Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سندھ میں ایک اور دینی مدرسے کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کی سفارش – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سندھ میں ایک اور دینی مدرسے کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کی سفارش

کراچی: چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے وزیر اعلیٰ سندھ سے ایک اور دینی مدرسے کو جامعہ کا چارٹر دینے کی سفارش کی ہے، جسے الکوثر یونیورسٹی کا نام دیا گیا ہے۔

سندھ میں دوسرے دینی مدرسے کو یونیورسٹی کا چارٹر دینے کی سفارش کردی گئی ہے جسے الکوثر یونیورسٹی کا نام دیا گیا ہے ، یہ بات چیئرمین سندھ ایچ ای سی ڈاکٹر طارق رفیع نے وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ کی موجودگی میں این ای ڈی یونیورسٹی میں منعقدہ دینی مدارس کے کرکٹ ٹورنامنٹ کے موقع پر بتائی۔

واضح رہے کہ الکوثر یونیورسٹی کراچی کے معروف علاقے گلشن اقبال میں سپاری پارک کے سامنے قائم کی جارہی ہے، اس سے قبل کراچی کے علاقے گلشن معمار میں قائم ایک اور دینی مدرسے کو یونیورسٹی کا درجہ دیا جاچکا ہے اور سندھ مدارس کو قومی دھارے میں لانے اور وہاں جدید علوم کی تعلیم دینے کی مہم میں سبقت لے جارہا ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ یہ افتخار کا باعث ہے کہ مدارس کے مابین کرکٹ ٹورنامنٹ میں بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوا ہوں یہ خوش آئند بات ہے کہ مدارس کے طلبہ یونیورسٹی کی سطح پر عصر حاضر کی تعلیم حاصل کررہے ہیں، دین اسلام رواداری کے ساتھ ساتھ ہمیں جسمانی مضبوطی کا بھی درس دیتا ہے۔

یہ بات انہوں نے بدھ کی شب این ای ڈی یونیورسٹی کے کرکٹ گراؤنڈ میں دس دینی مدارس کے مابین منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی۔

ٹورنامنٹ کا اہتمام سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پیغام پاکستان کے اشتراک سے کرایا گیا تھا، اس موقع پر چیئرمین سندھ ایچ ای سی ڈاکٹر طارق رفیع ، این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی، سیکریٹری سندھ ایچ ای سی معین صدیقی اور ڈائریکٹر چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیو کمیٹی نعمان احسن بھی موجود تھے ٹورنامنٹ کا فائنل رابط مدارس اور تنظیم المدارس کے مابین فائنل کھیلا گیا، اس موقع پر وزیر اعلی سندھ نے مدارس کے طلبہ کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *