Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan – Page 2306 – Read the latest headlines, breaking news articles, the definitive source for independent journalism from every corner of the globe.

Blog

  • الیکشن کمیشن کا عمران خان کو اشتہاری قرار دینے کا عندیہ

    الیکشن کمیشن کا عمران خان کو اشتہاری قرار دینے کا عندیہ

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینے کا عندیہ دیدیا۔

    الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت کی۔ تینوں سیاسی رہنما پیش نہ ہوئے ۔

    عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواستیں دائر کر دیں گئیں۔ وکیل نے کہا کہ عمران خان زخمی، فواد چوہدری کراچی میں، اسد عمر بھی شہر سے باہر ہیں۔

    ممبر کے پی اکرام اللہ نے کہا کہ کیا بڑے لوگوں کی ذمہ داری نہیں ہے کہ عدالت میں پیش ہوں، اگر اس طرح بار بار آپ نہیں آئیں گے تو آپ کے خلاف کارروائی کریں گے، حاضری سے کب تک استثنی لیں گے؟ ہم وارنٹ نکالتے ہیں تو ہائی کورٹ معطل کرتی ہے پھر کہتی ہے کارروائی بھی جاری رکھیں، پی ٹی آئی رہنما نہیں آتے تو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کریں گے۔

  • پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے منفی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے اور قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    بین الاقوامی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 14 ڈالرز اضافے سے 1938 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

    انٹرنیشنل مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1150روپے اور 986روپے کا اضافہ ہوگیا۔

    جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 189300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھکر 162294 روپے کی سطح پر آگئی۔

    اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2100 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1800.41 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

  • حکومت نے توشہ خانہ کی معلومات مشتہر کرنے کی منظوری دیدی

    حکومت نے توشہ خانہ کی معلومات مشتہر کرنے کی منظوری دیدی

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ سے متعلق معلومات اور ڈیٹا پبلک کرنے کی منظوری دے دی۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں توشہ خانہ سے متعلق نظر ثانی شدہ پالیسی کی منظوری دی گئی۔

    اجلاس میں نئی پالیسی کو کلاسیفائیڈ نہ رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے معلومات عوام کے سامنے لانے کی منظوری دے دی گئی۔
    نئی پالیسی کے مطابق تحفہ حاصل کرنے والی شخصیت اصل قیمت ادا کر کے تحفہ حاصل کر سکے گی۔

    اجلاس میں وزیر توانائی خرم دستگیر نے بجلی بریک ڈاؤن پر بریفنگ بھی دی۔ بجلی بریک ڈاؤن پر وفاقی کابینہ نے سخت اظہار برہمی کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    کابینہ اجلاس میں ای سی سی اور لیجیسلیٹو کمیٹی کے فیصلوں، توانائی بچت سے متعلق میڈیا کمپین کی منظوری دی جائیگی۔

  • پاور بریک ڈاؤن کے ذمہ داروں کا تعین کریں گے، وزیراعظم

    پاور بریک ڈاؤن کے ذمہ داروں کا تعین کریں گے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو پہنچنے والی زحمت پر افسوس ہوا۔

    اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں اپنی حکومت کی طرف سے گزشتہ روز پاور بریک ڈاؤن کے سبب عوام کو پہنچنے والی زحمت پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔
    انہوں نے مزید کہا کہ میرے احکامات کے بعد پاور بریک ڈاؤن کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں جس کے بعد ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔

    قبل ازیں وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں وزیر توانائی خرم دستگیر نے بجلی بریک ڈاؤن پر ارکان کو بریفنگ بھی دی۔ بجلی بریک ڈاؤن پر وفاقی کابینہ نے سخت اظہار برہمی کیا جس پر وزیراعظم نے کہا کہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

  • شوروم کو مکمل ادائیگی پر30 دن کے اندر گاڑی دینے کا حکم

    شوروم کو مکمل ادائیگی پر30 دن کے اندر گاڑی دینے کا حکم

    کراچی میں صارف عدالت (کنزیومر کورٹ) نے مکمل ادائیگی کرنے والے شخص کو 30 دن کے اندر گاڑی دینے کا حکم دے دیا۔

    صارف عدالت نے نے کار ڈیلر کیخلاف درخواست پر شوروم مالک کو مکمل ادائیگی کے بعد 30 دن کے اندر درخواستگزار کو گاڑی دینے کا حکم دے دیا۔ کراچی کی صارف عدالت شرقی کی جج فہمیدہ سوہوال نے کار ڈیلر کے خلاف درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے شو روم مالک کو 30 دن کے اندرگاڑی کی مکمل قیمت ادا کرنے والے درخواست گزار کو گاڑی دینے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے شو روم مالکان کو اضافی وصول کی گئی 4 لاکھ رقم بھی درخواستگزار کو واپس کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے شو روم مالک پر 10 لاکھ جرمانہ عائد کرتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کی مد میں درخواست گزار کو 2 لاکھ روپے بھی دینے کا حکم دیا۔

  • دو دن میں نگراں صوبائی کابینہ فائنل کردیں گے، گورنر خیبر پختون خوا

    دو دن میں نگراں صوبائی کابینہ فائنل کردیں گے، گورنر خیبر پختون خوا

    پشاور: گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے کہا ہے کہ دو دن میں نگراں صوبائی کابینہ فائنل کردیں گے، جلد وزیراعظم یہاں آئیں گے اور صوبے کو بہت کچھ دے کر جائیں گے۔

    پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ صوبائی نگراں کابینہ کے لیے کام مکمل کرلیا گیا ہے دو دن میں صوبائی کابینہ فائنل ہو جائے گی۔

    انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ انتخابات پر الیکشن کمیشن کام کررہا ہوگا، وہ مجھے خط لکھیں گے، الیکشن میں آئین میں وقت دیا گیا ہے، اب تو اس پر بات ہورہی کہ استعفی واپس لیے جائیں اور دھرنے دئیے جارہے ہیں ہوسکتا ہے کہ یہ لوگ واپس آجائیں۔

    انہوں نے کہا کہ مالی بحران پر جلد قابو پالیا جائے گا، گندم کا بحران بھی جلد ختم ہوجائے گا، دو چار دن میں وزیراعظم یہاں آئیں گے اور بہت کچھ صوبے کو دے کر جائیں گے، وزیراعلی خود ٹیکنو کریٹ ہے وہ خود کابینہ کے وزراء کو دیکھ رہے ہیں۔

    گورنر نے مزید کہا کہ ہمارا ایمان ہے جو رات قبر میں ہے وہ گھر میں نہیں ہوسکتی، عوامی نمائندہ ہوں، سیکیورٹی کی اتنی زیادہ نہیں سوچتا۔

  • شہریوں سے زبردستی زمین لیکر معاوضہ دینا محرومی کا مداوا نہیں، چیف جسٹس

    شہریوں سے زبردستی زمین لیکر معاوضہ دینا محرومی کا مداوا نہیں، چیف جسٹس

    اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ شہریوں سے زبردستی زمین لے کر انہیں معاوضہ ادا کرنا ان کی محرومی کا مداوا نہیں ہو سکتا۔

    پشاور موٹر وے کے لیے زمین کی خریداری کے لیے قیمت بڑھانے کے خلاف نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے زمین کی قیمت میں اضافے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو درست قرار دے دیا۔

  • وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنے کی منظوری دیدی

    وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنے کی منظوری دیدی

    سلام آباد: وفاقی کابینہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت میں کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 4 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، اجلاس میں کابینہ نے توشہ خانہ کے حوالے سے بین الوزارتی کمیٹی کی رپورٹ کا جائز ہ لیا، جبکہ کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ کے حوالے سے نئی پالیسی پر بریفنگ دی۔
    اجلاس میں وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ کی نئی پالیسی میں مزید ترامیم تجویز کر دیں، بین الوزارتی کمیٹی نے توشہ خانہ پر نئی پالیسی کابینہ اجلاس میں پیش کی، بین الوزارتی کمیٹی توشہ خانہ میں مزید ترامیم کرکے پالیسی پیش کرے گی۔
    بجلی بریک ڈاؤن کا معاملہ بھی وفاقی کابینہ میں غور آیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے بریک ڈاؤن پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ڈویژن کے حکام کی سرزنش کی۔
    وزیر اعظم نے کہا کہ بتایا جائے بجلی کیوں بند ہوئی اور فوری طور پر بحال کیوں نہ ہو سکی، وزیر اعظم کو وزیر توانائی نے بجلی بریک ڈاؤن پر بریفنگ بھی دی جس پر وزیراعظم نے عدم اعتماد کا اظہار کیا اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
    اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کی جانب سے بجلی بریک ڈاؤن پر بریفنگ بھی دی گئی، کابینہ اجلاس میں ای سی سی اور لیجیسلیٹو کمیٹی کے فیصلوں، توانائی بچت سے متعلق میڈیا کمپین کی منظوری دی جائے گی۔
    گزشتہ ہفتے معاون خصوصی تعینات ہونے والے فہد ہارون کو وزیر اعظم شہباز شریف نے پبلک کمیونیکیشن اور ڈیجیٹل ریفارمز کا قلمدان سونپ دیا، اس سے پہلے معاون خصوصی فہد ہارون کے پاس کوئی قلمدان نہیں تھا۔

  • تحریک انصاف کے مزید 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مزید 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر لئے گئے
    ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کر کے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیئے، پی ٹی آئی کے اب تک 124 ارکان کے استعفے منظور کر لئے گئے۔

  • ’پنجاب کے نگراں وزیراعلٰی کی تقرری آئین و قانون کے مطابق ہوئی‘

    ’پنجاب کے نگراں وزیراعلٰی کی تقرری آئین و قانون کے مطابق ہوئی‘

    پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں نگراں وزیراعلٰی کی تقرری آئین و قانون کے مطابق کی ہے۔
    پیر کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نگراں وزیراعلٰی پنجاب کے لیے ان کے ناموں پر اعتراض کیا گیا اور پی ٹی آئی نے جس بیورو کریٹ کا نام لیا انہوں نے خود معذرت کر لی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں وزیراعلٰی کے نام پر اتفاق خوش آئند ہے۔ ’پی ٹی آئی کو پنجاب کے نگراں وزیراعلٰی کے نام پر اعتراض ہوگا لیکن پرویز الٰہی کو سب سے زیادہ ہے۔‘

    انہوں نے کہا کہ نگراں وزیراعلٰی پنجاب کے نام پر اعتراض کا کوئی قانونی و آئینی جواز نہیں۔

    خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ملک میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا کرنا چاہتی ہے۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے پہلے استعفے دیے اور اب واپس آنے کے لیے تڑپ رہے ہیں۔

    ان کے مطابق جس الیکشن کمیشن کو گالی دے رہے ہیں اب ان سے انصاف مانگ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کے غلط فیصلوں کی قیمت ان کے ایم این ایز اور ورکرز ادا کر رہے ہیں۔