Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعظم نے 7 فروری کو اے پی سی بُلا لی، عمران خان کو بھی دعوت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعظم نے 7 فروری کو اے پی سی بُلا لی، عمران خان کو بھی دعوت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اہم قومی چیلنجز پر تمام قومی سیاسی قائدین کو ایک میز پر بٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے 7 فروری کو ‘کُل جماعتی کانفرنس’ (اے پی سی) بلا لی۔

تفصیلات کے مطابق اے پی سی اسلام آباد میں ہوگی اور اس سلسلے میں تمام قومی سیاسی قائدین کو اے پی سی میں شرکت کی باضابطہ دعوت دے دی گئی۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ شہباز شریف نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو بھی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

وفاقی وزیر سردار ایاز صادق کے سابق اسپیکر قومی اسمبلی، پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور سابق وزیردفاع پرویز خٹک سے رابطے کیے گئے اور ایاز صادق نے اسد قیصر اور پرویز خٹک کو وزیراعظم کی جانب سے عمران خان کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت پہنچائی۔

وزیراعظم نے کل پشاور میں ہونے والی ایپیکس کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے دو نمائندوں کو بھی شرکت کی دعوت دے دی، سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی راہنماؤں کو اپنی جماعت کے نامزد نمائندوں کے ناموں سے آگاہ کرنے کی درخواست کی۔

گورنر ہاؤس میں ایپیکس کمیٹی کے اجلاس میں تمام سٹیک ہولڈرز، پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلی افسران شریک ہوں گے، اجلاس میں 30 جنوری کو پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے پر غور ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *