Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزے پر منگل سے مذاکرات شروع ہوں گے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزے پر منگل سے مذاکرات شروع ہوں گے

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کا جائزہ مشن آج 10 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے گا اور نویں اقتصادی جائزے پر 31 جنوری (بروز منگل) سے مذاکرات شروع ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ نویں اقتصادی جائزے کی تکمیل پر پروگرام ٹریک پر آنے اور ایک ارب دس کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے ۔

مذاکرات میں آئی ایم ایف کو جولائی تا دسمبر 2022 معاشی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا، سیلاب سے 30 ارب ڈالر کے نقصانات اور اخراجات پر بریفنگ دی جائے گی، اور ٹیکس محاصل، ایکسچینج ریٹ سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔
آئی ایم ایف کے جائزہ وفد کو کرنٹ اکاوٴنٹ خسارے، انرجی سیکٹر اصلاحات پر بریفنگ دی جائے گی، جب کہ گردشی قرضے اور نجکاری پروگرام میں پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف جائزہ مشن کی آمد سے قبل ہی متعدد شرائط پوری کی جاچکی ہیں اور بجلی و گیس کے بارے میں بھی جلد فیصلہ متوقع ہے جس کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ اقتصادی معاہدے کی تکمیل کی راہ ہموار ہوجائے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *