Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan – Page 38 – Read the latest headlines, breaking news articles, the definitive source for independent journalism from every corner of the globe.

Blog

  • ناکہ بندی کے دوران مزاحمت ایران کیلئے دانشمندانہ اقدام ثابت نہیں ہوگا: امریکی وزیر جنگ

    ناکہ بندی کے دوران مزاحمت ایران کیلئے دانشمندانہ اقدام ثابت نہیں ہوگا: امریکی وزیر جنگ

    واشنگٹن: امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ناکہ بندی کے دوران ایرانیوں کی جانب سے فائرنگ متوقع ہے، مگر یہ اقدام دانشمندانہ ثابت نہیں ہوگا۔ایک بیان میں امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ایران جنگی صلاحیتوں کو دوبارہ تیار نہیں کرسکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی فضائی حدود ہماری مکمل گرفت میں ہے، صدر ٹرمپ ایران کو مکمل مفلوج کرسکتے ہیں، مگر انھوں نے رحم دلی کا مظاہرہ کیا۔واضح رہے کہ امریکی فوج نے ایران کے سمندری راستوں کی ناکہ بندی شروع کردی ہے۔امریکا نے آج سے ایرانی بندرگاہوں میں داخل اور نکلنے والے جہازوں کی ناکہ بندی کرنے کا اعلان کیا تھا، ناکہ بندی کا عارضی نفاذ جہازوں کی ایرانی پورٹس میں آمد و رفت پر ہوگا۔امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے کہ خلیج عرب و خلیج عمان میں ایرانی پورٹس سے آنے جانے والے جہازوں پر بھی اس کا نفاذ ہوگا۔امریکی فوج کے مطابق ناکہ بند علاقے میں بغیر اجازت داخل ہونے یا نکلنے والے کسی بھی جہاز کو روکا، موڑا یا قبضے میں لیا جائے گا۔

  • Blähungen während hoher Kalorienphasen reduzieren

    Blähungen können während Phasen mit erhöhtem Kalorienkonsum ein häufiges Problem sein. Viele Menschen, die versuchen, Gewicht zuzunehmen oder ihre Muskelmasse zu steigern, erleben unangenehme Verdauungsbeschwerden. In diesem Artikel erfahren Sie, wie Sie Blähungen reduzieren können, während Sie sich in einer hohen Kalorienphase befinden.

    Hier finden Sie weitere Informationen zu Blähungen während hoher Kalorienphasen.

    Ursachen für Blähungen in hohen Kalorienphasen

    Blähungen können durch verschiedene Faktoren während einer hohen Kalorienphase verursacht werden, darunter:

    1. Erhöhter Verzehr von unverdaulichen Ballaststoffen
    2. Fette, die schwer verdaulich sind
    3. Übermäßiger Konsum von Zuckeralkoholen
    4. Zu schnelles Essen oder Trinken
    5. Unverträglichkeiten oder Allergien gegen bestimmte Lebensmittel

    Tipps zur Reduzierung von Blähungen

    Um Blähungen während hoher Kalorienphasen zu minimieren, können Sie folgende Tipps beachten:

    1. Langsam essen: Nehmen Sie sich Zeit zum Essen und kauen Sie gründlich.
    2. Vermeiden Sie blähende Lebensmittel: Reduzieren Sie Lebensmittel wie Bohnen, Linsen und kohlensäurehaltige Getränke.
    3. Erhöhen Sie Flüssigkeitszufuhr: Ausreichend Wasser trinken kann helfen, die Verdauung zu fördern.
    4. Ballaststoffe schrittweise erhöhen: Fügen Sie Ballaststoffe langsam in Ihre Ernährung ein, um Ihre Verdauung nicht zu überlasten.
    5. Ausgewogene Ernährung: Achten Sie auf eine ausgewogene Mischung aus Proteinen, Kohlenhydraten und Fetten.

    Wann sollte man einen Arzt aufsuchen?

    Wenn Blähungen trotz der Umsetzung dieser Tipps weiterhin ein Problem darstellen oder mit starken Schmerzen, Gewichtsverlust oder anderen besorgniserregenden Symptomen einhergehen, sollten Sie unbedingt einen Arzt aufsuchen, um mögliche zugrunde liegende Erkrankungen auszuschließen.

    Blähungen müssen nicht Teil Ihrer hohen Kalorienphase sein. Mit den richtigen Strategien können Sie Ihr Wohlbefinden verbessern und Ihre Ziele besser erreichen.

  • نئے صوبے بنائے بغیر اکانومی ٹھیک نہیں ہوسکی: ایس ایم تنویر

    نئے صوبے بنائے بغیر اکانومی ٹھیک نہیں ہوسکی: ایس ایم تنویر

    کراچی: سربراہ یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ چھوٹے چھوٹے صوبے یا یونٹس ہی مسائل کا حل ہیں، نئے صوبے بنائے بغیر اکانومی ٹھیک نہیں ہوسکتی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تین سال بعدعید ملن پارٹی کا انعقاد کا مقصد مرحوم ایس ایم منیر کی روایات کوزندہ رکھنا ہے، ہم آج بھی ڈویژنل سطح پر معاشی خود مختاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔پیڑن انچیف یو بی جی کا کہنا تھا کہ نئی انڈسٹری لگانے کیلئے تین نسلوں کو کام کرنا ہوتا ہے، نئے صوبے بنائے بغیر اکانومی ٹھیک نہیں ہوسکتی، بڑے صوبوں میں چھوٹے صوبوں کی گنجائش موجود ہے ، حکومت کو سنجیدہ ہونا ہوگا۔ایس ایم تنویر کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا میں اس وقت پاکستان محفوظ ترین ملک مانا جاتا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان ملٹری ٹائیگر بن گیا ہے۔

  • افغان باشندوں کی باعزت واپسی یقینی بنائی جارہی:سہیل آفریدی

    افغان باشندوں کی باعزت واپسی یقینی بنائی جارہی:سہیل آفریدی

    وزیراعلیٰ نے ہولڈنگ سنٹر کا جائزہ لیا، سہولیات مزید بہتر بنانے کی ہدایت
    پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہائیوں تک افغان بہن بھائیوں کی میزبانی کی ہے ، افغان باشندوں کی واپسی باعزت، آسان اور منظم بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں افغان مہاجرین کے ہولڈنگ سنٹر کے دورہ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے ہولڈنگ سنٹر میں انتظامات کا جائزہ لیا اور سہولیات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان سے واپس جانے والے افغان باشندے ہمارے بہن بھائی ہیں، دیگر صوبوں سے بھی افغان باشندے طورخم کے راستے رضاکارانہ وطن واپسی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ہولڈنگ سنٹر میں نادرا کے 22 رجسٹریشن کاؤنٹرز ہیں، رجسٹریشن کاؤنٹرز کی تعداد بڑھانے کیلئے نادرا حکام سے بات کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان نے دہائیوں تک افغان بہن بھائیوں کی میزبانی کی ہے ، مذہبی عقائد، ثقافت اور روایات افغان بھائیوں کے ساتھ مشترک ہیں۔ انہوں نے کہا افغان باشندوں کو واپسی کے عمل میں ہر ممکن سہولت اور معاونت فراہم کی جا رہی ہے ۔

  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 6600 پوائنٹس کی کمی

    پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 6600 پوائنٹس کی کمی

    کراچی: امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے اعلان کے بعد پاکستان سمیت ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز سے ہی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی۔تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 6600 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 60 ہزار 591 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار 191 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب امریکا ایران مذاکرات ناکام ہونے پر ایشیائی مارکیٹس میں مندی دیکھی جا رہی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 2.08 فیصد مندی دیکھی گئی، جاپان کے نکی انڈیکس میں ایک فیصد کمی دیکھنے میں آئی، ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں ایک فیصد سے زائد مندی ریکارڈ کی گئی۔چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی معمولی مندی دیکھنے میں آئی ہے۔

  • آئین سے کھلو اڑ اور مرضی کی ترامیم سے ملک نہیں چل سکتا:حافظ نعیم

    آئین سے کھلو اڑ اور مرضی کی ترامیم سے ملک نہیں چل سکتا:حافظ نعیم

    نظامِ انصاف تعفن زدہ لاش بن چکا ،امیر انصاف خرید لیتا ، غریب ساری زندگی عدالتوں کے دھکے کھاتا رہتا سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کو کوئی پوچھنے والا نہیں،وکلا آئین کی بحالی کیلئے اٹھیں :تقریب سے خطاب
    لاہور : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہمارا نظامِ انصاف ایک تعفن زدہ لاش بن چکا ہے ، ملک آئین و قانون کی بالادستی کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا۔ مرضی کی ترامیم کے ذریعے آئین کا حلیہ بگاڑ دیا گیا ہے اور عدلیہ ہی نہیں بلکہ انصاف کے پورے نظام کو تباہ کر دیا گیا ہے ۔ امیر انصاف خرید لیتا ہے جبکہ غریب انصاف کے لیے ساری زندگی عدالتوں کے دھکے کھاتا رہتا ہے ۔منصورہ میں لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، لاہور بار، پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن اور پاکستان انٹرنیشنل بزنس فورم کے عہدیداروں کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وکلا برادری آئین کی بحالی کے مشن کیلئے اٹھ کھڑی ہو۔ عدلیہ کی آزادی اور آئین کی بحالی جماعت اسلامی کی بدل دو نظام تحریک کا بنیادی نکتہ ہے ۔ آئین کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہو جاتے ہیں جبکہ اقتدار پر مافیاز کا قبضہ ہے اور احتساب کا کوئی مو ثر نظام موجود نہیں۔ ٹیکس کا بوجھ غریب، کسان اور تنخواہ دار طبقے پر ڈالا جا رہا ہے جبکہ سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔ ایف بی آر کے 25 ہزار سے زائد ملازمین دفاتر میں غیر فعال بیٹھے رہتے ہیں، جبکہ موٹر سائیکل سوار مزدوروں اور طلبہ سے روزانہ پٹرول لیوی کی مد میں کروڑوں روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام ان کی بدل دو نظام تحریک میں جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں اور وکلا آئین کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لیے جماعت اسلامی کی تحریک کا ساتھ دیں۔

  • اسرائیل کا ظلم خطرے کی گھنٹی،مسلمان فاتح ہیں اور رہیں گے:فضل الرحمٰن

    اسرائیل کا ظلم خطرے کی گھنٹی،مسلمان فاتح ہیں اور رہیں گے:فضل الرحمٰن

    پاکستان نے حال ہی میں جو کردار ادا کیا ہم برسوں سے اس کے متقاضی تھے ، آج ہماری جدوجہد رنگ لے آئی چوری شدہ حکومت کو نہیں مانتا جو کرسکتے ہو کرلو ، فیصلے اب ایوان نہیں میدان میں ہونگے ، کانفرنس سے خطاب
    مردان:سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف)مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کا ظلم اسلامی ممالک کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے ۔ مسلمان فاتح ہیں اور فاتح رہیں گے ، بیت المقدس ایک دن مسلمانوں کا ہوگا اور وہاں عبادت کریں گے ۔ پاکستان نے حال ہی میں جو کردار ادا کیا ہم برسوں سے اس کے متقاضی تھے ، آج ہماری جدوجہد رنگ لے آئی ،چوری شدہ حکومت کو نہیں مانتا جو کرسکتے ہو کرلو ، فیصلے اب ایوان نہیں میدان میں ہونگے ،بلوچستان اور کراچی میں جلسے کرنے کا اعلان کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح جعلی نوٹ نہیں چل سکتا اس طرح جعلی حکومت بھی نہیں چل سکتی۔مردان میں دستور اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان 25کروڑ مسلمانوں کا وطن ہے اس کی عالمی سطح پر اہمیت ہے ، ملک کو پوری اسلامی دنیا کی قیادت کرتے دیکھنا چاہتا ہوں، ہم ملکی سرزمین پر مہمانوں کی عزت کرنا جانتے ہیں۔سربراہ جے یوآئی نے کہاکہ عالمی طاقتوں کے جبر سے غریبوں پر کیا جانے والا مہنگائی کا ظلم واپس لینا ہوگا، قوم کے اندر خود اعتمادی اور ملک کی قدر و منزلت میں اضافہ دیکھنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل ناجائزہ ریاست ہے اس کا خاتمہ امت مسلمہ کی آرزو ہے ، یہ دہانیوں سے فلسطین پر ظلم ڈھا رہا ہے ، یہ ظلم کرتے کرتے ایران تک پہنچ چکا ہے ۔ پاکستان نے ثابت کردیا ہے کہ وہ دنیا کے معاملات کو سلجھانے کی صلاحیت رکھتا ہے ، آج عالمی ممالک ہماری سرزمین پر بیٹھ کر دنیا کے لیے امن چاہتے ہیں۔ ہم اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حق میں بالکل نہیں ۔ پاکستان کے عوام اور امت مسلمہ مودی اور یہودی کے گٹھ جوڑ کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ نواز شریف اور زرداری سر جھکا سکتے ہیں، جے یو آئی سر نہیں جھکا سکتی، حکومت دھاندلی سے لی گئی ہے ، ایسی حکومت مانتا ہوں نہ اس کی پیروی کروں گا، جس طرح جعلی نوٹ نہیں چلتا اس طرح جعلی حکومت بھی نہیں چلتی، بے قیمت لوگ ہم پر مسلط کردئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اور اپنی اسٹیبلشمنٹ کو بتانا چاہتا ہوں ،یہ غیور پاکستانیوں کا اجتماع ہے ۔ اگر پاکستان پر کوئی نازک وقت آیا تو یہ نوجوان سرحد پر سکیورٹی فورسز سے آگے ہوں گے ۔ اسرائیل کا خاتمہ امت مسلمہ کی آرزو ہے ۔

  • ابوظہبی کے ولی عہد سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

    ابوظہبی کے ولی عہد سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

    ابوظہبی/ بیجنگ: ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان سرکاری دورے پر آج بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس دورے کا بنیادی مقصد جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنا اور ترقیاتی و معاشی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے، یہ دورہ دونوں ممالک کے اس مشترکہ عزم کو ظاہر کرتا ہے جس کے تحت وہ تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر اعلیٰ صلاحیت والے شعبوں میں نئی پیش رفت چاہتے ہیں۔خبر کے مطابق بدلتی ہوئی علاقائی اور عالمی مارکیٹ صورتحال کے تناظر میں یو اے ای اور چین پائیدار اقتصادی نمو، ترقیاتی شراکت اور طویل المدتی تعاون کے نئے راستے تلاش کرنے پر توجہ دے رہے ہیں۔اس سرکاری دورے کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ گئی ہے کہ خطے میں موجودہ کشیدگی کے ماحول میں یو اے ای اپنی عالمی شراکت داریوں کو مزید متوازن اور مؤثر انداز میں آگے بڑھا رہا ہے جبکہ چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہونے کے باعث امارات کے لیے ایک نہایت اہم تجارتی اور سرمایہ کاری شراکت دار سمجھا جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ دورہ یو اے ای کے اس کردار کو بھی نمایاں کرتا ہے کہ وہ خود کو عالمی تجارت، سرمایہ کاری اور پائیدار اقتصادی ترقی کے ایک مرکزی مرکز کے طور پر مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود ہے، جس میں شیخ زاید بن محمد بن زاید آل نہیان، خلدون خلیفہ المبارک، ڈاکٹر سلطان احمد الجابر، محمد حسن السویدی، ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی، لانا زکی نسیبہ، سعید مبارک الہاجری، سیف سعید غباش اور مریم عید المہیّری شامل ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دورہ صرف علامتی نوعیت کا نہیں بلکہ اس میں سرمایہ کاری، خارجہ تعلقات، انڈسٹری، تجارت اور اسٹریٹجک روابط کے متعدد پہلو بیک وقت شامل ہیں۔

  • جنوبی لبنان کے اہم شہر بنت جبیل کا مکمل محاصرہ کر لیا گیا، اسرائیل کا دعویٰ

    جنوبی لبنان کے اہم شہر بنت جبیل کا مکمل محاصرہ کر لیا گیا، اسرائیل کا دعویٰ

    تل ابیب:اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی لبنان کے اہم شہر بنت جبیل کا مکمل محاصرہ کر لیا گیا ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق شہر کا مکمل کنٹرول چند دنوں میں حاصل کر لیا جائے گا، صیہونی فوج نے ایک ہفتے میں 100 سے زائد حزب اللہ اہلکار شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔عرب میڈیا مکے مطابق اسرائیلی 98 ویں ڈویژن نے بنت جبیل کا گھیرا مکمل کر کے زمینی حملہ شروع کر دیا، اسرائیلی فورسز نے شہر کے داخلی و خارجی راستے بند کر دیئے، کمک کا راستہ کاٹ دیا گیا۔حزب اللہ کی جانب سے راکٹ اور ڈرون حملوں کے ذریعے بھرپور مزاحمت جاری ہے، بنت جبیل اسرائیل سرحد سے صرف 5 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع لبنان کا اہم سٹریٹجک شہر ہے۔

  • بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلا اور اہل خانہ سے ملاقات کا دن، فہرست جمع کرا دی گئی

    بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلا اور اہل خانہ سے ملاقات کا دن، فہرست جمع کرا دی گئی

    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلا اور فیملی سے ملاقات کا دن ہے۔وکیل اویس یونس چودھری ایڈووکیٹ نے فہرست اڈیالہ جیل کے گیٹ پر جمع کرا دی فہرست میں بیرسٹر گوہر اور انتظار پنجوتھہ کا نام شامل ہے۔اِسی طرح نیاز اللہ نیازی، سہیل گردیزی ،سید واسط علی شاہ، غلام مصطفیٰ بلوچ ایڈووکیٹس بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی فیملی کے ارکان بھی اڈیالہ جیل آئیں گے جن کی ملاقات کی توقع کی جارہی ہے۔