Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کی تحقیقات کی درخواست پر فیصلہ محفوظ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کی تحقیقات کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

الیکشن کمیشن میں سماعت کے دوران درخواست گزار پی ٹی آئی کے وکیل شاہ خاور نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے تمام جماعتوں کی فنڈنگ کی چھان بین کا حکم دیا تھا۔عدالتی فیصلے کے مطابق 5 سال تک کے اکاؤنٹس کی پڑتال کی جا سکتی ہے۔کمیشن پولیٹیکل فنانس ونگ کی رپورٹ کے مطابق سیاسی جماعتوں کے کھاتوں میں بے ضابطگیاں ہیں۔الیکشن کمیشن نے 19 سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کیا تھا۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ جن سیاسی جماعتوں نے جواب دے دیا ہے، انہیں سن لیں گے لیکن جو سیاسی جماعتیں جواب نہیں دے رہیں، ان کا حقِ دفاع آج ختم کردیں گے۔

درخواست کی سماعت کے دوران جماعت اسلامی کے وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی نے درخواست میں عمومی الزامات عائد کیے ہیں۔جماعت اسلامی کے اکاؤنٹس پر کوئی ٹھوس اعتراض نہیں کیا گیا۔ پی ٹی آئی دوسروں کو ٹھیک کرنے کے بجائے خود کو ٹھیک کرے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کیا یہ اچھا نہیں ہوگا کہ سب ٹھیک ہو جائیں؟۔

وکیل جماعت اسلامی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف الزامات واضح تھے، جس پر اسکروٹنی ہوئی۔

مسلم لیگ ن کے وکیل نے کہا کہ اکاؤنٹس کی چھان بین کرنا الیکشن کمیشن کی صوابدید ہے۔کوئی سیاسی جماعت درخواست دائر کرکے دیگر کو بدنام نہیں کر سکتی۔اکبر بابر پی ٹی آئی کے اپنے رکن تھے، جنہوں نے فنڈنگ کے خلاف درخواست دی۔فارن فنڈنگ سیاسی لفظ ہے، دراصل کیس ممنوعہ فنڈنگ کا ہوتا ہے۔الیکشن کمیشن ریگولیٹر ہے، جسے بلیک میل نہیں کیا جا سکتا۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *