Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کھیل – Page 57 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کھیل

  • دورہ جنوبی افریقا-ہیڈ کوچ نے فخر کو اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتادی

    دورہ جنوبی افریقا-ہیڈ کوچ نے فخر کو اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتادی

    قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے اوپنر فخر زمان کو دورہ جنوبی افریقا کے لیے وائٹ اور ریڈ بال اسکواڈ کا حصہ نہ بنانے کی وجہ بتادی بدھ کے روز جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ، ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا گیا جس میں فخر زمان سمیت اہم کھلاڑیوں کو شامل نہیں کیا گیافخر زمان سے متعلق عبوری وائٹ بال ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہےکہ فخر کے نام پر اس لیے نہیں غور کیا گیا کہ وہ ابھی فارم اور میچ فٹنس حاصل نہیں کر پائے ہیں
    ہیڈ کوچ نے شاہین آفریدی کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہ ہونے سے متعلق بتایا کہ شاہین کا ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہ ہونا ایک اسٹریٹجک فیصلہ ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے جسمانی اور ذہنی طور پر تازہ دم رہیںعاقب جاوید کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کے باوجود ساجد خان کو سلیکٹ نہ کرنا ایک مشکل فیصلہ تھا تاہم سنچورین اور کیپ ٹاؤن میں تیز بولنگ کے لیے سازگار کنڈیشنز دیکھتے ہوئے ہم نے ان کے بجائے محمد عباس کا انتخاب کیا جو سیم بولنگ کے ماہر ہیںپاکستانی ٹیسٹ اسکواڈشان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، بابراعظم، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد عباس، محمد رضوان (وکٹ کیپر ) نسیم شاہ، نعمان علی، صائم ایوب اور سلمان علی آغاایک روزہ سیریز کا اسکوامحمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر )، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، کامران غلام، محمد حسنین، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، طیب طاہر اور عثمان خان ( وکٹ کیپر )ٹی ٹوئنٹی اسکواڈمحمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر )، ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد حسنین، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم طیب طاہر اور عثمان خان ( وکٹ کیپر)واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے دورے میں3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 2 ٹیسٹ میچز شامل ہیں، سیریز کا آغاز 10 دسمبر کو ڈربن میں پہلے ٹی ٹوئنٹی سے ہوگا، پہلا ون ڈے 17 دسمبر کو پارل میں ہوگا جب کہ ٹیسٹ میچز بالترتیب 26 دسمبر اور 3 جنوری کو سنچورین اور کیپ ٹاؤن میں شروع ہوں گے

  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی-پاکستان کی تباہ کن بولنگ، زمبابوے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے57 رنز پر آؤٹ

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی-پاکستان کی تباہ کن بولنگ، زمبابوے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے57 رنز پر آؤٹ

    3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کیلئے صرف 58 رنز کا ہدف دیا ہے بلاوایو میں کھیلے جارہے میچ میں میزبان زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا زمبابوے کا یہ فیصلہ بظاہر غلط ثابت ہوا، پاکستانی بولرز کے سامنے زمبابوے کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 12.4 اوورز میں 57 رنز پر ڈھیر ہوگئی زمبابوے کے 9 بیٹرز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکے۔ برائن بینٹ 21 اور مارومانی 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس کے علاوہ عباس آفریدی نے 2، ابرار احمد ، حارث رؤف اور سلمان علی آغا نے ایک، ایک وکٹ لی پاکستان کی ٹیم میں آج کے میچ کیلئے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی دوسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان ٹیم میں کپتان سلمان آغا ، صائم ایوب ، عمیربن یوسف ، عثمان خان ، طیب طاہر ،عرفان خان ، جہانداد خان ، عباس آفریدی ، حارث رؤف ، ابرار احمد اور سفیان مقیم شامل ہیں قومی ٹیم کو 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ اتوار کو پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان زمبابوے کو 57 رنز سے شکست دی تھی

  • فٹبال میچ کے دوران ریفری کا متنازع فیصلہ، اسٹیڈیم میدان جنگ بن گیا، درجنوں افراد ہلاک

    فٹبال میچ کے دوران ریفری کا متنازع فیصلہ، اسٹیڈیم میدان جنگ بن گیا، درجنوں افراد ہلاک

    مغربی افریقی ملک گنی میں فٹبال میچ کے دوران تماشائیوں میں تصادم کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے غیر ملکی میڈیا کے مطابق گنی کے دوسرے بڑے شہر انزیریکوری میں فٹبال میچ کے دوران تماشائیوں میں جھگڑے کا واقعہ اتوار کے روز پیش آیا خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ اسپتال میں جہاں تک آنکھ دیکھ سکتی ہے لاشیں ہی لاشیں پڑی ہیں جبکہ کچھ لاشیں ہال میں بھی پڑی ہیں، مردہ خانہ بھی لاشوں سے بھر گیا ہے ڈاکٹر نے بتایا کہ 100 کے قریب لاشیں اسپتال اور مردہ خانے میں پڑی ہیں جبکہ ایک دوسرے ڈاکٹر نے بتایا کہ درجنوں لاشیں اسپتال لائی گئیں بعد ازاں گنی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ فٹبال میچ کے دوران ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 56 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے اے ایف پی کے مطابق سوشل میڈیا پر جھگڑے سے متعلق زیر گردش ویڈیوز کی تصدیق نہیں ہو سکی تاہم جو ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں ان میں اسٹیڈیم کے اطراف اور اسٹیڈیم میں لاشیں دیکھی جا سکتی ہیں مقامی ذرائع کے مطابق متشعل مظاہرین نے انزیریکوری کے پولیس اسٹیشن کو بھی آگ لگا دی ایک عینی شاہد نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ یہ سب اس وقت شروع ہوا جب میچ کے دوران ریفری نے متنازع فیصلہ دیا، ریفری کے فیصلے کے بعد تماشائی گراؤنڈ میں کود پڑے اور پھر جھگڑا شروع ہو گیا

  • چیئرمین پی سی بی محسن نقوی وفد کے ہمراہ دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی وفد کے ہمراہ دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سمیت بورڈ حکام کی ٹیم دبئی سے واپس وطن پہنچ گئی پی سی بی ذرائع کے مطابق دبئی کے دورے کے موقع پر چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر کئی اہم ملاقاتیں کیں اور پاکستان نے آئی سی سی کو اپنی شرائط بھی پیش کردی ہیں ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے مؤقف پر قائم، ہے جبکہ اب بھارت کے جواب کا انتظار ہے
    ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی میں تعطیلات کی وجہ سے جواب آنے میں وقت لگ سکتا ہےوطن واپسی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سرنڈر کی کہانیاں فضول ہیں اگر سرنڈر کرنا ہوتا تو آئی سی سی اور انڈیا وقت نہ مانگتےاس سے قبل ہفتے کے روز دبئی میں بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاکہنا تھاکہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی پر یکطرفہ فیصلے نہیں کرنے دے گا، ایسا فیصلہ ہوگا کہ آئی سی سی کے مستقبل کے ایونٹس بھی اسی فارمولالے کے تحت ہوں گےان کا کہنا تھا کہ فیصلے برابری کی بنیاد پر ہونے چاہیے، ہم بھارت جائیں اور وہ نہ آئیں، یہ نہیں ہوسکتا ہے

  • زمبابوےکیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان

    زمبابوےکیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان

    زمبابوے کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان سلمان آغا، صائم ایوب، عمیربن یوسف اور عثمان خان شامل ہیں ان کے علاوہ طیب طاہر، عرفان خان، جہانداد خان، عباس آفریدی ، حارث رؤف، ابرار احمد اور سفیان مقیم بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں خیال رہےکہ پاکستان اور زمبابوے کےدرمیان3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریزکا پہلامیچ کل بلاوائیو میں کھیلا جائےگا، میچ کل شام 4 بجے شروع ہوگا

  • انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ میں پاکستان نے بھارت کو 43 رنز سے شکست دے دی

    انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ میں پاکستان نے بھارت کو 43 رنز سے شکست دے دی

    پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ میں بھارت کو 43 رنز سے ہرادیا دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنرز عثمان خان اور شاہ زیب خان کی پہلی وکٹ پر 160 رنز کی شراکت قائم کی شاہ زیب نے159رنز کی شاندار اور جارحانہ اننگز کھیلی، دس چھکے، پانچ چوکے لگائے، عثمان خان نے 60 رنز اسکور کیے میچ میں پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے 282 رنز ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 47.1 اوورزمیں 238رنزپرڈھیر ہوگئی اور بھارت کو 43 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت انڈر-19 کے نکھل کمار 67 اور محمد عنان نے 30 رنز بنا کر نمایاں رہے پاکستان کے علی رضا نے36رنزدےکرتین وکٹیں حاصل کیں، عبدالسبحان اور فہم الحق نے دو دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ نوید احمد اور عثمان خان نے ایک ایک وکٹ لی

  • ٹی 10 لیگ: بولر نے اوور کی ابتدائی 3 گیندوں پر 30 رنز دے دیے، مگر کیسے؟

    ٹی 10 لیگ: بولر نے اوور کی ابتدائی 3 گیندوں پر 30 رنز دے دیے، مگر کیسے؟

    کرکٹ میں گزرتے وقت کے ساتھ فارمیٹ تبدیل ہورہے ہیں، ٹیسٹ ، ون ڈے اور پھر ٹی ٹوئنٹی کے بعد اب 10 اوور پر مشتمل میچز کافی مقبولیت حاصل کر رہے ہیں جیسے جیسے کھیل میں تبدیلی آرہی ہے، کرکٹ تیز سے تیز تر ہوتی جارہی ہے اور بولرز کے لیے بیٹرز سے پچنا مشکل ہوتا جارہا ہےگزشتہ دنوں ابو ظہبی میں جاری ٹی 10 لیگ میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا جہاں بولر کی ایسی دھلائی ہوئی کہ اس نے اوور کی ابتدائی 3 گیندوں پر 30 رنز دے دیے25 نومبر کو ٹی 10 لیگ میں دہلی بلز اور بنگلا ٹائیگرز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں دہلی بلز کی بیٹنگ کے دوران بنگلا ٹائیگرز کی جانب سے سری لنکا کے سابق کپتان داسن شناکا 9 واں اوور کروانے آئے اور ابتدائی 3 گیندوں پر 10، 20 نہیں پورے 30 رنز کھالیےہوا کچھ یوں کہ اوور کی پہلی گیند پر بیٹر نکھل چوہدری نے شناکا کو چوکا مارا، اس کے بعد اگلی گیند نوبال ہوئی اور اس پر بھی چوکا لگایہ معاملہ یہیں نہیں رکا، شناکا نے اگلی گیند پھر نوبال کروائی اور نتیجہ وہی، بیٹر نے چوکامار دیا۔ابھی صرف اوور کی ایک گیند ہوئی اور انہوں نے 14 رنز دے دیے
    شناکا پھر دوڑے اور گیند کروائی جس پر ایک اور چوکا لگا، اوور کی تیسری گیند پر بیٹر نے چھکا مار دیا، پھر اگلی گیند ایک بار پھر نوبال ہوئی پر خوش قسمتی سے کوئی باؤنڈری نہیں لگی، لیکن یہ معاملہ رکا نہیں شناکا کی اگلی گیند پھر نوبال ہوئی اور ساتھ چوکا بھی لگ گیا، یوں اوور کی 3 لیگل گیندوں پر انہوں نے مجموعی طور پر 30 رنز دے دیےالبتہ اوور کی اگلی 3 گیندوں پر صرف 3 رنز بنے اور شناکا کے اوور میں مجموعی طور پر 33 رنز آئے

  • کوہلی نہ روہت، سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا بھارتی کرکٹر کون؟

    کوہلی نہ روہت، سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا بھارتی کرکٹر کون؟

    بھارتی وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت سابق کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے بھارتی کرکٹر بن گئےبھارتی میڈیا کے مطابق رشبھ پنت نے یہ اعزازگزشتہ دنوں آئی پی ایل 2025 کی نیلامی میں لکھنؤ سپر جائنٹس کی جانب سے ریکارڈ توڑ بولی پر خریدے جانے کے بعد حاصل کیا گزشتہ دنوں آئی پی ایل سیزن 2025 کے لیے کھلاڑیوں کی بولی کی 2 روزہ تقریب سعودی عرب کے شہر جدہ میں شروع ہوئی جس میں لکھنؤ سپر جائنٹس نے بھارتی کرکٹر رشبھ پنت پر آئی پی آیل کی تاریخ کی سب سے بڑی بولی لگائی اور انہیں 27 کروڑ بھارتی روپے میں خریداجس کے بعد پنت آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئےبھارتی میڈیا کے مطابق رشبھ پنت بی سی سی آئی کے 2023-24 کے سینٹرل کنٹریکٹ کی بی کیٹیگری میں شامل ہیں، جہاں سے انہیں سالانہ 3 کروڑ بھارتی روپے ملتے ہیں تاہم آئی پی ایل میں 27 کروڑ روپے معاوضے کے بعد اب ان کی سالانہ آمدنی مجموعی طور پر 30 کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ گئی ہےاس طرح رشبھ پنت نے ویرات کوہلی کو سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے بھارتی کرکٹرز کی فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا
    36 سالہ کوہلی کی آئی پی ایل اور سینٹرل کنٹریکٹ کو ملا کر مجموعی طور پر سالانہ آمدنی 28 کروڑ بھارتی روپے بنتی ہےکوہلی کو آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور نے 21 کروڑ روپے میں اپنی ٹیم میں برقرار رکھا ہے جبکہ وہ بی سی سی آئی کی سینٹرل کنٹریکٹ کی گریڈ اے+ کیٹیگری میں شامل ہونے کی وجہ سے سالانہ 7 کروڑ روپے وصول کرتے ہیں اس فہرست میں تیسرا نمبر بھارتی کرکٹر شریاس ائیر کا ہے جنہیں آئی پی ایل 2025 کیلئے پنجاب کنگز نے 26 کروڑ 75 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا ہے

  • سابق بھارتی کرکٹرز کیلئے دورہ پاکستان آج بھی یادگار ترین دورہ، لیجنڈ کرکٹرز کے جذبات جانیے

    سابق بھارتی کرکٹرز کیلئے دورہ پاکستان آج بھی یادگار ترین دورہ، لیجنڈ کرکٹرز کے جذبات جانیے

    بھارت کے سابق کرکٹرز کے لیے پاکستان کا دورہ آج بھی یادگار ترین دورہ ہےسابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کہتے ہیں کہ انڈیا کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے، وہاں بہت پیار ملتا ہےسہواگ اور ہربھجن کہتے ہیں کہ ان سے کسی نے شاپنگ کے پیسے نہیں لیے، اس کے علاوہ بالاجی کو پاکستانی فینز کی صدائیں آج بھی یاد ہیں جب کہ ایم ایس دھونی پاکستان کھانوں کے مداح ہیں
    بھارتی کرکٹرز نے مختلف انٹرویوز میں ہمیشہ دورہ پاکستان کی خوشگوار یادیں تازہ کیں خیال رہےکہ بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث آئی سی سی اب تک چیمپئنز ٹرافی کے نئے شیڈول کا اعلان نہیں کرسکا جس سے براڈکاسٹرز بھی پریشان ہیں کیونکہ انہیں کروڑوں ڈالر نقصان کا خدشہ ہے

  • بھارتی انکار پر چیمپئنز ٹرافی متاثر کرنا کھیلوں کی روایت کیخلاف، ماضی میں کیا اصول اپنایا گیا؟

    بھارتی انکار پر چیمپئنز ٹرافی متاثر کرنا کھیلوں کی روایت کیخلاف، ماضی میں کیا اصول اپنایا گیا؟

    کھیل کسی کے آنے یا نہ آنے کا محتاج نہیں ہوتا لہٰذا بھارت کے انکار پر چیمپئنز ٹرافی متاثر کرنا کھیلوں کی روایت کے خلاف ہوگاماضی میں اولمپکس سے لے کر کرکٹ ورلڈکپ تک اور ٹینس کے بڑے مقابلوں میں کسی ایک ٹیم یا کھلاڑی کی عدم شرکت پر مقابلے رکے نہیں بلکہ جاری رہے ماضی میں بھی ایسی صورتحال میں پوائنٹس دینے یا متبادل ٹیم شامل کرنے کا اصول ہمیشہ برقرار رکھا گیا ہےچیمپئنز ٹرافی کا معاملہ
    اس بار آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے اور بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے انکار کر چکا ہے جب کہ پاکستان نے ٹورنامنٹ کی کسی اور جگہ منتقلی یا ہائبرڈ ماڈل کا فارمولا مسترد کیا ہےبھارتی ہٹ دھرمی کے باعث آئی سی سی اب تک چیمپئنز ٹرافی کے نئے شیڈول کا اعلان نہیں کرسکا جس سے براڈکاسٹرز بھی پریشان ہیں کیونکہ انہیں کروڑوں ڈالر نقصان کا خدشہ ہے، اس حوالے سے آئی سی سی نے آج بورڈ میٹنگ بلائی ہےآئی سی سی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ یہ میٹنگ آن لائن منعقد ہوگی اور تمام بورڈ ممبران کو ایجنڈا بھیج دیا گیا ہے