لاہور / راولپنڈی: پٹرولیم مصنوعات میں ممکنہ اضافے کی اطلاعات پر راولپنڈی اور لاہور میں مالکان نے متعدد پٹرول پمپس کو بند کردیا گیا، جس کی وجہ سے شہریوں کو پیٹرول کے حصول میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
راولپنڈی شہر کی اہم شاہراہوں مری روڈ، مال روڈ، ائیرپورٹ پر متعدد پٹرول پمپس کو مالکان نے بند کردیا ہے، جبکہ پٹرول کی تلاش میں شہری مارے مارے پھر رہے ہیں، بند پمپس پر موجود عملے نے بتایا کہ پٹرول کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کو دیکھتے ہوئے پٹرول پمپس کو مالکان نے بند کیا ہے۔
ادھر پٹرول کی تلاش میں پھرنے والے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے موقع پرست پٹرول پمپس مالکان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

Leave a Reply