Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
’فواد چوہدری کی گرفتاری عقل مندوں کے لیے نشانی،‘ سوشل میڈیا پر گرفتاری زیر بحث – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

’فواد چوہدری کی گرفتاری عقل مندوں کے لیے نشانی،‘ سوشل میڈیا پر گرفتاری زیر بحث

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما فواد چوہدری کو بدھ کی صبح لاہور سے گرفتار کیا گیا کیونکہ ان کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے ادارے کے افراد کو دھمکیاں دینے کے الزام پر اسلام آباد کے کوہسار تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

فواد چوہدری کو چند ہی گھنٹوں بعد لاہور کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس کو ہدایات جاری کی گئیں کہ انہیں طبی معائنے کے بعد اسلام آباد لے جایا جائے جہاں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
عدالت میں پیشی کے وقت فواد چوہدری نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کے خلاف جو مقدمہ درج ہوا ہے اس پر انہیں فخر ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ’کہا جا رہا ہے میں نے بغاوت کی۔ نیلسن منڈیلا پر بھی یہی مقدمہ درج ہوا تھا۔‘

فواد چوہدری کی گرفتاری کے بعد پاکستان کے سوشل میڈیا پر ممتاز سیاسی اور میڈیا سے متعلق شخصیات کی جانب سے ملے جُلے تاثرات دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
فواد چوہدری کے بیان پر شنیلا عمار نے ایک ٹویٹ میں لکھا ’یہ نیلسن منڈیلا بھی لوگوں کے خاندانوں کو دھمکیاں دیتا تھا؟‘

محمد عاصم نصیر نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’فواد چوہدری کو گرفتار کرنا عقل مندوں کے لیے نشانی ہے کہ بات بہت آگے جا چکی ہے۔ اب جو ریاست کی رٹ کو چیلنج کرے گا یا سیاسی و معاشی عدم استحکام کی جانب لے کر جائے گا وہ اپنی تیاری خود پکڑ لے کیونکہ اب وہ پکڑا جائے گا۔‘

حکومتی اتحاد کی سب سے بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹوئٹر ہینڈل سے فواد چوہدری کا ویڈیو بیان شیئر کیا گیا جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ’ہم الیکشن کمیشن اور ان کے ممبران کو، ان کے خاندانوں کو اور یہ جو لوگ ہیں ان کو خبردار کرتے ہیں کہ اگر ہمارے ساتھ زیادتی کا سلسلہ ہوا، یہ زیادتیوں کے سلسلے کا خمیازہ آپ کو بھگتنا ہو گا۔‘

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *