Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کھیل – Page 55 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کھیل

  • پاکستان نے جنوبی افریقا کو 35 رنز سے شکست دے کر سیریز وائٹ واش کر دی

    پاکستان نے جنوبی افریقا کو 35 رنز سے شکست دے کر سیریز وائٹ واش کر دی

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا کو تین ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری میچ میں 35 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے وائٹ واش کر دی۔ جوہانسبرگ میں کھیلا جانے والا یہ میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا، جس کی وجہ سے ٹاس اور میچ کے آغاز میں وقفے آئے۔ جنوبی افریقی کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    پاکستان کی ٹیم نے ابتدائی مشکلات کے باوجود شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 47 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے۔ اس میں اہم کردار اوپنر صائم ایوب کی شاندار سنچری کا تھا، جنہوں نے 91 گیندوں پر 101 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 13 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ اس کے علاوہ کپتان محمد رضوان نے 53، بابر اعظم نے 52 رنز بنائے، جب کہ نائب کپتان سلمان آغا نے 48 اور طیب طاہر نے 28 رنز کی قیمتی اننگز کھیلی۔

    جنوبی افریقا کی جانب سے رابادا نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ مارکو ینسین اور فوٹیون نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقا کو 308 رنز کا ہدف ملا جس کے تعاقب میں ان کی ٹیم 42 ویں اوور میں 271 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

    جنوبی افریقا کی طرف سے ہینرک کلاسن نے 81 رنز بنائے، جبکہ ریسی وینڈرڈیسن 35، ٹونی ڈی زورزی اور مارکو جینسن 26-26 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ کوبن بوش 40 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 8 اوورز میں 52 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ صائم ایوب اور محمد حسنین کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

    اس میچ میں پاکستان ٹیم نے تین تبدیلیاں کیں، جن میں طیب طاہر، محمد حسنین اور سفیان مقیم کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا، جب کہ عرفان نیازی، حارث رؤف اور ابرار کو ڈراپ کیا گیا۔ قومی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، کامران غلام، سلمان آغا، طیب طاہر، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد حسنین اور سفیان مقیم شامل تھے۔

    یہ میچ جنوبی افریقا کے سالانہ پنک ڈے میچ کے طور پر کھیلا گیا تھا، جس میں جنوبی افریقی کھلاڑی گلابی رنگ کی جرسی پہنتے ہیں اور اس دن کو چھاتی کے سرطان کی آگاہی کے طور پر منایا جاتا ہے۔

    پاکستان نے اس شاندار کامیابی کے ساتھ نہ صرف سیریز میں فتح حاصل کی بلکہ جنوبی افریقا میں ایک زبردست وائٹ واش بھی کیا۔

  • بھارت کے اسٹار کرکٹر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    بھارت کے اسٹار کرکٹر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    بھارت کے اسٹار اسپنر روی چندرن ایشون نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیابرسبین میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے اختتام پر روی چندرن ایشون نے کپتان روہت شرما کے ساتھ پریس کانفرس میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیااس موقع پر روی چندرن ایشون کا کہنا تھا کہ ’کرکٹ کے اس سفر میں جس نے بھی ساتھ دیا خصوصی طور پر بی سی سی آئی، ویرات کوہلی، روہت شرما، اجنکیا رہانے اور چتیشور پجارا ان سب کا شکریہ روی ایشون کا کہنا تھاکہ ’ تمام فارمیٹس میں بطور کرکٹر میرا آخری دن تھا، اپنے کیرئیر کے دوران بہت انجوائے کیا، کئی یادگار لمحے ہیں اور ریٹائرمنٹ کا یہ لمحہ کافی جذباتی ہےدوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھی ایشون کو ریٹائرمنٹ پر خراج تحسین پیش کیا ہےبی سی سی آئی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا کہ زبردست کیرئیر پر ایشون کو مبارک ہو

  • تمام پلیئرز ہی کپتان ہیں، ٹیم میں ‘میں’ کا لفظ نہیں، ‘ہم’ کا لفظ ہوتا ہے- محمد رضوان

    تمام پلیئرز ہی کپتان ہیں، ٹیم میں ‘میں’ کا لفظ نہیں، ‘ہم’ کا لفظ ہوتا ہے- محمد رضوان

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز شروع ہونے سے قبل کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نتائج توقعات کے مطابق نہیں تھے ،چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کیلئے ہمارا سارا فوکس ون ڈے پر مرکوز ہے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد اب پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے ہونے جارہا ہے جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان پہلا ون ڈے کل پارل میں کھیلا جائے گا ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل پیر کو پارل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ جو ماضی کی ناکامی ہوتی ہے اس کو ماضی میں رکھتے ہیں مگر اس سے سبق سیکھتے ہیں محمد رضوان نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نتائج توقعات کے مطابق نہیں تھے، ون ڈے میں ہمارا اچھا ردھم ہے اس کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے رضوان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں ہم نوجوان پلیئرز کو موقع دے کر تجربات کر رہے ہیں جبکہ ون ڈے سیریز میں ہم چیمپئنز ٹرافی کی تیاری ذہن میں رکھ کر میدان میں اتریں گے محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم میں تمام پلیئر کپتان ہی ہیں، ٹیم میں “میں” کا لفظ نہیں، “ہم” کا لفظ ہوتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم ورک بہترین ہے، ہم سب متحد ہیں، جونیئر ہو یا سینیئر سب کا فوکس ٹیم کی جیت پر ہے، کنڈیشنز دیکھ کر ٹیم بنانے کی کوشش کرتےہیں ، ہر جگہ الگ کنڈیشن میں کھیل رہے ہیں محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ملک سے باہر کھیلنے میں ہمیشہ چیلنج کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جنوبی افریقا کو مومینٹم ملا ہوا ہے، وہ بھی جیت کر آرہے ہیں، ہم نے بھی آسٹریلیا میں آسٹریلیا کو ہرایا، زمبابوے میں بھی سیریز جیتی،ون ڈے سیریز میں اچھا مقابلہ ہوگا

  • فیفا نے پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کی مدت میں توسیع کردی

    فیفا نے پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کی مدت میں توسیع کردی

    لاہور- فٹبال کی عالمی تنظیم( فیفا) نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن ( پی ایف ایف) نارملائزیشن کمیٹی کی مدت میں 2 ماہ کی توسیع کردی فیفا کی جانب سے نارملائزیشن کمیٹی کے سربراہ ہارون ملک کو لکھے گئے خط میں 15فروری تک الیکشن عمل مکمل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ذرائع کے مطابق نارملائزیشن کمیٹی کی مدت 15 دسمبر کو ختم ہوگئی تھی جس کے بعد پاکستان فٹ بال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کی مدت میں 2 ماہ کی توسیع کی گئی ہے جس سے کمیٹی کی مدت 15 فروری تک ہوگئی ہ موصول ہونے والے فیفا کے خط میں کہا گیا ہےکہ کمیٹی پی ایف ایف آئین میں جزوی تبدیلی اورالیکشن عمل مکمل کرائے، جنوری میں پی ایف ایف کانگریس بلاکر آئین میں ضروری ترامیم مکمل کی جائیں اور کانگریس اجلاس سے قبل نااہل قرار دیے گئے ڈپارٹمنٹس کی اپیلوں پرکارروائی مکمل کی جائےخط میں مزید کہا گیا ہے کہ 19 نومبرکا اجلاس ختم کرتے وقت 15 دسمبر سےقبل دوبارہ کانگریس بلانے پر اتفاق کیاگیاتھا لیکن ملکی صورتحال کی وجہ سے این سی ڈپارٹمنٹس کی اپیل نہ سن سکی اس لیےکانگریس اجلاس نہ بلایا جاسکا تاہم این سی کی فراہم کردہ ٹائم لائن کے بعد توقع ہے کہ جنوری تک آئینی کام مکمل ہوجائےگا

  • جیسن گلیسپی نے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ چھوڑنے کی وجوہات اور اندرونی کہانی بتادی

    جیسن گلیسپی نے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ چھوڑنے کی وجوہات اور اندرونی کہانی بتادی

    پاکستان ریڈ بال ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کوچنگ سے مستعفی ہونے کی وجوہات بتا دیں آسٹریلین میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے جیسن گلیسپی نے کہا کہ ہائی پرفارمنس کوچ ٹم نیلسن کے معاملے پر بےخبری ناراضی کا سبب بنی، ٹم نیلسن کو نہ رکھنے کے فیصلے سے مجھے مکمل بے خبر رکھا گیا، نیلسن کے معاملے کے بعد لگا کہ میرا کام اب مشکل ہوگیا ہے، ایک اہم فیصلے سے ہیڈ کوچ کو آگاہ نہ رکھنے نے مجھے ایسا سوچنے پر مجبور کیاقومی ٹیم کے سابق کوچ نے کہا کہ ماضی کے چند واقعات کے بعد اس معاملے نے مجھے سوچنے پر مجبور کیا کہ میری ضرورت ہے یا نہیں، میرا پاکستاں کی کوچنگ کا جو مقصد تھا وہ فوت ہوتا جا رہا تھا، میرا کام صرف میچ کی صبح کھلاڑیوں کو کیچنگ پریکٹس کرانا رہ گیا تھاانہوں نے مزید کہا کہ ہیڈ کوچ کا سلیکٹرز سمیت ہر کسی سے مکمل رابطہ ضروری ہوتا ہے، پلاننگ کے لیے ضروری ہے کہ کم از کم ایک روز پہلے تو مجھے اسکواڈ کے بارے میں بتایا جائے، ان تمام معاملات کی عدم موجودگی میں کام کرنا مشکل ہو جاتا ہے

  • عماد وسیم نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    عماد وسیم نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    لاہور – قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا کہ ’ بڑی سوچ بچار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے ، پاکستان کی نمائندگی کرنا میری زندگی کا بہت بڑا اعزاز ہےعماد وسیم نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ میں ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ میں اپنا سفر جاری رکھوں گا یاد رہے کہ عماد وسیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل ریٹائرمنٹ واپس لی تھی

  • چیمپئنز ٹرافی- پاکستان اپنے فیوژن ماڈل پر قائم، اسی ہفتے فیصلے کا امکان

    چیمپئنز ٹرافی- پاکستان اپنے فیوژن ماڈل پر قائم، اسی ہفتے فیصلے کا امکان

    لاہور- چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ تاحال حتمی فیصلے پر نہیں پہنچ سکا ہے ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے مذاکراتی عمل جاری ہے جس کے لیے پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداران دبئی میں موجود ہیں اور مذاکراتی عمل کا حصہ ہیں ذرائع کا کہنا ہےکہ پی سی بی ایگزیکٹو کی سطح پر آئی سی سی سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے اورپاکستان اپنے فیوژن ماڈل سے پیچھے نہیں ہٹا ہے ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کے ٹاپ آفیشل کی مشاورت اور احکامات کی روشنی میں مذاکرات کیے جارہے ہیں، چیمپئنز ٹرافی سے متعلق اسی ہفتے فیصلہ ہونے کا قوی امکان ہے واضح رہےکہ چیمپئنزٹرافی کے شیڈول کا فیصلہ نہ ہونے سے کئی معاملات تاخیر کا شکار ہو چکے ہیں

  • افغان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے ہیڈکوچ کو ایک سال کی توسیع دیدی

    افغان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے ہیڈکوچ کو ایک سال کی توسیع دیدی

    کابل- افغان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے ہیڈ کوچ جوناتھن ٹروٹ کے معاہدے میں ایک سال کی توسیع کردی افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ ٹیم کے ہیڈ کوچ جوناتھن ٹروٹ اس ماہ اپنے ڈھائی سالہ معاہدے کو مکمل کرنے جارہے تھے تاہم اب ان کو ایک سال کی توسیع دی گئی ہے اعلامیے میں کہا گیا ہے معاہدے میں توسیع کی وجہ جوناتھن کی عمدہ کارکرگی اور ٹیم کی کامیابیوں میں اضافہ ہے جس میں خاص کر آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ شامل ہے جس میں افغانستان نے سری لنکا، پاکستان اور انگلینڈکو شکست دیکر ٹاپ 8 میں جگہ بنائی اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے کوالیفائی کیاافغان بورڈ نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ جوناتھن ٹروٹ کی کوچنگ میں ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں 5 میچز جیت کر پہلی دفعہ سیمی فائنل میں جگہ بنائی جو بہت بڑی کامیابی ہے

  • مائیکل وان نے ٹیسٹ 5 کے بجائے 4 روز کا کرنے کیلئے آواز بلند کردی

    مائیکل وان نے ٹیسٹ 5 کے بجائے 4 روز کا کرنے کیلئے آواز بلند کردی

    سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے 4 روزہ ٹیسٹ کرکٹ کے لیے آواز بلند کر دی اس حوالے سے مائیکل وان کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کا ایک روز کم کرنے سے کرکٹ شیڈولنگ میں آسانی ہوگی، 5 کے بجائے ٹیسٹ کو 4 روز کا کرنا وقت کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ان دنوں کرکٹرز بہت زیادہ تفریح مہیا کر رہے ہیں، جمعرات کو میچ شروع ہو اور اتوار کو اس کا اختتام ہو جائے مائیکل وان کا کہنا ہے کہ 4 روز کا میچ ہونے سے ہر کسی کو سمجھنے میں آسانی ہو گی، اب کرکٹ اس طرح نہیں کھیلی جا رہی جس طرح 80 اور 90 کی دہائی میں کھیلی جاتی تھی انگلش ٹیم کے سابق کپتان نے کہا ہے کہ آج کل کھلاڑیوں نے کرکٹ کو برانڈ بنا دیا ہے، وہ جلد سے جلد جیتنے کی کوشش کرتے ہیں، میں تو سب کو کہوں گا کہ 4 روزہ ٹیسٹ کرنے کے حوالے سے سنجیدگی سے غور کریں واضح رہے کہ آخری 50 ٹیسٹ میچز میں سے صرف 3 ٹیسٹ میچز ڈرا ہوئے ہیں جب کہ ڈرا ہونے والے 3 ٹیسٹ میچز بارش سے شدید متاثر ہوئے ہوئے اور دو تہائی ٹیسٹ میچز کا اختتام چوتھے روز ہوا ہے

  • پی ایس ایل اور آئی پی ایل میں ٹکراؤ، بڑے کھلاڑی انڈیا میں کھیلیں گے

    پی ایس ایل اور آئی پی ایل میں ٹکراؤ، بڑے کھلاڑی انڈیا میں کھیلیں گے

    بھارت نے 2007 سے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ کرکٹ میچ نہیں کھیلے، اس سیاسی فیصلے کا مقصد بظاہر پاکستان کرکٹ کو مالی نقصان پہنچانا تھا لیکن 2016 میں پاکستان نے سپر لیگ شروع کرکے نا صرف مالی بوجھ کو کم کیا بلکہ دنیا بھر کے اسٹارز بھی پی ایس ایل میں کھیلتے نظر آئے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی صلاحیتوں کی دنیا بھر نے تعریف کی بنگلا دیش اور سری لنکا کی انٹرنیشنل لیگز میں غیر ملکی کھلاڑیوں نے معاوضوں کی ادائیگی تاخیر سے کرنے کی شکایت کی لیکن پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی 9سالوں میں ایسی ایک بھی شکایت سامنے نہ آسکی اس سال پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے پی ایس ایل اپریل میں ایسے و قت میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے جب مالی اعتبار سے دنیا کی پرکشش انڈین پر یمیئر لیگ بھی شروع ہوچکی ہوگی بھارت میں پیسے کی کشش کی وجہ سے دنیا کے لاتعداد عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں نے معاہدے کر لیے ہیں اور چند بڑے ناموں کے علاوہ اکثر کھلاڑی اگلے سال 7اپریل سے شروع ہونے والی پی ایس ایل میں ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے یہاں تک کہ افغانستان، سری لنکا اور بنگلا دیش کے بڑے کھلاڑی بھی پیسے کی چکا چوند کے سبب بھار ت کے ٹورنامنٹ میں شریک ہونگے پاکستان اور بھارت کی لیگز میں سب نمایاں فرق میڈیا رائٹس کی وجہ سے دکھائی دیتا ہے آئی پی ایل کے 2022 سے 2027 تک کے نشریاتی حقوق 6.2ارب ڈالر ( 17کھرب 24ارب پاکستانی روپے) میں فروخت ہوئے ہیں تاہم ارب پتی بھارتی تاجر ‘ بڑے بزنس ہاؤسز اور بالی وڈ اسٹارز کی شراکت کی وجہ سےآئی پی ایل کی برانڈویلیو 10 اعشاریہ 7ارب ڈالر (29کھرب 75ارب پاکستانی روپے)تک پہنچ گئی ہے اس کے مقابلے میں پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس بھی بلندیوں کی جانب گئے۔ پی ایس ایل نے 2024 اور 2025 کے لیے6.3 ارب روپے کے اپنے میڈیا رائٹس ڈیل کو فروخت کیاتاہم میڈیا رائٹس میں پیشرفت کے باوجود پی ایس ایل کی برانڈ ویلیوکا تخمینہ 33کروڑ ڈالر (91ارب 77کروڑ پاکستانی روپے )کے لگ بھگ ہے