Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کھیل – Page 56 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کھیل

  • ایشیا فٹبال کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے ڈراز کا اعلان، پاکستان 6 میچز کھیلے گا

    ایشیا فٹبال کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے ڈراز کا اعلان، پاکستان 6 میچز کھیلے گا

    ایشیا فٹبال کپ کے کوالیفائنگ راونڈ کیلئے ڈراز کا اعلان کردیا گیا، گروپ ای میں شامل پاکستان اپنا پہلا میچ 25 مارچ کو کھیلے گاایشیا فٹبال کپ 2027 میں سعودی عرب میں ہوگا، فٹبال کپ کیلئے ہونے والے کوالیفائنگ راونڈ کے ڈراز کی تقریب ملائشیا میں ہوئی، کوالیفائنگ راوند 25 مارچ سے 31 جون تک ہوں گے جس میں پاکستان ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر چھ میچز کھیلے گاپاکستان گروپ ای میں شامل ہے جس میں شام، افغانستان اور میانمار کی ٹیمیں بھی ہیں، پاکستان پہلا میچ 25 مارچ کو شام کے خلاف کھیلے گا، قومی ٹیم ہوم گراونڈ پر 10 جون کو میانمار کے خلاف میچ کھیلے گا، پاکستان کا تیسرا میچ افغنستان کے خلاف ہوم گراونڈ پر ہو گا جبکہ 14 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف میچ افغانستان میں ہوگاپاکستان کا 18 نومبر کو شام کے خلاف ہوم گراونڈ پر میچ شیڈولڈ ہے جبکہ 30مارچ کو میانمار کے خلاف میچ کھیلا جائے گا، گروپ کی ٹاپ ٹیم ایشیا فٹبال کپ کیلئے کوالیفائی کرے گی، 18 ٹیمیں پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہیں

  • انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بنگلادیش نے بھارت کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

    انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بنگلادیش نے بھارت کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

    انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بنگلا دیش نے بھارت کو آؤٹ کلاس کر دیا اور 59 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا دبئی میں بنگلادیش کی اننگز کا آغاز تو اچھا نہ رہا، کلام صدیقی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے لیکن اس کے بعد رنز بھی بنتے رہے اور وکٹیں بھی گرتی رہیں بنگلادیشی ٹیم آخری اوور میں 198 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ محمد شہاب 40 ، رضان حسین 47 اور فرید حسن 39رن کے ساتھ نمایاں رہےہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم شروع ہی سے مشکل میں رہی۔ پہلی وکٹ چار پر گئی اور پھر وکٹیں گرتی چلی گئیں۔ کپتان محمد امان 26 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکور ر ہے اور پوری ٹیم 139 رن پر ڈھیر ہو گئی، یوں بنگلادیش نے بھارت کو 59 رنز سے ہرا کر ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا عزیزالحکیم اور اقبال حسین نے تین تین وکٹیں حاصل کیں

  • چیمپئنز ٹرافی سے متعلق آئی سی سی کا اہم اجلاس آج ہوگا، 48 گھنٹوں میں شیڈول متوقع

    چیمپئنز ٹرافی سے متعلق آئی سی سی کا اہم اجلاس آج ہوگا، 48 گھنٹوں میں شیڈول متوقع

    دبئی- چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے متعلق آئی سی سی کا اہم اجلاس آج ہو گا گزشتہ روز پاکستان کی بنیادی شرط مانے جانے کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ ایونٹ کے شیڈول کا اعلان اگلے 48 گھنٹوں میں کر دیا جائےگا نئے فارمولے کے تحت اگلے تین سال تک پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے ملک میں آئی سی سی ایونٹس نہیں کھیلیں گے بلکہ یہ میچز کسی تیسرے مقام پر ہوں گے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اپنے میچز دبئی میں کھیلے گا، بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز بھی نیوٹرل وینیو پر ہوں گے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ جو ہو گا برابری کی بنیاد پر ہو گاخیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہو گی جس کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے تاہم بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا ہے

  • چیمپئنز ٹرافی کے معاملات طے نہ پاسکے، آئی سی سی کا اہم اجلاس پھر ملتوی

    چیمپئنز ٹرافی کے معاملات طے نہ پاسکے، آئی سی سی کا اہم اجلاس پھر ملتوی

    چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی سے متعلق ہونے والا آئی سی سی کا اہم اجلاس ایک بار پھر ملتوی ہو گیا ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی سے متعلق آئی سی سی کا اہم اجلاس آج ہونا تھا جس میں ٹرافی کی میزبانی اور شیڈول سے متعلق چیزوں کو طے کرنا تھاتاہم اب ذرائع کا بتانا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے متعلق آئی سی سی میٹنگ ایک بار پھر ملتوی ہو گئی ہےتاہم اب ذرائع کا بتانا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے مزید مطالبات کا جواب اپنی حکومت سے لیکر آئی سی سی کو دینا تھا لیکن بی سی سی آئی کی جانب سے تاحال کوئی جواب نہیں آیا جس کی وجہ سے آئی سی سی کا اجلاس ملتوی ہوا ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کی شرائط بھارتی بورڈ سے متعلق ہیں جبکہ پاکستان اپنے سخت مؤقف پر قائم ہے جس کی وجہ سے چیمپئینز ٹرافی کے معاملات کو تاحال حتمی شکل نہیں دی جا سکی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے معاملات حتمی مرحلے میں ہیں لیکن پاکستان کے مطالبات پر جواب نہ آنے پر اجلاس کا کوئی فائدہ نہیں خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی دو بار چیمپئنز ٹرافی سے متعلق آئی سی سی کے اجلاس ملتوی ہو چکے ہیں، آئی سی سی اجلاس پاکستان کے میزبانی سے متعلق سخت مؤقف اور بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی کے باعث ملتوی ہو رہے ہیں

  • زلمی ویمن کرکٹ لیگ، ہزارہ ریجن فائنل میں پہنچ گئی، فائنل آج کھیلا جائے گا

    زلمی ویمن کرکٹ لیگ، ہزارہ ریجن فائنل میں پہنچ گئی، فائنل آج کھیلا جائے گا

    زلمی ویمن کرکٹ لیگ میں ہزارہ ریجن نے پشاور تھنڈرز کی ٹیم کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا آج فائنل کھیلا جائے گا پشاور زلمی، زلمی فاؤنڈیشن اور ہائیر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم پشاور میں جاری زلمی ویمن کرکٹ لیگ کے پہلے سیمی فائنل میں ہزارہ کی ٹیم نے پشاور تھنڈرز کی ٹیم کو 13 رنز سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی ہزارہ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز بنائے جس میں مومنہ کی 46 رنز کی شاندار اننگز شامل تھی پشاور تھنڈرز کی ٹیم کی جانب سے عروج نے 2 جبکہ سنبل اور عانیہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی پشاور تھنڈرز کی ٹیم ہزارہ کی ٹیم کے 76 رنز کے ہدف کے جواب میں پشاور کی ٹیم مقررہ اوورز میں 62 رنز بنا سکی جس سے فائنل کے دوڑ سے باہر ہوگئی پہلی زلمی ویمن کرکٹ لیگ کا میگا فائنل آج کھیلا جائیگا، فائنل اور اختتامی تقریب میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور مہمان خصوصی ہوں گے آج ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں ہزارہ ڈیفوڈلز کا مقابلہ پشاور آل اسٹارز سے ہوگا جس کے بعد فائنل مقابلہ ہوگا چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے زلمی اسٹارز کے فینز کو حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس پہنچ کر فائنل انجوائے کرنے کا اپیل کی قبل ازیں پشاور تھنڈرز نے ڈی آئی خان کی ٹیم کو 62 رنز سے شکست سے دوچار کیا تھا اسی طرح ہزارہ نے مالاکنڈ ریجن کو 3 رنز سے شکست دی تھی

  • چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل کے انکار کے بعد بھارتی براڈ کاسٹر کی آئی سی سی کو وارننگ

    چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل کے انکار کے بعد بھارتی براڈ کاسٹر کی آئی سی سی کو وارننگ

    پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کی ہٹ دھرمی کے سبب غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہےبھارت پاکستان کی میزبانی میں چیمپئنزٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر کروانے پر بضد ہے جس کے تحت چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اپنے میچز دبئی میں کھیلے گا جب کہ پاکستان نے بھارت کے ہائبرڈ ماڈل کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا ہےچیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کیلئے اس غیر یقینی صورتحال کے دوران براڈکاسٹر اسٹار انڈیا کا چند ماہ قبل آئی سی سی کو لکھا گیا ایک خط سامنے آیا ہے جس میں بھارتی ٹیم کو ٹورنامنٹ سے باہر کرنے سے ہونے والے مالی نقصان پر روشنی ڈالی گئی ہےآئی سی سی کو لکھے گئے خط میں واضح کیا گیا ہے کہ’ بھارتی ٹیم شائقین میں سب سے زیادہ مقبولیت رکھتی ہے اور آئی سی سی کے لیے سب سے زیادہ ریونیو پیدا کرتی ہے، بھارتی بورڈ( بی سی سی آئی) سکیورٹی خدشات کے سبب چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان جانے سے انکاری ہےآئی سی سی کو لکھے گئے خط میں بھارت کے ہائبرڈ ماڈل کی پیشکش پر پی سی بی کے انکار اور فارمولے کو رد کیے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے خط کے مطابق’ بی سی سی آئی نے پی سی بی کے مطالبے پر اعتراض کیا ہے، ساتھ ہی آئی سی سی کی جانب سے بھی ان مطالبات کو قبول کیے جانے کا امکان کم ہے، توقع ہے کہ آئی سی سی بھارت کے میچز پاکستان سے باہر کروانے کیلئے پی سی بی کو اضافی رقم ادا کرے گااسٹار انڈیا کے خط میں واضح کیا گیا ہے کہ’ ٹیم انڈیا آئی سی سی ٹورنامنٹ کا لازمی حصہ ہے، اگر آئی سی سی کو بی سی سی آئی اور پی سی بی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے تو آئی سی سی کا انتخاب بی سی سی آئی ہوگااسٹار انڈیا کے خط میں اپنے مؤقف کی وضاحت کیلئے بتایا گیا ہےکہ’چیمپئنز ٹرافی کے میڈیا رائٹس کی مجموعی قیمت 750 ملین امریکی ڈالر ہے، اگر بھارت ٹورنامنٹ سے باہر ہو تا ہے تو آئی سی سی کو 750 ملین امریکی ڈالر میں سے 90 فیصد کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا جب کہ پاکستان کی غیر موجودگی سے صرف یہ نقصان صرف 10 فیصد ہوگاپی سی بی کا پارٹنرشپ فارمولا یاد رہے کہ پاکستان آئی سی سی اور بھارتی بورڈ کو چیمپئنز ٹرافی کے تنازع کے دیرپا حل کیلئے پارٹنرشپ فارمولا پیش کرچکا ہے جس کے مطابق پاکستان اور بھارت دونوں ممالک ایک دوسرے کے ملک میں کوئی ایونٹ نہیں کھیلیں گے یہ فارمولا چیمپئنز ٹرافی سے لاگو ہوگا اور 3 برس تک رہے گا جس کے تحت بھارت دبئی میں میچز کھیلے گا اور پاکستان بھی اگلے 3 سال تک اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گا

  • تیسرا ٹی ٹوئنٹی- پاکستان کا زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    تیسرا ٹی ٹوئنٹی- پاکستان کا زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    پاکستان نے زمبابوے کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے بلاوائیو میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی ہے سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں سیریز کے پہلے 2 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے صائم ایوب ، عرفان خان، حارث رؤف اور ابرار احمد کو آخری میچ کیلئے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ان کی جگہ صاحبزادہ فرحان، قاسم اکرم ،عرفات منہاس اور محمد حسنین کو ٹیم میں جگہ ملی ہے
    زمبابوے کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان ٹیم میں کپتان سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان،عمیر بن یوسف، عثمان خان،طیب طاہر، قاسم اکرم ، عرفات منہاس، جہانداد خان، عباس آفریدی، محمد حسنین اور سفیان مقیم شامل ہیں واضح رہے کہ گرین شرٹس کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے

  • جے شاہ کے بعد بھارتی بورڈ کے سیکرٹری کا عہدہ خالی، سیٹ کون سنبھالے گا؟

    جے شاہ کے بعد بھارتی بورڈ کے سیکرٹری کا عہدہ خالی، سیٹ کون سنبھالے گا؟

    بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق سیکرٹری جے شاہ کے جانے کے بعد بھارتی بورڈ کے سیکرٹری کا عہدہ تاحال خالی ہے جس کے بعد یہ سوال اٹھ رہے ہیں کہ سیٹ کون سنبھالے گا اور کب سنبھالے گا؟جے شاہ نے یکم دسمبر کو بطور آئی سی سی چیئرمین اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں بھارتی میڈیا کے مطابق جے شاہ کے جانے کے بعد بھارتی بورڈ کا عبوری سیکرٹری مقرر نہیں کیا جا سکا ہے اور روز مرہ کے امور کے لیے بورڈ میں سیکرٹری کی تقرری ضروری ہے
    روزہ مرہ کے معاملات پر سیکرٹری کے دستخط ہونا ہوتے ہیں اس لیے سیکرٹری کا عہدہ خالی ہونے کی وجہ سے بورڈ کے معاملات رکے ہو ئے ہیں بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جے شاہ کے متبادل کی تلاش میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، سیکرٹری کے عہدے کے لیے بورڈ کے جوائنٹ سیکرٹری دیوجیت سائیکیا کا نام زیر غور ہے اس کے علاوہ گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے انیل پٹیل کا نام بھی سیکرٹری کی دوڑ میں شامل ہے جب کہ بھارتی بورڈ کے قوانین کے مطابق 15 جنوری تک جے شاہ کے متبادل کی تقرری کرنا ہے

  • آسٹریلیا: بھارت نے اپنی ٹیم کے اوپن ٹریننگ سیشن پر پابندی لگادی ، وجہ سامنے آگئی

    آسٹریلیا: بھارت نے اپنی ٹیم کے اوپن ٹریننگ سیشن پر پابندی لگادی ، وجہ سامنے آگئی

    آسٹریلیا میں کھیلی جانے والی بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوران بھارت نے اپنی ٹیم کے اوپن ٹریننگ سیشن پر پابندی لگا دی بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 22 نومبر سے شروع ہوئی بارڈر گواسکر ٹرافی میں بھارت نے ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ایڈیلیڈ میں 6 دسمبر کو کھیلا جائے گا تاہم اب بھارت نے پوری آسٹریلیا سیریز کیلئے اپنی ٹیم کے اوپن ٹریننگ سیشن پر پابندی لگادی ہے جس کی وجہ یہ بتائی گئی ہےکہ ایڈیلیڈ میں بھارتی ٹیم کے ٹریننگ سیشن کو دیکھنےکیلئے 5 ہزارسے زائد شائقین آگئے تھےمیڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریننگ کے دوران بڑی تعداد میں موجود شائقین ویرات کوہلی سمیت پسندیدہ اسٹارز کے حق میں اونچی اونچی آوازیں لگاتے رہے، اوپن ٹریننگ سیشن میں بھارتی کھلاڑیوں نے غیر آرام دہ محسوس کیا جبکہ سیلفیز کی کوشش سے بھی کرکٹرز پریشان ہوئےٹریننگ سیشنز کے دوران شائقین کی آمد کی وجہ کیا؟آسٹریلیا میں ٹریننگ سیشنز کے دوران شائقین کی آمد ایک روایت ہے جب کہ ایم سی جی میں نیٹس باہر ہونے کی وجہ سے ٹریننگ اوپن ہوتی ہے

  • جنوبی افریقا کا پاکستان کیخلاف ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان، کئی اہم کھلاڑی شامل نہیں

    جنوبی افریقا کا پاکستان کیخلاف ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان، کئی اہم کھلاڑی شامل نہیں

    جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا 15 رکنی جنوبی افریقا ٹیم کی قیادت ہینریخ کلاسن کریں گے جنہوں نے ایڈن مارکرم کی سری لنکا کے خلاف سیریز میں مصروفیت کی وجہ سے کپتانی سنبھالی ہے آل فارمیٹ پلیئر مارکو جینسن، کیشو مہاراج، کگیسو ربادا اور ٹرسٹن اسٹبس بھی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں
    آل فارمیٹ پلیئرز پاکستان کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہوں گےپاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 10، 13 اور 14 دسمبر کو کھیلے جائیں گے دوسری جانب سے پاکستان نے بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے پاکستانی اسکواڈ-پاکستان کے اسکواڈ میں محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر )، ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد حسنین، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم طیب طاہر اور عثمان خان ( وکٹ کیپر) شامل ہیں