واشنگٹن: امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکا نے فیصلہ کُن آپریشن کیا، ایران کو جنگ بندی کے لیے گڑگڑانا پڑا، آپریشن ایپک فیوری ایک کامیاب اور تاریخی آپریشن رہا۔امریکی وزیر دفاع و جنگ پیٹ ہیگستھ نے پریس کانفرنس میں ایران کے خلاف آپریشن ایپک فیوری کو تاریخی اور کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے دفاعی نظام، فضائیہ اور میزائل سسٹمز کو عملی طور پر تباہ کر دیا ہے۔وزیر جنگ نے بتایا کہ 48 گھنٹوں میں جرات مندانہ آپریشن کے دوران امریکا نے اپنے 2 پائلٹس کو ایران سے بحفاظت نکالا، ایران کی اعلیٰ قیادت کو ہلاک کیا اور دفاعی فیکٹریاں زمین بوس کر دی گئیں۔انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے صرف ایک دن 40 دنوں میں خوش قسمت رہا اور اس دوران ایک امریکی طیارہ مار گرایا گیا۔ہیٹ ہیگسیتھ نے مزید کہا کہ امریکی افواج نے منگل کی رات ایران پر 800 ہدف شدہ حملے کیے، ایران کی دفاعی صنعتی تنصیبات اور اسلحہ ساز فیکٹریاں تباہ کیں، اور سینکڑوں میزائل ہدف پر پہنچنے سے قبل ناکارہ کر دیے۔انہوں نے کہا کہ اس آپریشن میں 13 بہادر امریکی جوان ہلاک ہوئے، تاہم مجموعی طور پر یہ آپریشن امریکا کے لیے تاریخی کامیابی اور خطے میں حقیقی امن کی راہ ہموار کرنے والا ثابت ہوا۔انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکی افواج کی اس کامیابی کو کسی اور صدر کے دور میں حاصل نہیں کیا جا سکتا، اور اب خطے میں حقیقی امن قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی فوج کے اعلیٰ افسران کو ہلاک کردیا گیا ہے،ایران کا نیا سپریم لیڈر زخمی ہے، ایران میں آپریشن کے دوران 13ہزاز اہداف کو نشانہ بنایا، ایران کی اسلحہ بنانے والی 90فیکٹریاں تباہ کردیں۔پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ہماری افواج کا میدان میں کام ختم ہوچکا، مگر پس پشت ہروقت تیار ہیں، ایرانی قیادت نے بھی جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، باقی امریکی صدر بات کہتے تھے، ڈونلڈ ٹرمپ نے کرکے دکھایا ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بہتر ڈیل کوئی نہیں کرسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ ایران میں فوجی اہداف حاصل کرلیے ہیں، اب ہمارے پاس حقیقی امن کا ایک موقع ہے، جنگ بندی صرف ایک وقفہ ہے، دوبارہ جنگ کی تو ہم تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، بحرین، یو اے ای اور قطر نے ایران کی جانب سے حملوں پر اپنا دفاع کیا، امریکا کا ساتھ دینے والے ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں، آبنائے ہُرمز کھل گیا، تجارت شروع ہوگئی ہے، معاہدہ نہ ہوا تو امریکا ایران کے خلاف دوبارہ اسی نوعیت کے حملے کرنے کے لیے تیار ہے۔
Blog
-

وزیراعظم اور ایرانی صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان تقریباً 45 منٹ تک بات چیت جاری رہی، جس دوران خطے میں بدلتی صورتحال اور امن کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایرانی صدر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے آبنائے ہرمز کھولنے پر ایرانی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ذرائع کے مطابق ایرانی صدر نے مذاکرات کے فروغ کے لیے ایرانی سپیکر کے ممکنہ دورے کا بھی ذکر کیا۔دونوں رہنماؤں نے پائیدار امن کے قیام کے لیے مذاکرات کو خوش آئند قرار دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ بات چیت مثبت اور نتیجہ خیز ثابت ہوگی۔
-

پاکستان کو بطور بااعتماد ثالث پوری دنیا نے تسلیم کر لیا: خواجہ آصف
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان کو بااعتماد ثالث کے طور پر خطے اور پوری دنیا میں تسلیم کر لیا گیا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر جنگ بندی کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر وفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سب کو بہت بہت مبارک ہو، اللہ نے پاکستان کو عزت دی، آج پاکستان دنیا کی بہت بڑی جنگ رکوانے میں کامیاب ہوا ہے ۔خواجہ محمد آصف نے کہا کہ عرب بھائیوں، عالمی طاقت امریکہ سمیت پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہیں، سول اور عسکری قیادت پر مشتمل ہائبرڈ ماڈل نے دو تین سال میں نے پناہ کامیابیاں سمیٹیں۔
-

امریکا ایران جنگ بندی، آبنائے ہرمز سے بحری جہاز گزرنا شروع
تہران:ایران امریکا جنگ بندی کے بعد 2 جہاز آبنائے ہرمز سے گزر گئے۔میری ٹائم مانیٹر میرین ٹریفک کے مطابق ایران امریکا جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز سے 2 جہاز گزرے، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہاز یونان اور لائبیریا کے ہیں۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیز فائر کے اعلان کے بعد ابھی تک آبنائے ہرمز میں جہازوں کی نقل و حرکت کم ہے۔شپنگ ڈیٹا کے مطابق آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے اعداد و شمار میں بہت کم نقل و حرکت دکھائی دی ہے۔امریکی شپنگ ٹریکنگ ایڈوائزر نے کہا ہے کہ سیز فائر پہلا قدم ہے، جس کا مطلب یہ نہیں کہ آبنائے ہرمز میں کمرشل شپنگ فوری نارمل ہو جائے گی، جہازوں کے مالکان حفاظتی چینلز، فلیگ اسٹیٹس، وار رسک انشوررز کی رہنمائی کے منتظر ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ایران پر امریکی اسرائیلی حملوں کے بعد سے اب تک آبنائے ہرمز کے قریب 19ویسلز کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت تقریباً 800 جہاز اس راستے سے گزرنے کے منتظر ہیں، اور آمدورفت کی بحالی سے عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل میں بہتری کی توقع ہے۔
-

ترکیہ کی آئینی عدالت کے اعلیٰ سطحی وفد کا لاہور ہائی کورٹ کا دورہ
لاہور: ترکیہ کی آئینی عدالت کے اعلیٰ سطحی وفد نے لاہور ہائی کورٹ کا دورہ کیا، وفد کی قیادت ترکیہ کی آئینی عدالت کے صدر قادر اوزکایا نے کی۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا، اس موقع پر لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج شجاعت علی خان، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس شہرام سرور چودھری سمیت دیگر فاضل جج صاحبان بھی موجود تھے۔وفد کی قیادت ترکیہ کی آئینی عدالت کے صدر قادر اوزکایا کر رہے تھے جبکہ وفد میں جج رضوان گولچ، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر رجائی اکییل (جج)، سیکرٹری جنرل مرات ازاکلی، چیف ریپوٹئیر جج ڈاکٹر عبداللہ چیلیک سمیت دیگر سینئر عدالتی حکام شامل تھے۔معزز مہمانوں کو فاضل چیف جسٹس اور ججز کی جانب سے گلدستے بھی پیش کئے گئے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم اور دیگر سینیئر ججزکے ساتھ ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکیہ کی اعلیٰ عدلیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیا گیا۔ملاقات کے دوران عدالتی نظام میں اصلاحات، آئینی و قانونی امور، اور انصاف کی بروقت فراہمی کے حوالے سے تجربات کے تبادلے پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر عدالتی استعداد کار میں بہتری، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، اور عدالتی تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر بھی گفتگو کی گئی۔معزز مہمانوں نے لاہور ہائیکورٹ کے تاریخی کردار اور انصاف کی فراہمی میں اس کے اقدامات کو سراہا جبکہ میزبان حکام نے ترکیہ کی آئینی عدالت کے تجربات سے استفادہ کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر دونوں ممالک کی عدلیہ کے درمیان ادارہ جاتی روابط کو مزید وسعت دینے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا، جس کے بعد چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کے ہمراہ لاہور ہائی کورٹ کی تاریخی عمارت اورکورٹ نمبر1 کا دورہ بھی کیا۔دورے کے دوران چیف جسٹس عالیہ نیلم نے وفد کو لاہور ہائیکورٹ کی تاریخی عمارت اور اس کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا، انہوں نے عدالت کے اندر مقدمات کی سماعت، درخواستوں کے اندراج اور فیصلوں کے حوالے سے قائم مربوط اور جدید نظام پر بھی بریفنگ دی، جسے وفد نے سراہا۔ترکیہ کی آئینی عدالت کے صدر قادر اوزکایا نے اپنے ساتھی ججز کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ کے مرکزی سبزہ زار میں پودے بھی لگائے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے معزز مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ظہرانے میں پاکستان کی آئینی عدالت کے ججز جسٹس عامر فاروق، سید ارشد حسین شاہ اور لاہور ہائیکورٹ کے جج صاحبان نے بھی شرکت کی، اس موقع پر لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ترکیہ کی آئینی عدالت کے صدر قادر اوزکایااور دیگر معزز مہمانوں کو شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔ -

ملک بھر میں 20روز میں بارشوں سے 96افراد جاں بحق، 192زخمی ہوئے: این ڈٰی ایم اے
اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں 19 مارچ سے 8 اپریل 2026 تک بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی نے تفصیلات جاری کر دیں۔این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں سے مجموعی طور پر 96 افراد جاں بحق، 192 زخمی ہونے جب کہ خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 48 اموات، 126 افراد زخمی ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سندھ میں 20 افراد جاں بحق، 31 زخمی ہوئے، پنجاب میں 6 اموات، 17 افراد زخمی، بلوچستان میں 18 افراد جاں بحق، 17 زخمی ہوئے۔اِسی طرح آزاد کشمیر میں 4 اموات، ایک زخمی، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں کوئی جانی نقصان نہیں، بارشوں سے 182 مویشی ہلاک ہوئے۔دوسری جانب ملک بھر میں 1097 گھروں کو نقصان، 181 مکمل، 916 جزوی متاثر نقصان پہنچا،خیبرپختونخوا میں 797، سندھ میں 79، بلوچستان میں 162، پنجاب میں 4، آزاد کشمیر میں 55 گھروں کو نقصاں پہنچا۔علاوہ ازیں این ڈی ایم اے کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ شدید بارشوں سے 5 سکول اور 9 دیگر انفراسٹرکچر متاثر ہوئے۔
-

پی ٹی آئی کا کل لیاقت باغ کا جلسہ موخر کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد:پی ٹی آئی نے کل لیاقت باغ کا جلسہ موخر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق اہم حکومتی شخصیات نے بین الاقوامی وفود کی آمد کے بعد جلسہ موخر کرنے کی درخواست کی جس پر تحریک انصاف کی قیادت جلسہ موخر کرنے پر راضی ہو گئی۔دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی جلسہ موخر کرنے کی حتمی منظوری کچھ دیر میں پارلیمانی کمیٹی سے لی جائے گی، جلسہ موخر کرنے سے متعلق اعلان بیرسٹر گوہر قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں کریں گے۔واضح رہے اِس سے قبل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بھی کہا تھا کہ توانائی بحران اور کفایت شعاری بچت اقدامات میں اتنے وسائل بروئے کار لانا ممکن نہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں بڑے عوامی اجتماع کے لیے درکار انتظامی، لاجسٹک وسائل فراہم کرنا چیلنج ہے۔
-

دعا ہے امریکی جنگ بندی عالمی استحکام کی جانب ایک بامعنی قدم ہو: میاں نواز شریف
لاہور: صدر پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ دعا ہے امریکی جنگ بندی عالمی استحکام کی جانب ایک بامعنی قدم ہو۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ میں وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایک بڑے عالمی بحران کو ٹالنے اور ایران- امریکی جنگ بندی کو محفوظ بنانے کے لیے غیر معمولی سفارتی کوششوں پر دل کی گہرائیوں سے سراہتا ہوں۔ اُنہوں نے کہا میں امن اور سٹیٹ مین شپ کو منتخب کرنے پر ایران اور امریکہ کی قیادت کو بھی سراہتا ہوں، دعا ہے کہ یہ پائیدار عالمی استحکام کی جانب ایک بامعنی قدم ہو۔واضح رہے ایران امریکی جنگ کے دوران پاکستان کی ثالثی کے کردار اور خارجہ پالیسی کو مثبت کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، اِس وقت دنیا بھر کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہیں۔
-

جنگ بندی پر اظہار تشکر، وزیراعظم نے ایرانی اور امریکی وفود کو اسلام آباد بلا لیا
اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے جنگ بندی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے امریکی و ایرانی وفود کو 10 اپریل کو اسلام آباد آنے کی دعوت دے دی۔فریقین کی جانب جنگ بندی پر اتفاق کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ مجھے انتہائی عاجزی کے ساتھ یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ لبنان اور دیگر جگہوں پر فوری طور پر جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اس پرتپاک اقدام کا خیر مقدم کرتا ہوں اور دونوں ممالک کی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور تمام تنازعات کے تصفیہ اور ایک حتمی معاہدے کیلئے مزید بات چیت کیلئے جمعہ 10 اپریل 2026ء کو فریقین کے وفود کو اسلام آباد میں مدعو کرتا ہوں۔
-

چین اور سعودیہ کا امریکا ایران جنگ بندی کیلئے پاکستان کی کوششوں کا خیرمقدم
بیجنگ، ریاض: چین اور سعودی عرب نے امریکا اور ایران میں ہونے والی 2 ہفتوں کی جنگ بندی کیلئے پاکستان کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور دیگر ممالک کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، چین نے خود بھی ایران امریکا جنگ بندی میں مثبت کردار ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ چین ہمیشہ سیاسی اور سفارتی ذرائع سے تنازعات کے حل اور فوری جنگ بندی کا حامی رہا ہے۔ماؤننگ نے کہا کہ ہمارا مقصد مشرق وسطیٰ اور خلیج میں دیریا امن قائم کرنا ہے، تنازعات کا حل فوجی کارروائیوں سے نہیں بلکہ مذاکرات سے ممکن ہے۔سعودی عرب نے امریکا اور ایران جنگ بندی کے لئے پاکستان کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔ترجمان سعودی وزارت خارجہ کے مطابق خطے میں پائیدار امن اور مستقل جنگ بندی کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکی صدر اور وزیراعظم پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔دوسری جانب اماراتی صدارتی مشیر انور قرقاش نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ایک ایسی جنگ میں سرخرو ہوا جس سے ہم بچنا چاہتے تھے، ہم اپنی خودمختاری، وقار اور کامیابیوں کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے۔انور قرقاش کا کہنا تھا کہ پیچیدہ علاقائی منظرنامے میں مضبوط گرفت کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، ہماری قوت، استقامت اور ثابت قدمی نے اماراتی ماڈل کو مزید مستحکم کیا۔
