Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ملک بھر میں قائم حراستی مراکز کی فہرست طلب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ملک بھر میں قائم حراستی مراکز کی فہرست طلب

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر وفاقی حکومت کو لاپتا افراد کے معاملے کا جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ سے ملک بھر میں قائم حراستی مراکز کی فہرست طلب کرلی۔

ہائیکورٹ میں لاپتا شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ شہری جاوید لیاقت آباد کے علاقے سے 2017 سے لاپتا ہے۔ محمد عمر فاروق 5 سال سے لاپتا ہے، بازیاب کرایا جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ شہری طویل عرصے سے لاپتا ہیں، بازیابی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو لاپتا افراد کے معاملے کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی۔
عدالت نے سیکریٹری داخلہ سے ملک بھر میں قائم حراستی مراکز کی فہرست طلب کرلی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *