کوئٹہ:محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان نے حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔پی ڈی ایم اے کے اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں حالیہ بارشوں کے دوران جاں بحق ہونے والوں کی تعداد18 ہو گئی،جاں بحق ہو نے والوں میں7 مرد اور11بچے بھی شامل ہیں، مو سلا دھار بارشوں کے باعث 17افراد زخمی بھی ہوئے، زخمی ہونے والوں میں 11 بچے، 4 خاتون اور 2 مرد شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مو سلادھار بارشوں اور سیلاب کے باعث 65 مو یشی بھی ہلاک ہو چکے ہیں، سیلابی صورتِ حال پیدا ہو نے سے تباہ ہونے والے گھروں کی تعداد 162ہو گئی، جس میں سے35 گھر مکمل جب کہ127 گھروں کو جزوری طور پر نقصان پہنچا ہے۔اِسی طرح مو سلادھار بارشوں کے باعث کیچ، کوہلو، لورالائی اور جعفر آباد میں جانی نقصانات رپورٹ ہوئے، مو سلادھار بارشوں کے باعث کچھی، ژوب، دکی اور قلعہ عبداللہ میں بھی جانی نقصانات ہوئے ہیں، اِسی طرح نصیر آباد، چمن، کوئٹہ، حب اور آواران کے ضلع بھی ہوئے۔پی ڈی ایم اے کے اعدادوشمار میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ لسبیلہ، کیچ، پشین، کوہلو، ہرنائی، قلعہ عبد اللہ، کچھی اور ژوب میں بھی نقصانات رپورٹ ہوئے، بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں ضلعی انتظامیہ، ایف سی اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے امدادی سر گرمیاں جاری ہیں۔
Blog
-

یو اے ای اور یورو بانڈز کی ری پیمنٹ کیلئے انتظامات کر لئے گئے: وزیر خزانہ
اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ یو اے ای اور یورو بانڈز کی ری پیمنٹ کیلئے انتظامات کر لئے گئے ہیں۔دنیا نیوز سے موجودہ ملکی معاشی صورتحال پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کشیدہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں بنانے کی ضرورت ہے، زرمبادلہ ذخائر کو مستحکم اور آئی ایم ایف ہدف کے مطابق برقرار رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بروقت ادائیگیوں کیلئے جتنی کمٹمنٹس ہیں وہ پوری کی جائیں گی، کمرشل فنانسنگ اور بانڈز جاری کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، کمرشل فنانسنگ کیلئے بینکوں کے کنسورشیم سے بات چیت چل رہی ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اپریل کے اختتام سے پانڈا بانڈز کے اجرا کیلئے دوبارہ تیاریاں شروع کر رہے ہیں، حکومت کا مجموعی طور پر 1 ارب ڈالر پانڈا بانڈز کا اجرا کرنے کا پلان ہے، رواں مالی سال کیلئے طے شدہ فنانسنگ اہداف کمٹمنٹ کے مطابق پورے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلی مرتبہ پانڈا بانڈز کا اجرا کر رہا جس کے باعث وقت لگ رہا، خطے میں کشیدہ صورتحال کے باعث ملکی اکانومی پر اثرات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسیوں سے معیشت کو درست سمت میں گامزن کیا، آئندہ دنوں میں اہم معاشی فیصلے اور بجٹ تیاریاں کی جائیں گی۔
-

اسلام آباد ہائیکورٹ کا سلمان صفدر کی عمران خان سے کل ملاقات کرانے کا حکم
اسلام آباد:190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ نے وکیل سلمان صفدر کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے کل 2 بجے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بنچ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کی۔نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر جاوید اشرف اور رافع مقصود جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل کا آغاز کیا۔دوران سماعت چیف جسٹس نے سلمان صفدر سے متفرق درخواست سے متعلق استفسار کیا، جس پر وکیل نے عمران خان سے ملاقات کی اجازت مانگی، عدالت نے متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے جیل حکام کو سلمان صفدر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کا حکم دیا، سلمان صفدر کی درخواست پر عدالت نے ملاقات کل دوپہر 2 بجے کرانے کی ہدایت جاری کی۔سپیشل پراسیکیوٹر نے سماعت پیر تک مقرر کرنے کی استدعا کی تاہم چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت اپنی مصروفیات دیکھ کر تاریخ مقرر کرتی ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کلائنٹ سے ملاقات کر لیں، اپیل بھی فکس کر دیں گے اور اگر دلائل شروع ہوئے تو سات دن میں اپیل کا فیصلہ کرنے کی کوشش کریں گے۔بانی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل کا آغاز کیا تو چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آج آپ کون سے کیس پر دلائل دے رہے ہیں؟ سلمان صفدر نے جواب دیا کہ 31 مارچ عدالت نے ایک آرڈر پاس کیا تھا۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کی متفرق درخواست کیا ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی متفرق درخواست منظور کر لیتے ہیں، آپ جا کر بانی پی ٹی آئی سے مل لیں، جیل حکام عمران خان سے سلمان صفدر کی ملاقات کرائیں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کل کتنے بجے آپ ملاقات کرنا چاہیئں گے؟ سلمان صفدر نے جواب دیا کہ دو بجے کا وقت رکھ دیں، عدالت نے بانی سے سلمان صفدر کی کل 2 بجے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔سپیشل پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ عدالت اگر پیر کے روز کیلئے مقرر کر دے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ دیکھ لیں کل بھی اس طرح سننے کو ملا حالانکہ ہمیں نہیں پتہ ہوتا پیر کو کیا مصروفیت ہوگی، اس لئے اپنے مصروفیت دیکھ کر ہم تاریخ رکھتے ہیں، عدالت نے کیس کی مزید سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی۔ -

وزیراعظم، فیلڈ مارشل خطے میں امن کیلئے کوشاں ہیں: اسحاق ڈار
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم، فیلڈ مارشل خطے میں امن کیلئے کوشاں ہیں۔سینیٹ میں خطے کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جب ایران پر حملہ ہوا تو میں مدینہ منورہ میں تھا، میں نے وہاں سے کہا کہ فوراً پاکستان ایران پر حملے کی مذمت کرے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان پہلا اسلامی ملک تھا نے جس نے ایران پر حملے کی مذمت کی، حملے کے کچھ دیر بعد ایران کے وزیرِ خارجہ عراقچی سے رابطہ کیا، ایران پر حملے کے 3 یا 4 گھنٹے میں قریبی ممالک پر سٹرائیک شروع ہو گئی۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ اس معاملے پر سعودیہ، مصر، ترکی اور پاکستان کی میٹنگ ہوئی، دونوں پارٹیوں نے اسلام آباد میں میٹنگ پر گرین سگنل دیا، چاروں ممالک کی میٹنگ پہلے استنبول میں ہونی تھی جو میں نے اسلام آباد میں رکھوائی۔اسحاق ڈار نے کہا کہ خطے کی صورتحال پر چینی وزیر اعظم نے 31 مارچ کو مجھے چائنہ بُلایا، ہم دونوں ممالک نے پانچ پوائنٹس طے کیے، درجنوں ممالک نے ہمارے ساتھ اپنی سپورٹ کا اظہار کیا۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ یو این کے سیکرٹری جنرل نے مجھے فون کیا اور ہماری کوششوں کو سراہا۔اسحاق ڈار نے کاہ کہ امریکہ نے 15 پوائنٹس کی لسٹ دی جو ہم نے ایران کو دی، ایران نے پانچ پوائنٹس کی لسٹ دی، کل بہت خطرناک پیش رفت ہوئی اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا، جواب میں ایران نے سعودیہ کے علاقے جبیل پر حملہ کر دیا۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ کل رات سے پہلے میں بہت پُر امید تھا، اس معاملے پر میں زیادہ تفصیل میں نہیں جانا چاہتا، وزیر اعظم ، فیلڈ مارشل اور دفترِ خارجہ خطے میں امن کے لیے کوشاں ہیں۔
-

ایک کروڑ 40لاکھ ایرانی وطن پر جانیں قربان کرنےکیلئے تیار ہیں: مسعود پزشکیان
تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایک کروڑ 40لاکھ سے زائد قابل فخر ایرانی وطن کےدفاع میں رضاکارانہ طورپر جانیں قربان کرنےکے لیےتیارہونے کا اعلان کرچکے ہیں۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا میں خود بھی ایران کے لیے قربانی دینے والوں میں شامل ہوں اور رہوں گا۔واضح رہے کہ ایران نے عارضی جنگ بندی مسترد کرتے ہوئے اپنے مطالبات پیش کردیے۔
-

معاشی ٹیم کی ٹیکس تجاویز مسترد، منی بجٹ نہیں آئے گا: وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم کی ٹیکس تجاویز مسترد کردیں اور واضح کیا کہ منی بجٹ آئے گا نہ سالانہ بجٹ قبل از وقت پیش ہوگا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے معاشی ٹیم نے ٹیکس تجاویز پیش کیں جنہیں وزیراعظم نے مسترد کر دیا اور کہا کہ فی الحال کوئی نیا ٹیکس بھی نہیں لگے گا ،عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر توجہ رکھی جائے۔وزیراعظم نے مئی کے آخری ہفتے میں بجٹ پیش کرنے کی تجویز بھی مسترد کردی اور معاشی ٹیم کو ہدایت کی کہ جون سے پہلے نہ ٹیکس اور نہ ہی منی بجٹ لایا جائے۔وزیراعظم نے منی بجٹ کے ذریعے مختلف ٹیکس کی تجاویز مسترد کردیں، مشرق وسطی کی کشیدگی کے باعث ٹیکس آمدن بڑھانے کیلئے تجاویز پیش کی گئیں، پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ تیل کی عالمی منڈی میں نرخوں سے عوام پریشان ہیں، مزید ٹیکس نہیں لگے گا، کشیدہ صورتحال میں آئی ایم ایف کو ریلیف کیلئے منایا جائے۔معاشی ٹیم کو آئندہ بجٹ میں ریلیف اقدامات کیے جانے کی بھی ہدایت کی، آئندہ بجٹ کی ترجیحات حالات کے مطابق تبدیل کیے جانے کی تجاویز ہیں، آئندہ بجٹ جون کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
-

پاکستان کی مشرقی سعودی عرب میں ڈرون حملوں کی شدید مذمت
اسلام آباد: پاکستان نے مشرقی سعودی عرب میں ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ حملے سعودی عرب کی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی ہیں، پاکستان حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس کرتا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتا ہے، پاکستان سعودی عرب کے عوام اور حکومت سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی ودفاع کیلئےغیر متزلزل حمایت کا اعلان کرتا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری علاقائی امن خطرے میں ڈالنے والے اقدامات کا نوٹس لے، پاکستان مشکل گھڑی میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔
-

آج رات ایران کی پوری تہذیب ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گی: ٹرمپ
واشنگٹن: امریکی کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آج رات ایران کی پوری تہذیب ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گی، میں نہیں چاہتا کہ ایسا ہو مگر ایسا ہونے کا امکان ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ آج رات ایک پوری تہذیب ختم ہو جائے گی، جسے دوبارہ کبھی واپس نہیں لایا جا سکے گا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ ایسا ہو، لیکن غالباً ایسا ہو جائے گا۔ تاہم، اب جبکہ ہم نے مکمل رجیم تبدیل کردی ہے ، جہاں مختلف، زیادہ ذہین اور کم انتہا پسند سوچ رکھنے والے لوگ غالب ہوں گے، تو شاید کوئی انقلابی اور شاندار چیز وقوع پذیر ہو جائے۔ٹرمپ نے لکھا کہ یہ دنیا کی طویل اور پیچیدہ تاریخ کے سب سے اہم لمحات میں سے ایک ہو سکتا ہے، خونریزی، بدعنوانی اور اموات کی 47 سالہ تاریخ بالآخرختم ہونے جارہی ہے، ایران کے عظیم عوام پر خدا کی رحمت ہو!.
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کو ایک رات میں تباہ و برباد کردیں گے اور ہو سکتا ہے وہ منگل کی رات ہو۔ -

سعودی پرحملے قابلِ مذمت، ایران تنازع کے حل کی مخلصانہ کوششوں کو نقصان پہنچا رہا: کورکمانڈرز کانفرنس
راولپنڈی:کور کمانڈر کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ سعودی پر حملے قابلِ مذمت ہیں، ایران تنازع کے حل کی مخلصانہ کوششوں کو نقصان پہنچارہا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل وچیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کی زیر صدارت 274ویں کور کمانڈر ز کانفرنس ہوئی۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل و چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاکستان کی مسلح افواج کی غیر متزلزل پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل کارکردگی، دفاع وطن کے لئے پائیدار انٹیلی جنس کی بنیاد پر انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے ثابت قدمی کو سراہا۔کورکمانڈر کانفرنس میں کہا گیا کہ سعودی عرب پر حملے ایک غیر ضروری کشیدگی ہے جب کہ شرکا نے سعودی پر پٹروکیمکل اور صنعتی کمپلیکس حملے کی شدید مذمت کی۔فورم میں کہا گیا تھا ایران کے سعودی عرب پر حملے تنازع کے حل کی مخلصانہ کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، سعودی عرب نے اب تک جس تحمل کا مظاہرہ کیا اِس سے ثالثی اور سفارتی حل کی راہ ہموار ہوئی، بلا جواز جارحیت جاری پرامن کوششوں اور سازگار ماحول کو سنگین طریقے سے متاثر کرتی ہے۔فورم نے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے معصوم شہریوں کے لیے فاتحہ خوانی کی اور شہداء کی بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اِس بات کا اعادہ کیا کہ شہداء کی لازوال قربانیاں پاکستان کی سلامتی کی اساس ہے۔فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ حکومت، مسلح افواج ، عوام کے باہمی تعاون اور ہم آہنگی کے ذریعے پاکستان اپنی سکیورٹی کے حوالے سے کامیابیوں کو مزید مستحکم، معاشی استحکام کو مضبوط اور علاقائی و عالمی سطح پر اپنی حیثیت کو بہتر بنانے میں گامزن ہے۔شرکا کانفرنس کا کہنا تھا کہ بھارت اور دیگر بیرونی سرپرستوں کی ایما پر کام کرنے والے تمام دہشت گرد پراکسی عناصر، اُن کے سہولت کاروں اور معاونین سمیت، بلا امتیاز اور مسلسل تعاقب کے ذریعے ختم کیے جائیں گے۔فورم نے کہا ہے کہ آپریشن غضب لِلحق کی رفتار برقرار رکھی جائے گی یہاں تک کہ دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا مکمل خاتمہ ہو جائے اور پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال کو فیصلہ کن طور پر مکمل ختم نہ کر دیا جائے۔شرکا کانفرنس نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے حکومت کی بھرپور کوششوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان متحمل مذاکرات، کشیدگی میں کمی اور اُصولی سفارت کاری کیلئے پرعزم ہے، ایک ذمہ دار سٹیک ہولڈر کے طور پر پاکستان علاقائی سلامتی کے استحکام کے طور پر فعال ریجنل سکیورٹی سٹیبلائزر کا کردار ادا کر رہا ہے۔اِسی طرح فورم نے بھارت کی جانب سے منسوب مسلسل گمراہ کن معلومات، بے بنیاد الزامات اور جھوٹے فلیگ آپریشنز کے بیانیے کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اِس طرح کے ہتھکنڈے عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکے ہیں۔فورم میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں اور ماورائے عدالت اموات چھپانےاور جعلی مقابلوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا جب کہ کانفرنس کے اختتام پر فیلڈ مارشل و چیف آف ڈیفنس فورسز نے کمانڈرز کو آپریشنل تیاری، نظم و ضبط، تربیت، جسمانی فٹنس، نئی جدتیں اور میدان جنگ میں پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔علاوہ ازیں فیلڈ مارشل و چیف آف ڈیفنس فورسز نے مسلح افواج کی ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے اور پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو یقینی بنانے کی صلاحیت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
-
De Test E 250 Sportler: Alles wat je Moet Weten
Inleiding
De Test E 250 Sportler is een opwindende nieuwe ontwikkeling in de wereld van motorsport en high-performance voertuigen. Deze motorfiets combineert innovatieve technologie met een unieke stijl, waardoor het een favoriete keuze is onder motorrijders. In dit artikel zullen we de belangrijkste kenmerken en voordelen van de Test E 250 Sportler bespreken.
https://searchini.com/2026/03/29/test-e-250-sportler-alles-wat-je-moet-weten/
Belangrijkste Kenmerken
- Uitstekende prestaties: De Test E 250 Sportler is uitgerust met een krachtige motor die zorgt voor snelle acceleratie en een vlotte rijervaring.
- Geavanceerde technologie: Met moderne snufjes, zoals een digitaal dashboard en geavanceerde vering, biedt deze motorfiets uitstekende controle en comfort.
- Stijlvol design: Het strakke en aerodynamische ontwerp van de Test E 250 Sportler trekt de aandacht van motorrijders en toeschouwers alike.
Voordelen van de Test E 250 Sportler
- Eenvoudig onderhoud: De motor is ontworpen met het onderhoudsgemak in gedachten, zodat je minder tijd kwijt bent aan het verzorgen van je voertuig.
- Brandstofefficiëntie: Met zijn innovatieve technologieën is de Test E 250 Sportler zeer efficiënt in brandstofverbruik, wat bijdraagt aan lagere kosten op de lange termijn.
- Uitstekende wendbaarheid: De lichte constructie en geavanceerde ophangtechnologie zorgen voor een superieure wendbaarheid, wat de rijervaring vergemakkelijkt.
Conclusie
Of je nu een ervaren motorrijder bent of net begint, de Test E 250 Sportler biedt iets voor iedereen. Met zijn krachtige prestaties, geavanceerde technologieën en aantrekkelijke design, is het een uitstekende keuze voor iedereen die op zoek is naar avontuur op twee wielen. Bezoek de link voor meer informatie over deze indrukwekkende motorfiets!
