Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ منظور – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ منظور

اسلام آباد: عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی پولیس کی استدعا مسترد کرکے جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت کی۔ فواد چوہدری کو پیش کیا گیا۔

پولیس نے فواد چوہدری کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کردی۔
ڈی ایس پی لیگل نے کہا کہ فواد چوہدری کا فوٹو گرائیمٹری ٹیسٹ کرا لیا ہے ، فواد چوہدری کا میڈیکل ابھی کرانا ہے۔

عدالت نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *