Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر کا ’نشے کی حالت‘ میں طالب علم پر مبینہ تشدد، مقدمہ درج – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر کا ’نشے کی حالت‘ میں طالب علم پر مبینہ تشدد، مقدمہ درج

لاہور: پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر نے نشے کی حالت میں طالب علم پر تشدد کیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

پنجاب یونیورسٹی میں استاد اور طالب علم کے درمیان جھگڑے کا معاملے پر پولیس نے پروفیسر منور صابر کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔

ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ڈاکٹر منور صابر نے نشہ کی حالت میں دو لوگوں کے ساتھ ملکر طلبا کو تشدد کا نشانہ بنایا اور تشدد کے دوران نقدی اور دیگر سامان بھی نکال لیا گیا۔
پولیس نے حبس بے جا میں رکھنے اور چوری کی دفعات کے تحت پروفیسر سمیت تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی کے چانسلر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو تین روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل وائس چانسلر کے دفتر کے باہر طلبا تنظیم اور سیکیورٹی اسٹاف کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد صورت حال کشیدہ ہوگئی تھی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *