Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
دانیہ شاہ ویڈیو وائرل کیس؛ مدعی مقدمہ عامر لیاقت کی بیٹی کو پیش ہونے کا حکم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

دانیہ شاہ ویڈیو وائرل کیس؛ مدعی مقدمہ عامر لیاقت کی بیٹی کو پیش ہونے کا حکم

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے معروف ٹی وی اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے سے متعلق مقدمے میں آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ بیٹی دعا عامر کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو معروف ٹی وی اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔

ملزمہ دانیہ شاہ کو جیل حکام نے عدالت میں پیش کیا۔ ایف آئی اے نے مدعی مقدمہ دعا عامر کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرانے کی درخواست جمع کرادی۔

ایف آئی کے وکیل نے موقف دیا کہ مدعی مقدمہ لاہور میں زیر تعلیم ہیں، پیش نہیں ہوسکتی ہیں، مدعی مقدمہ کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کیا جائے۔

ملزمہ دانیہ شاہ کے وکیل نے ایف آئی اے کی درخواست پر اعتراضات اٹھادیئے۔ لیاقت علی گبول ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ مدعی مقدمہ پاکستان میں موجود ہے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ نہ کیا جائے، مدعی مقدمہ کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا جائے۔

ایف آئی اے کی جانب سے مدعی مقدمہ کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرانے کی درخواست واپس لے لی گئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ کو پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 9 فروری تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *