یلی فورنیا: امریکی شوبز شخصیت کم کارڈیشین نے برطانیہ کی آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا کا ایک بیش قیمت ہار خرید کر اپنی ملکیت بنا لیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی رئیلٹی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین نے 163800 پائونڈزادا کرکے اس ہار کو خریدا۔ اس بیش قیمت ہار کو آنجہانی لیڈی ڈیانا نے کئی تقریبات اور مواقع پر اپنے گلے کی زینت بنایا تھا۔
لندن کے “سوبیز” نیلام گھر میں منعقد ہونے والی “رائل اینڈ نوبل” کلیکشن کی نیلامی کے آخری پانچ منٹ کے دوران،کم کارڈیشین کا ایک نمائندہ اس ہار کی بولی جیتنے میں کامیاب ہو گیا۔ منتظمین نے کہا ہے کہ انہوں نے اس ہار کا جتنا تخمینہ لگایا تھا، یہ اس سے دوگنا قیمت میں فروخت ہوا ہے۔
یہ ہار 1920 ء کی دہائی میں زیورات کے ڈیزائنرز گیرارڈ نے بنایا تھا اور اسے 1980 ءکی دہائی میں فلسطینی-برطانوی تاجر نعیم عطا اللہ نے خریدا تھا۔
نیلام گھر کے منتظمین نے ہار کی فروخت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ رائل فیملی کی یادوں سے جڑی یہ چیز ایک اور عالمی شہرت یافتہ نام کے ہاتھوں میں گیا ہے۔
خیال رہے کہ ہالی وڈ اسٹار کم کارڈیشین نے اس سے قبل مارلن منرو کا لباس پہنا تھا۔ انہوں نے اس مشہور لباس میں فٹ ہونے کے لیے تین ہفتے میں 16 پونڈ وزن کم کیا تھا۔ کم کارڈیشین نے نیو یارک سٹی کے میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ میں سالانہ فیشن فنڈ ریزر کے موقع پر وہی گاؤن پہنا جو مشہور اداکارہ مارلن منرو نے 1962 میں صدر جان ایف کینیڈی کی سالگرہ پر پہنا تھا۔
کم کارڈیشین نے بتایا کہ مارلن منرو کا 60سال پرانا لباس پہننے کا خیال آسان آئیڈیا نہیں تھا ۔ اس لباس کو پہننے کی پہلی کوشش ناکام ہوئی ۔ جس کے بعد انہوں نے اسے چیلنج کے طور پر لیا ۔
مارلن منرو کے لیے 1962 میں یہ لباس 12 ہزار ڈالر میں جین لوئس نے تیار کیا تھا اور اس میں ہاتھ سے سلے ہوئے 6 ہزار کرسٹل لگے ہوئے ہیں ۔
امریکی تاریخ کے کم عمر اور مقبول ترین صدر جان ایف کینیڈی اپنی اس سالگرہ کے تین ماہ بعد صرف 36 برس کی عمر میں قتل کردیئے گئے تھے ۔ مارلن منرو کے اس گاؤن کو 2016 میں چار اعشاریہ آٹھ ملین ڈالر میں نیلامی میں خریدا گیا اور اسے Ripley’s Believe It Or Not Museum نے حاصل کیا، جس سے کم نے میٹ گالا کے لیے ادھار لیا ۔ اداکارہ کم کارڈیشین نے لباس کے ساتھ ساتھ مارلن منرو کی طرح اپنے بالوں کو بھی سنہری رنگ بھی کررکھا تھا۔