Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan – Page 2301 – Read the latest headlines, breaking news articles, the definitive source for independent journalism from every corner of the globe.

Blog

  • صدرمملکت کا گورنرپنجاب پر صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے پر زور

    صدرمملکت کا گورنرپنجاب پر صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے پر زور

    لاہور: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان پر صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے پر زور دیا ہے۔

    دورہ لاہور کے دوران بلیغ الرحمان سے ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف نے کہا کہ پنجاب اسمبلی انتخابات کی تاریخ دینا آئینی تقاضا ہے۔ علاوہ ازیں ملاقات میں پنجاب اسمبلی کے ہونے والے عام انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ صدر مملکت نے گورنر پنجاب کو کہا کہ پنجاب اسمبلی کے ہونے والے انتخابات کی تاریخ دینا آئینی تقاضا ہے، ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات آئینی مدت میں ہونے چاہیے۔
    ذرائع نے بتایا کہ صدر مملکت چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی جمعہ تک لاہور میں قیام کریں گے۔

  • زمین کے اندرونی مرکز کے گھماؤ کی سمت پلٹنے کا انکشاف

    زمین کے اندرونی مرکز کے گھماؤ کی سمت پلٹنے کا انکشاف

    لندن: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ زمین کے اندرونی مرکزنے ممکنہ طور گھومنا بند کرتے ہوئے الٹی سمت میں گھومنا شروع کردیا ہے۔

    جرنل نیچر جیو سائنس میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ یہ تحقیق زمین کی گہرائیوں میں ہونے والے عملیوں کے زمین کی سطح پر پڑنے والے اثرات، بشمول دن کے دورانیے کے، کی سمجھ کو بہتر بنائے گی۔

    اس سے قبل ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ زمین کی سب سے اندرونی جہت کو ایک بیرونی مائع تہہ باقی زمین سے علیحدہ کرتی ہے۔ اس کی مقناطیسی فیلڈ اندرونی تہہ کے گھومنے سمیت مینٹل کے کششِ ثقل کے اثرات کا سبب بنتی ہے۔
    گزشتہ مطالعوں میں زمین کے اندر سے آنے والی زلزلے کی لہروں کے تکرار کے درمیان وقت میں تبدیلی کی بنا پر بھی یہی نتیجہ اخذ کیا جا چکا ہے کہ ان لہروں کو اندرونی مرکز سے بھی اس ہی راستے سے گزرنا چاہیئے۔تاہم، اندرونی مرکز کے گھومنے کی رفتار مبہم رہی ہے۔

    اس نئی تحقیق کے لیے محققین نے 1960 سے زمین کے اندرونی مرکز کے مساوی رستوں سے گزرنے والی زلزلے کی لہروں کا جائزہ لیا۔

    سائنس دانوں نے ان لہروں کے خم اور ان لہروں کے درمیان وقت میں فرق کا جائزہ لیا۔ محققین نے کے مشاہدے میں یہ بات آئی کہ 2009 کے بعد سے زلزلوں کی ان لہروں کے راستوں میں معمولی سی تبدیلی ہوئی ہے۔

    تحقیق کے نتائج اس خیال کی جانب اشارہ کرتے ہیں زمین کے اندرونی مرکز نے گھومنا بند کردیا ہے۔ اس کا تعلق ممکنہ طور پر اندرونی مرکز کے گھومنے کی سمت پلٹنے سے ہوسکتا ہے۔

    تحقیق کے مطابق ان تبدیلیوں کا تعلق سطح زمین پر ہونے والے معاملات، جیسے کہ دن کے دورانیے، سے ہوتا ہے۔

  • فواد چوہدری کی گرفتاری غیر سیاسی ہے، مریم اورنگزیب

    فواد چوہدری کی گرفتاری غیر سیاسی ہے، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کو غیر سیاسی قرار دے دیا۔

    پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم نے اگر سیاسی گرفتاری کرنا ہوتی تو یہ لوگ کب کے جیلوں کے پیچھے ہوتے، صبح سے ٹی وی اسکرین پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے حوالے سے گفتگو چل رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اس گرفتاری کو سیاسی رنگ اور اسے آزادی اظہار رائے کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، فواد چوہدری کے خلاف سیکریٹری الیکشن کمیشن نے تھانہ کوہسار میں ایف آئی آر درج کرائی ہے، فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے خلاف بیانات دیے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن ممبران کے بچوں کو کھلے عام دھمکیاں دیں، عمران خان نے 2018 سے 2022 تک اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، نواز شریف کو جب اقامے پر گرفتار کیا گیا، انہیں نااہل کر کے پارٹی صدارت سے ہٹایا گیا، یہ سیاسی انتقام تھا۔

    مریم اورنگزیب نواز شریف نے کبھی ادارے کو گالی نہیں دی، اداروں کے سربراہان کے بچوں، ان کے خاندانوں کو دھمکیاں اور گالیاں نہیں دیں، نواز شریف اپنی بیٹی کے ساتھ روزانہ کی بنیادوں پر نیب کی عدالت میں پیشیاں بھگت رہے تھے۔

    مریم اورنگزیب عمران خان کے حکم پر نیب اور پنجاب پولیس نے نواز شریف کی بیٹی کے گھر پر دھاوا بولا، میری موجودگی میں شاہد خاقان عباسی گرفتار کیا گیا، عمران خان نے بغیر وارنٹ گرفتاریاں کر کے سیاسی انتقام لیا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کے ترجمان اور ان کے وزرا انہی جگہوں پر بیٹھ کر گرفتاری سے پہلے اعلان کرتے تھے کہ دو دن بعد رانا ثنا اللہ اور کیپٹن صفدر نے گرفتار ہونا ہے۔

  • جرمن سافٹ ویئر کمپنی کا پاکستان میں طلباء کو مفت تربیت دینے کا اعلان

    جرمن سافٹ ویئر کمپنی کا پاکستان میں طلباء کو مفت تربیت دینے کا اعلان

    کراچی: پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں پوٹینشل کو دیکھتے ہوئے جرمن کمپنی “ایس اے پی” نے آئی ٹی فروغ کے لیے جامعات میں یکم جنوری سے اسٹوڈنٹ زون پروگرام شروع کردیا ہے جسکے تحت طلباء کو مفت تربیت دی جائے گی۔

    جرمن سافٹ ویئر کمپنی ایس اے پی کے کنٹری ایم ڈی ثاقب احمد نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، کلائوڈ مائیگریشن کے عنوان سے میڈیا رائونڈ ٹیبل سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسٹوڈنٹ زون کے تحت جامعات کے طلباء کو ایس اے پی سافٹ وئیر میں رسائی دی جائے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ ایس اے پی نے تمام جامعات کو اسٹوڈنٹ زون پروگرام میں شمولیت کی پیشکش کردی ہے۔ اسٹوڈنٹ زون کے تحت جامعات کے طلباء کو ایس اے پی سافٹ وئیر میں رسائی دی جائے گی۔

    ایس اے پی کے کنٹری ایم ڈی ثاقب احمد کے مطابق اس اقدام کا مقصد ملک میں آئی سیکٹر کو فروغ دیکر آئی ٹی کی ایکسپورٹس کو بڑھانا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی اہمیت کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں انتظامی تبدیلی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ بیروزگاری کے خطرے کے پیش نظر ٹرانسفارمیشن پر لوگوں کا ردعمل ہوتا ہے عالمی سطح پر کاروبار کے طریقے تبدیل ہورہے ہیں۔ پاکستان میں بھی سافٹ وئیر و سلوشنز کا فروغ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ ایس اے پی پاکستان میں سستا سافٹ وئیر وسلوشنز فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ایس اے پی کے اربیا سافٹ وئیر کے ذریعے کویڈ میں بیڈز کی قلت کو پورا گیا۔ اقوام متحدہ کے 62 فیصد ممالک ایس اے پی کا سافٹ وئیر استعمال کررہے ہیں اورعالمی سطح کی 90 فیصد کمپنیاں بھی ایس اے پی سافٹ وئیر وسلوشنز استعمال کر رہے ہیں۔

    ایس اے پی کے کنٹری ایم ڈی ثاقب احمد کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کے دوران پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن کی رفتار انتہائی تیزی رہی لیکن آج مخلتف مالیاتی مسائل کی وجہ سے ڈیجیٹلائزیشن یا ڈیجیٹل منتقلی نیچے آرہی ہے۔

    ثاقب احمد نے واضح کیا کہ کسی بھی ملک کو ترقی دینے کے لئے ڈیجیٹل منتقلی ضروری ہے۔ کمپنیوں کو مارکیٹ کو حاصل کرنے کے لئے تیزی سے کام کرنا ہوگا۔ کاروبار کی ٹرانسفارمیشن کے لیے بنیادی ضرورت درست ڈیٹا کی دستیابی ہے جبکہ ایس اے پی کاروباری اداروں کو درست ڈیٹا فراہم کرتا ہے۔

  • فلپائن میں یکے بعد دیگرے 2 طیارے حادثے کا شکار

    فلپائن میں یکے بعد دیگرے 2 طیارے حادثے کا شکار

    منیلا: فلپائن کا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے دو اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ ایک نجی طیارہ لاپتہ ہوگیا جس میں 6 افراد سوار تھے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے صوبے بتان میں فوجی طیارے نے تربیتی پرواز کے لیے ایئربیس سے اُران بھری تھی تاہم کچھ دیر بعد ہی کھیتوں میں گر کر تباہ ہوگیا۔

    فوجی طیارے کے زمین پر گرتے ہی آگ بھڑک اُٹھی۔ طیارے میں دو اہلکار سوار تھے جو حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹین تشکیل دیدی گئی۔

    دوسری جانب کوایان ایئرپورٹ سے اُڑان بھرنے والا ایک پرائیوٹ سیسا طیارہ اپنی منزل پر نہیں پہنچ سکا۔ طیارے کو سیرا میدر کے پہاڑی سلسلے سے گزرنا تھا۔ اڑان بھرنے کے 4 منٹ بعد ہی کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

    مسافر بردار طیارے کو 30 منٹ کی پرواز کے بعد منزل مقصود پر پہنچنا تھا لیکن طیارہ راستے میں ہی لاپتہ ہوگیا۔ طیارے کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیم بھیجی گئی لیکن تاحال طیارے کا سراغ نہیں مل سکا۔

    طیارے میں 6 افراد سوار تھے۔ موسم کی خرابی کے باعث ریسکیو آپریشن بند کردیا گیا تھا جسے دوبارہ کل صبح شروع کیا جائے گا۔ مسافروں کے زندہ ملنے کی امیدیں معدوم ہوگئیں۔

  • آصف زرداری کو بڑا ریلیف، پارک لین ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا گیا

    آصف زرداری کو بڑا ریلیف، پارک لین ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا گیا

    اسلام آباد: احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کو بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے پارک لین ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا۔

    احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے ریفرنس واپس بھیجنے کا حکم جاری کیا، عدالت نے آج دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

    جج ناصر جاوید رانا نے احتساب عدالت کے دائرہ اختیار نہ ہونے پر ریفرنس واپس بھیجا۔
    اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف دو ریفرنس نیب کو واپس بھیجے جا چکے ہیں، توشہ خانہ اور آٹھ ارب کی ٹرانزیکشن کے کیس نیب کو واپس ہو چکے ہیں۔

  • عمران خان کی رہائشگاہ پر تعینات سکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ

    عمران خان کی رہائشگاہ پر تعینات سکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ

    لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ پر تعینات سکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق سابق وزیراعظم کی رہائش گاہ پر 500 سے زائد اہل کار تعینات ہیں، تاہم عمران خان کو کتنی سکیورٹی ملنی چاہیے، اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ و صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی میں معاملہ رکھا جائے گا اور ان کمیٹیوں کے نمائندے عمران خان کو تھریٹ کی نشاندہی کریں گے۔

    ڈسٹرکٹ و صوبائی انٹیلی جنس کمیٹیوں کی جانب سے نشاندہی کی گئی تھریٹس کے مطابق ہی عمران خان کو سکیورٹی وسائل دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر زمان پارک کی تمام سکیورٹی واپس نہیں لے سکتے۔زمان پارک اور عمران خان کو درپیش خطرات کا جائزہ لے کر سکیورٹی میں ردوبدل کیاجائے گا ۔

  • پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے بھائی کو بھی گرفتار کرلیا گیا

    پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے بھائی کو بھی گرفتار کرلیا گیا

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری کے بعد انکے بھائی فراز چوہدری بھی گرفتار کرلیا۔

    پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے بھائی آبائی حلقے جہلم میں گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں جس کی پاداش میں انہیں بھی گرفتار کرلیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جہلم پولیس نے فراز چوہدری کو سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی (سی آئی اے) کی بلڈنگ میں منتقل کردیا ہے۔

  • اِمپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کرسکتی، عمران خان

    اِمپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کرسکتی، عمران خان

    لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کر سکتی۔

    تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ اِن کے اپنے مقدمات عدالتوں میں چل رہے ہیں، لہٰذا امپورٹد حکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کر سکتی۔

  • خاتون رکن اسمبلی کے اغواء کی سازش، چوہدری وجاہت کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ

    خاتون رکن اسمبلی کے اغواء کی سازش، چوہدری وجاہت کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ

    لاہور: پولیس نے سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے قریبی رشتہ داروں کے خلاف ایم پی اے، ایم این اے کے مبینہ اغواء کی سازش کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔

    وجاہت الہی اور موسی الہی کے خلاف مقدمہ غالب مارکیٹ میں درج کیا گیا جس میں دہشت گردی ، ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعات شامل کی گئیں۔