Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan – Page 2303 – Read the latest headlines, breaking news articles, the definitive source for independent journalism from every corner of the globe.

Blog

  • الیکشن کمیشن کا ’دھمکیوں‘ پر فواد چوہدری کیخلاف قانونی کارروائی کا عندیہ

    الیکشن کمیشن کا ’دھمکیوں‘ پر فواد چوہدری کیخلاف قانونی کارروائی کا عندیہ

    لاہور: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی سنگین دھمکیوں پر قانونی کارروائی پر غور شروع کردیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب اور الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے نکالی جانے والی ریلی میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دیں۔

    فواد چوہدری نے لاہور میں خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن حکام اور موجودہ رجیم کو معاف نہ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ 25 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو پنجاب میں تعینات کیا گیا تو ذمہ داران کو گھروں تک چھوڑ کر آئیں گے۔
    الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کی اس دھمکی پر الیکشن کمیشن کے ممبران اسٹاف اور ان کے اہل خانہ میں شدید اضطراب کی کیفیت میں ہیں، پی ٹی آئی معاملے کو ادارے کے خلاف خطرناک سطح پر لے جا رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن حکام کے گھروں تک پیچھا کرنے کے بیانات سے حالات سنگین ہوسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اور متعلقہ حلقے لاہور فواد چوہدری کے خلاف قانونی کارروائی پر غور کررہے ہیں۔

  • سی سی پی او لاہور نے پرویز الہیٰ کی سیکیورٹی کم کردی

    سی سی پی او لاہور نے پرویز الہیٰ کی سیکیورٹی کم کردی

    سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی سیکیورٹی کم کرتے ہوئے پولیس کی ایک گاڑی اور اہلکاروں کو واپس بلوا لیا۔

    چوہدری پرویزالٰہی کو سابق وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حاصل سیکورٹی سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر واپس لے لی گئی۔ قانون کے مطابق سابق وزیراعلیٰ کو جو سکیورٹی قانون کے مطابق دی گئی ہے وہ بھی واپس لے لی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق سابق وزیراعلیٰ کو پولیس کی دو گاڑیاں رکھنے کی اجازت ہے مگر سی سی پی او لاہور نے ایک گاڑی واپس منگوا لی ہے۔
    سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے سی سی پی او لاہور کے اقدام کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ بلال صدیق کمیانہ قانون سے تجاوز کرکے انتقامی کارروائیوں کا حصہ بن رہے ہیں۔

  • اداکارہ روحی بانو اور ہدایتکار پرویز رانا کی برسی آج منائی جارہی ہے

    اداکارہ روحی بانو اور ہدایتکار پرویز رانا کی برسی آج منائی جارہی ہے

    لاہور: ماضی کی صف اول کی اداکارہ روحی بانو اورفلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار اور فلم ساز و پرویز رانا کی برسی آج منائی جارہی ہے۔ روحی بانو کو چار جبکہ پرویز رانا کو مداحوں سے بچھڑے چھ برس گزرگئے ہیں۔

    روحی بانو 10 اگست 1951ءکو کراچی میں پیدا ہوئیں ، گورنمنٹ کالج لاہور سے نفسیات میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کرنے کے دوران ٹی وی پر کام کرنا شروع کیا، ان کا شمار ٹی وی کے اولین اداکاروں میں ہوتا ہے۔

    روحی بانو نے 1970ء سے 1980 کے عشرے تک کرن کہانی، زرد گلاب، دروازہ اور دیگر بے شمار مقبول ڈراموں میں بطور یادگاری کردار کام کیا۔ ان کے کل ڈراموں کی تعداد 150 کے قریب رہی۔

    نامور اداکارہ نے ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی فن کے جوہر دکھائے۔ انہوں نے فلم ضمیر، پالکی، انسان، اناڑی، تیرے میرے سپنے، نوکر، اور فرشتہ سمیت کئی فلموں میں اداکاری کی۔

    فنی خدمات کے اعتراف میں روحی بانو کو حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ انہیں پی ٹی وی کی طرف سے نگار ایوارڈ کے علاوہ گریجویٹ ایوارڈ اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی ملا۔

    روحی بانو کے 20 سالہ بیٹے کو 1995 میں کسی نے قتل کر دیا تھا، جس کے باعث وہ اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھی تھیں۔

    اپنے انداز اور کرداروں سے دلوں پر راج کرنے والی روحی بانو نے زندگی کے آخری ایام بہت تلخ انداز میں گزارے۔ قبضہ مافیہ نے ان کی جائیداد پر قبضہ کیا تو بے گھر بھی رہیں اور 25 جنوری 2019 کو انتقال کر گئیں۔

    دوسری جانب فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار اور فلم ساز پرویز رانا کو مداحوں سے بچھڑے 6 برس بیت گئے۔ انہوں نے فلم اسٹار شان اور ریما سمیت بہت سے فنکاروں کو پنجابی فلموں میں پہلی بار متعارف کرایا۔

    پرویز رانا نے 200 سے زائد فلموں میں ہدایت کاری کے جوہر دکھائے،ان کی فلموں کا میوزک اور ڈائیلاگ بہت مقبول ہوئے۔اپنے دور کے ممتاز ڈائریکٹر پرویز رانا 3 اکتوبر 1951 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے ، انہوں نے متعدد لازوال فلمیں تخلیق کیں۔

    پرویز رانا نے جہاں اپنے طویل فنی سفر کے دوران بہت سی سپر ہٹ فلمیں بنائیں وہیں فلم اسٹار شان، ریما سمیت بہت سے فنکاروں کو پنجابی فلموں میں پہلی بار متعارف بھی کرایا۔ پرویز رانا نے لالی ووڈ کو ’چراغ بہادر، چن بلوچ، سوہا جوڑا، طوفان، غنڈا ٹیکس، کنگ میکر، گاڈر فادر، ہمایوں گجر، وحشی گجر‘ اور ’نصیبو‘ سمیت 200 سے زائد فلمیں دیں۔

    پرویز رانا 25 جنوری 2017 کو حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے 66 برس کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

  • اٹارنی جنرل کی تعیناتی میں تاخیر کا اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوٹس لے لیا

    اٹارنی جنرل کی تعیناتی میں تاخیر کا اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوٹس لے لیا

    اسلام آباد: ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل کی تعیناتی میں تاخیر پر نوٹس لیتے ہوئے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

    دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ اٹارنی جنرل کیوں تعینات نہیں ہو رہا؟ سیکرٹری قانون و انصاف دو ہفتے میں جواب جمع کرائیں۔

    جسٹس طارق محمود جہانگیری نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ آرڈر 27 کے تحت نوٹس موصول ہوگیا ہ، اٹارنی جنرل کی تعیناتی ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔

    عدالت نے کہا کہ اٹارنی جنرل کی عدم تعیناتی پر آرڈر 27 اے کے تحت عدالتی معاونت نہیں ہو سکی۔ عدالت نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے خلاف کیس میں احکامات جاری کردیے۔

  • عمران خان اور پرویز الہیٰ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری عدالت میں چلینج کرنے پر متفق

    عمران خان اور پرویز الہیٰ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری عدالت میں چلینج کرنے پر متفق

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہیٰ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کو عدالت میں چیلنج کرنے پر اتفاق کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری کو چیلنج کرنے پر اتفاق کیا اور 25 جنوری کو عدالت میں درخواست دائر کرنے کا حتمی فیصلہ کیا۔ ملاقات میں وکلا اور پارٹی رہنماؤں سے قانونی مشاورت بھی مکمل کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق قانون دان احمد اویس نے عمران خان اور ملاقات کے شرکا کو مکمل آئینی و قانونی شقوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

    علاوہ ازیں ملاقات میں پرویز الہیٰ کے ساتھ آئندہ انتخابات اور دیگر معاملات بارے بھی گفتگو کی گئی جبکہ پی ٹی آئی نے چوہدری پرویز الہی کو اپنے احتجاجی لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا۔ اس بیٹھک میں پنجاب میں نگران وزیراعلی کی جانب سے کی جانے والی تقرریوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

    قبل ازیں عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں فواد چوہدری، حسان خاور، اعظم سواتی، مسرت جمشید چیمہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور نگراں وزیراعلی پنجاب کے خلاف احتجاجی تحریک پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اجلاس میں پی ٹی آئی کے مزید اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور ہونے پر بھی مشاورت کی گئی جبکہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور دونوں صوبوں میں انتخابات کی تاریخ پر عدالت سے رجوع کرنے پر بھی مشاورت کی گئی۔

  • بھارت کی بیس بال ٹیم ویسٹ ایشیا کپ کے لیے 27 جنوری کو پاکستان پہنچے گی

    بھارت کی بیس بال ٹیم ویسٹ ایشیا کپ کے لیے 27 جنوری کو پاکستان پہنچے گی

    اسلام آباد: بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے بھارتی دستے کو ویزے جاری ہونے کی تصدیق کرتےہوئے کہا ہے کہ 27 جنوری سے ہونے والے ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ کے لیے بھارتی ٹیم کل پاکستان پہنچے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کے ساتھ نیپال کی ٹیم بھی واہگہ بارڈر کے راستے بدھ کو لاہور پہنچے گی۔جہاں ان کا شاندار استقبال ہوگا۔ لاہور سے انہیں اسلام آباد پہنچایا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی دستے کو ویزے جاری کیے جانے پر حکومت، پاکستان اسپورٹس بورڈ اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے بھی مشکور ہیں۔بھارتی بیس بال فیڈریشن نے بھی ویزوں میں معاونت پر پاکستان اداروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
    فخر علی شاہ کے مطابق افغانستان کی ٹیم پہلے ہی صوابی میں ٹریننگ کررہی ہے ۔ فلسطین،سری لنکا،بنگلہ دیش، نیپال اور بھارت کی ٹیموں کی آمد بدھ سے طے ہے۔

  • نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا سابق عوامی نمائندوں سے اضافی سیکیورٹی واپس لینے کا عندیہ

    نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا سابق عوامی نمائندوں سے اضافی سیکیورٹی واپس لینے کا عندیہ

    پشاور: نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے کہا ہے کہ سابق حکومتی شخصیات اور عوامی نمائندوں کو دی جانے والی پولیس سیکیورٹی کم کرنے پر غور شروع کردیا۔

    نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت صوبے کی امن و امان، معاشی صورتحال اور مالی مسائل سے متعلق اجلاس ہوا جس میں متعلقہ حکام کی جانب سے صوبے کو درپیش مالی مسائل اور امن کی تازہ صورتحال کے بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    اعظم خان نے صوبے کو درپیش مالی مسائل اور امن و امان سے متعلق معاملات وزیر اعظم کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ اگلے چند دنوں میں وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کرکے ان معاملات کو اٹھاؤں گا، صوبے کے لئے یہ دونوں ایشوز انتہائی اہم ہیں اور نگراں حکومت ان پر خاص توجہ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وفاقی حکومت سے ہر ممکن تعاون حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں آئے روز امن و امان کے بڑھتے ہوئے واقعات اور پولیس پر حملے تشویشناک ہیں، صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو خاطر خواہ حد تک بہتر بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، صوبے کے معروضی حالات کے تناظر میں پولیس اور سی ٹی ڈی کو مستحکم کرنے اور اسے جدید آلات سے لیس کرنے کے لئے وفاق سے بات کی جائے گی۔

    اجلاس میں سابق عوامی نمائندوں، سابق بیوروکریٹس اور دیگر شخصیات کی سکیورٹی کے لئے پولیس گارڈز کی تعیناتی کے موجودہ نظام پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں نئی پالیسی تشکیل کے لئے تجاویز پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

    اجلاس میں سیاسی و اہم شخصیات کو دی جانے والی غیر ضروری و اضافی پولیس اہلکاروں کو واپس بلانے کی تجویز بھی زیر غور آئی، اعظم خان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت چار ہزار سے زائد پولیس اہلکار مختلف شخصیات کی سکیورٹی پر تعینات ہیں۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ جن کو واقعی سیکیورٹی کی ضرورت ہے بس انہیں پولیس کے محافظ فراہم کیے جائیں، سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال میں ہم افراد کو غیر ضروری پولیس گارڈز فراہم کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے، صوبے میں امن و امان کے سلسلے میں پولیس کا کردار قابل ستائش ہے اور صوبے کے عوام پولیس کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عوام اپنے ارد گرد شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں، شہری اس سلسلے میں پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کرکے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

  • ملک میں مکمل بجلی بحال ہونے میں 48 گھنٹے لگیں گے، خرم دستگیر

    ملک میں مکمل بجلی بحال ہونے میں 48 گھنٹے لگیں گے، خرم دستگیر

    اسلام آباد: ملک بھر میں طویل بریک ڈاؤن کے بعد بجلی مکمل طور پر بحال نہ ہوسکی، ایک طرف تکنیکی کی خرابی تو دوسری جانب شارٹ فال چار ہزار 278 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔

    ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 722 جب کہ طلب 14 ہزار میگاواٹ ہے یعنی شارٹ فال 4 ہزار 278 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔

    وزیرتوانائی خرم دستگیر نے کہا کہ پورے ملک میں بجلی بحال کردی ہے، نیشنل گرڈ کے تمام اسٹیشنز بحال کرچکے ہیں تاہم تکنیکی فالٹ کو اب تک درست کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ جوہری پلانٹ کو دوبارہ شروع ہونے میں 24 سے 48 گھنٹے چاہئیں کوئلے کے پلانٹ کو بھی 48 گھنٹے چلانے کیلئے درکار ہوتے ہیں اس لیے اگلے 48 گھنٹوں میں ملک میں بجلی کی کمی رہے گی جس وجہ سے اگلے 48 گھنٹوں میں ملک میں لوڈشیڈنگ رہے گی، پرسوں تک سب کچھ بحال ہوجائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اب ملک بھرمیں ایک ہزار 112گرڈ اسٹیشنز بحال ہوچکے ہیں، وارسک پاوراسٹیشن سے بجلی کی ترسیل میں ہمیں ریلیف ملا جب کہ تربیلا اور منگلا کے درمیان کچھ تکنیکی مسائل پیش آئے ہیں۔

    خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی گزشتہ روز بحال کردی تھی، گیپگو کے 60 گرڈ اسٹیشنز جبکہ حیسکو کے تمام 71 گرڈ اسٹیشنز بحال کردیئے ہیں۔

  • انڈر19 ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ بدترین شکست

    انڈر19 ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ بدترین شکست

    آکلینڈ: آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    نیوزی لینڈ میں جاری آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان ویمنز ٹیم نیوزی لینڈ ویمن کے ہاتھوں 103 رنز سے شکست سے دوچار ہوگئی۔

    نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل مرحلے میں رسائی کے امکانات بھی محدود ہوگئے ہیں۔
    کیویز کی طرف سے ایک سو اناسی رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم سات وکٹ کے نقصان پر صرف 75 رنز بناسکی۔

    نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹیں گنوا کر مخالف ٹیم کو 178 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ جارجیا پلیمر 53 رنز بناکر نمایاں رہیں جب کہ پاکستان کی انوشا ناصر نے 3 اور ماہ نور آفتاب نے دو وکٹیں اپنے نام کیں۔

    جواب میں پاکستان ویمن ٹیم مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز بناسکی، اریشہ نور 24 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں۔

  • نبیل ظفر نے شوبز میں اپنا نام کیوں تبدیل کیا؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی

    نبیل ظفر نے شوبز میں اپنا نام کیوں تبدیل کیا؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی

    لاہور: پاکستان کے باصلاحیت کامیڈی اداکار نبیل ظفر نے شوبز انڈسٹری میں آنے کے بعد اپنا نام تبدیل کرنے کی وجہ بتادی۔

    ایک تازہ انٹرویو میں ٹی وی اداکار نے بتایا کہ ان کا اصلی نام نبیل نہیں بلکہ ندیم تھا اور شوبز میں داخل ہونے کے بعد انہوں نے فلمسازوں کے اصرار پر اپنا نام تبدیل کیا۔

    نبیل ظفر نے بتایا کہ جب انہوں نے فلمی پروجیکٹ سے شروعات کی تو اس وقت انڈسٹری میں ندیم بیگ کے نام سے ایک سپراسٹار موجود تھے۔
    انہوں نے بتایا کہ میرے فلمسازوں نے کہا کہ انڈسٹری میں ندیم کے نام سے ایک بڑا اداکار موجود ہے چناں چہ آپ اپنا نام تبدیل کرلیں۔

    اداکار کے مطابق اگرچہ میری پہلی فلم فلاپ ہوگئی لیکن تبدیل شدہ نام میرے ساتھ چمٹ گیا اور آج لوگ مجھے ندیم ظفر کے بجائے نبیل ظفر کے نام سے جانتے ہیں۔