Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
راولپنڈی میں مردہ جانوروں کا دو ہزار کلو گوشت برآمد – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

راولپنڈی میں مردہ جانوروں کا دو ہزار کلو گوشت برآمد

راولپنڈی: شہری مردہ جانوروں کا گوشت کھانے سے بال بال بچ گئے، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گرجا روڈ پر کارروائی میں مردہ جانوروں کا دو ہزار کلو گرام گوشت برآمد کرکے تلف کردیا۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن راولپنڈی سبطین کاظمی کی سربراہی میں یہ کارروائی کی گئی۔ خفیہ اطلاعات ملنے پر مردہ جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے والی گاڑی کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔

سپلائر کی نشاندہی اور پولیس کی مدد پر گودام مالک نے مردہ گوشت کی خرید و فروخت کا اعتراف کیا۔ فیصل آباد سے لایا جانے والا مضر صحت گوشت بھابھڑہ بازار میں سپلائی کیا جانا تھا۔ گودام مالک اور سپلائر کے خلاف تھانہ دھمیال میں مقدمہ درج کروایا گیا ہے.

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *