان معمولی نوکریاں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں
تحقیق کے مطابق بھارت میں بے روزگاری کے باعث تقریباً 70 فیصد تعمیراتی مزدور کم سے کم اجرت پر کام کرنے پر مجبور ہیں -بھارت میں بے روزگاری سے تنگ عوام غیر قانونی طور پر امریکا اور برطانیہ منتقل ہونے پر مجبور ہو چکے ہیں جب کہ بڑھتی بےروزگاری سے انسانی اسمگلنگ بھی عروج پر پہنچ چکی ہے- -

بیروت پراسرائیلی حملہ- جوبائیڈن کا مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کو تیار رہنے کا حکم
واشنگٹن- امریکی صدر جوبائیڈن نے مشرق وسطٰی میں موجود امریکی فوج کو تیار رہنے کا حکم دے دیا
لبنان کے دارالحکومت بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے جاری بیان میں مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کو تیار رہنے کا حکم دیا گیا
وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں پینٹاگون کو ہدایت کی گئی ہے کہ مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فورسز کی پوزیشنز کا جائزہ لیا جائے اور انہیں کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت الرٹ اورتیار رکھا جائے-امریکی فوج اور امریکی مقاصد کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے
صدر بائیڈن نے خطے میں امریکی سفارت خانوں کو بھی حکم دیا ہے کہ وہ جتنا اور جیسا مناسب سمجھیں حفاظتی اقدامات کریں امریکی صدر کو ریاست ڈیلاویئر میں بیچ ہاؤس پر قومی سلامتی کی ٹیم نے مشرق وسطٰی کی صورتحال پرمتعدد بار بریفنگ دی اس سے قبل امریکی صدر نے کہا تھا کہ امریکا کو اسرائیل کی کارروائی کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا اور نہ ہی وہ اس کارروائی میں شریک تھا۔ تمام صورتحال کے بارے میں معلومات لی جارہی ہیں -

لاہور- سفاری زو کے اوقات کار تبدیل
لاہور سفاری زو کی انتظامیہ نے اوقات کار تبدیل کردیے گئے، یکم اکتوبر سے سیاحوں کیلئے ٹائمنگز کا بھی اعلان کردیا
تفصیلات کے مطابق سفاری زو انتظامیہ کے مطابق سیاحوں کا داخلہ صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک ہوگا جبکہ پارک کا جنرل ایریا اور جنگل سفاری صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک سیاحوں کیلئے کھلے ہوں گے
ڈے لائن سفاری اور ایکوریم بھی صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک سیر کرنیوالوں کیلئے کھلےہو نگے تاہم نائٹ لائن سفاری میں سیاح شام 6 بجے سے رات 8 بجے تک شیروں کی شرارتوں اور اٹکھیلیوں کا بھرپور نظارہ کرسکیں گے-ڈی جی وائلڈ لائف پنجاب مدثر ریاض ملک کا کہنا ہے سفاری زو انتظامیہ نے نئے اوقات کے پیشِ نظر اپنے انتطامات مکمل کرلیے ہیں، سیاحوں کو مکمل سیکورٹی اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔
انہوں نےکہا کہ عوام بدلتی رتوں میں قدرت کی دلکش تخلیق کا نظارہ کریں، فرصت کے لمحات کو یادگار بنائیں اور اپنی فیملیز کیساتھ سفاری زو آ ئیں -

تعلیمی اداروں میں طلبہ کو منشیات فروخت کرنے والے 6 ملزمان گرفتار
اسلام آباد- تعلیمی اداروں میں طلبہ کو منشیات فروخت کرنے والے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا
ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک بھر میں تعلیمی اداروں میں طلبہ کو منشیات فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری ہے اور 24 گھنٹوں کے دوران 5 مختلف کارروائیوں میں تعلیمی اداروں کے اطراف سے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے
مختلف کارروائیوں کے دوران 12 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی تقریباً 15 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی ہے
فراش ٹاؤن اسلام آباد کے قریب ملزم سے 150 گرام چرس اور 10 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کرلی گئیں- اسی طرح لاہور میں ڈیفنس روڈ پر واقع یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 200 گرام چرس اور 100 گرام آئس برآمد ہوئی
کنال روڈ لاہور پر واقع کالج کے قریب ملزم سے 2.4 کلوگرام چرس، 100 گرام آئس اور 50 ایکسٹیسی گولیاں برآمد ہوئیں- لطیف آباد حیدرآباد میں 2 ملزمان سے 96 بوتل شراب اور 2 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی- اسی طرح ٹنڈوجام حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قریب چھاپا مار کارروائی میں ملزم سے 10 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی-
گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کرلیا ہے- -
باجوڑ- پولیس موبائل پر بم حملے میں 5 اہل کار زخمی
باجوڑ- پولیس موبائل پر بم حملے میں پانچ اہل کار زخمی ہو گئے۔
سنگ میل نیوز کے مطابق باجوڑ کے علاقے لوئی سم میں پولیس موبائل پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا جس کی زد میں آکر 5 پولیس اہل کار زخمی ہو گئے
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم کو درخت میں نصب کیا گیا تھا، جس کے پھٹنے سے زخمی ہونے والے پولیس اہل کاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خار باجوڑ میں منتقل کردیا گیا ہے
تحصیل خار کے علاقے بھائی چینہ میں ہونے والے ریموٹ کنٹرول دھماکے میں ایس ایچ او سمیت کچھ اہل کار محفوظ رہے۔ ڈی ایس پی عبدالعزیز کے مطابق ایس ایچ او شاہ پور خان کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی
واقعے کے بعد علاقے کی ناکابندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے -

پی ٹی آئی کےجلسے کی اجازت نہ دینے پرڈی سی لاہورکیخلاف توہین عدالت کی درخواست
لاہور-پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کو جلسے کی اجازت نہ دینے پر ڈپٹی کمشنر(ڈی سی) لاہور کے خلاف درخواست دائرکردی گئی
لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست کو سماعت کے لیے مقررکردیا-جسٹس فاروق حیدر درخواست کی سماعت کریں گے- درخواست کی سماعت 30 ستمبرکو ہوگی-درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈی سی لاہور نے عدالتی احکامات کے باوجود جلسے کی اجازت نہیں دی۔ عدالت ڈی سی لاہور کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے -

بھکاریوں کو سعودیہ عرب بھجوانے کا مقدمہ کالعدم قرار دینے کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس
کراچی- سندھ ہائیکورٹ نے عمرے کی آڑ میں بھکاریوں کو سعودی عرب بھیجنے کا مقدمہ کالعدم قرار دینے سے متعلق ٹریول ایجنٹ کی درخواست پر ایف آئی اے اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے
جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو عمرے کی آڑ میں بھکاریوں کو سعودی عرب بھیجنے کا مقدمہ کالعدم قرار دینے سے متعلق ملتان کے ٹریول ایجنٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے درخواستگزار پر الزام کیا ہے
دراخواستگزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے ٹریول ایجنٹ محمد عطا پر مقدمہ درج کیا ہے- ایف آئی اے کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ کچھ افراد کو عمرہ نہیں بلکہ بھیک مانگنے کے لیے سعودی عرب بھیجا جاتا تھا۔ ٹریول ایجنٹ کو 5 بھکاریوں کو ویزا دلوانے کا ذمے دار ٹھہرایا گیا ہے
وکیل کے مطابق محمد عطا ٹکٹ بک کروا کر دے سکتا ہے مگر ویزا دلوانا ٹریول ایجنٹ کی ذمے داری نہیں ہے۔ بھکاریوں کو سعودی عرب بھیجنے کے لیے الزام پر درخواستگزار کیخلاف 2 مقدمات ملتان میں درج کیے گئے تھے- محمد عطا دونوں مقدمات میں بری ہوگیا ہے، کراچی میں درج مقدمہ کالعدم قرار دیا جائے
بعد ازاں عدالت نے ایف آئی اے اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا -

عمران خان کی رہائی کا فیصلہ کن معرکہ شروع ہوچکا ہے-مشیر اطلاعات پختونخوا
پشاور- مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کا فیصلہ کن معرکہ شروع ہوچکا ہے
پی ٹی آئی کے راولپنڈی احتجاج اور اسے روکنے کے لیے مقامی انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے راولپنڈی احتجاج کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں- بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا فیصلہ کن معرکہ شروع ہوا ہے
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں عظیم الشان قافلہ احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرے گا- عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں آج راولپنڈی سے ٹکرائے گا- ہم پرامن احتجاج ریکارڈ کرانے جارہے ہیں
مشیر اطلاعات نے وزیراعلیٰ پنجاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ راج کماری مریم نواز پولیس گردی کی کوشش نہ کریں۔ پرامن احتجاج کو خراب کرنے کی کوشش کی تو پورا پاکستان سڑکوں پر ہوگا۔جعلی مقدمات اور فارم 47 کی جعلی حکومت کے خاتمے تک احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا۔ جعلی حکومت سے نجات دلانا اب فرض بن چکا ہے -

خلیل الرحمن ہنی ٹریپ کیس-وکلاء حتمی بحث کیلیے طلب
لاہور- انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے رائٹر خلیل الرحمن ہنی ٹریپ کیس میں وکلاء کو حتمی بحث کے لیے طلب کرلیا
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے خلیل الرّحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغواء کرنے والے ملزم ممنون حیدر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی- ملزم کے وکیل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی-عدالت نے وکیل کی مصروفیت کے باعث سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کردی-
درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ اس کا خلیل الرحمن ہنی ٹریپ کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے-ملزمان کا دوست ہونے کے باعث مقدمے میں ملوث کیا گیا- پولیس اب تک کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکی ہے۔ درخواست گزار کو بغیرکسی جرم کے جیل میں رکھنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے- عدالت ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کی رہائی کا حکم دے- عدالت نے کیس کے وکلا کو حتمی بحث کے لیے طلب کرلیا