Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسلام آباد ایئرپورٹ پر شارجہ سے آئے مسافروں سے ڈرون اور 52 مہنگے فونز برآمد – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسلام آباد ایئرپورٹ پر شارجہ سے آئے مسافروں سے ڈرون اور 52 مہنگے فونز برآمد

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کسٹمز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شارجہ سے آنے والے تین مسافروں سے ایک ڈرون، 3 بیڑیاں اور 52 بیش قیمت اسمارٹ و آئی فون برآمد کرلیے۔

ملزمان سے 34 لیپ ٹاپ، 8 ٹیبلٹس و دیگر آلات بھی برآمد کیے گئے جن کی مالیت 10 ملین روپے سے زائد بنتی ہے۔

حکام کے مطابق کسٹمز چیکنگ بھانپ کر مسافروں نے سامان لاونج میں چھوڑ کر بھاگنے کی کوشش کی لیکن کسٹمز حکام نے تینوں ملزمان اختر عباس، زبیر خان اور علی رضا کو گرفتار کرلیا۔ اختر عباس کا یہ پانچواں جبکہ دیگر دو کا پہلا وزٹ تھا۔
ملزمان کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *