Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن احتساب عدالت سے بری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن احتساب عدالت سے بری

لاہور: احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد، ان کی اہلیہ اور بھائی کو غیر قانونی اثاثے بنانے کے ریفرنس سے بری کر دیا۔

احتساب عدالت نے فواد حسن فواد کے خلاف ریفرنس میں بریت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد بریت کی درخواست منظور کرلی، عدالت نے ناکافی شواہد اور کرپشن کا الزام ثابت نہ ہونے پر فواد حسن فواد، ان کی اہلیہ رباب حسن، بھائی وقار حسن اور قریبی عزیز ڈاکٹر انجم حسن کو بری کردیا۔

یاد رہے کہ نیب نے فواد حسن فواد کو 2018ء میں گرفتار کیا تھا، فواد حسن فواد اور خاندان کے دیگر افراد کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ فواد نے آمدن سے زائد اثاثے بنائے۔
نیب نے فواد حسن فواد پر 1 ارب 8 کروڑ روپے مبینہ غیر قانونی طور پر اثاثہ جات بنانے کا الزام عائد کیا تھا۔ اس کیس میں نیب کے ترمیمی بل کا کوئی سہارا نہیں لیا گیا بلکہ میرٹ پر پرانے قانون کے تحت بریت حاصل کی گئی۔

فواد حسن فواد کی لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے ضمانت منظور کی اور اب ان کی رہائی کا حکم دیا۔ فواد حسن فواد اپنے خلاف ریفرنس کی سماعت کے دوران ہی ملازمت کی میعاد مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہوئے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *