Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان پہلی بار گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کے عالمی کپ کیلیے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کرے گا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان پہلی بار گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کے عالمی کپ کیلیے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کرے گا

کراچی: پاکستان پہلی بار گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کے عالمی کپ کے لیے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ایکویسٹرین فیڈریشن کے زیرنگرانی ایکویسٹرین فیڈریشن آف پاکستان کے تحت سہ روزہ ورلڈ کپ کوالیفائرز 15 فروری سے لاہور میں شروع ہوں گے۔ 17 فروری تک جاری رہنے والے ان مقابلوں میں 6 ممالک شرکت کریں گے جن میں اردن ، لیبیا ، ایران ، شام ، بیلاروس اور میزبان پاکستان شامل ہیں۔

مقابلوں میں کامیاب ٹیم اسی سال جنوبی افریقہ میں ہونے والے عالمی کپ میں شرکت کی حقدار ہوگی۔ دریں اثنا ٹرائلز کے بعد عالمی کپ کوالیفائرز کے لیے قومی ٹیم کا انتخاب کرلیا گیا۔ منتخب گھڑ سواروں میں عرفان وٹو، وجاہت اللہ خان ، ناصرعباس ، تصور عباس لک، فضیل امجد بھٹی شامل ہیں، ہارون بندیال کوچ ہوں گے۔
دوسری جانب ایکویسٹرین فیڈریشن آف پاکستان کے صدر سلطان محمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کو عالمی مقابلوں کی میزبانی ملنا قابل فخر ہے، دنیا بھر میں پاکستانی گھوڑوں کو انتہائی پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

عالمی کپ کوالیفائرز کے شایان شان انعقاد کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جبکہ قوی امید ہے کہ پاکستان ان مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا ، واضح رہے کہ انٹرنیشنل فیڈریشن نے جعلسازی کرنے پر بھارت سے میزبانی واپس لے کریہ زمہ داری پاکستان کو تفویض کی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *