Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ملکی برآمدات میں 7.16 فیصد کمی، تجارتی خسارہ 19 ارب 63 کروڑ ڈالرز پر آگیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ملکی برآمدات میں 7.16 فیصد کمی، تجارتی خسارہ 19 ارب 63 کروڑ ڈالرز پر آگیا

اسلام آباد: رواں مالی سال 2022-23 کے پہلے سات ماہ میں ملکی برآمدات میں 7.16 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ تجارتی خسارہ 32 فیصد کی ریکارڈ کمی کے ساتھ 19 ارب 63 کروڑ ڈالرز پر آگیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ (جولائی تا جنوری 2022-23) کے دوران برآمدات 7.16 فیصد کمی کے ساتھ 16 ارب 46 کروڑ ڈالرز رہیں۔

رپورٹ کے مطابق دسمبر کی نسبت جنوری میں ملکی برآمدات 4.31 فیصد کمی سے دو ارب 21 کروڑ ڈالرز رہی ہیں۔ جنوری 2022 کے مقابلے گزشتہ ماہ برآمدات میں 15.42 فیصد کمی آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسی عرصے کے دوران درآمدات کا حجم 22.53 فیصد کمی سے 36 ارب 10 کروڑ ڈالرز رہا ہے، اس لحاظ سے پہلے سات ماہ میں تجارتی خسارے میں 32 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔

جولائی تا جنوری تجارتی خسارہ 19 ارب 63 کروڑ ڈالرز پر آگیا ہے جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں تجارتی خسارے کا حجم 28 ارب 85 کروڑ ڈالرز تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *