Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعظم سے مریم نواز کی ملاقات؛ شاہد خاقان کے تحفظات دورکرنے کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعظم سے مریم نواز کی ملاقات؛ شاہد خاقان کے تحفظات دورکرنے کا فیصلہ

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف سے (ن) لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے ملاقات کی اور پارٹی امورپر تبادلہ خیال کیا۔

(ن) لیگ کے پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز نے شاہد خاقان عباسی کے تحفظات دور کرنے ناراض پارٹی رہنماؤں کو منانے کا فیصلہ کیا۔

ملاقات میں شاہد خاقان عباسی کے استعفے، ضمنی انتخابات اور پنجاب و خیبرپختونخوا کے ممکنہ انتخابات کےحوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماوں نے پارٹی کی تنظیم سازی اور ملک بھر میں مریم نواز کے جاری ورکرز کنونشنز کے انعقاد پرمشاورت سمیت پارٹی کے دیگر امور سے متعلق بات چیت کی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھرپور تیاری کے ساتھ انتخابات میں حصہ لیں گے۔ لیگی کارکنوں کے لیے انتخابات کے حوالے سے شہباز شریف جلد پیغام جاری کریں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *