Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمت حاصل کرنے والا اہلکار برطرف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمت حاصل کرنے والا اہلکار برطرف

کراچی: محکمہ پولیس میں جعلی ڈومیسائل کی بنیاد پر ملازمت حاصل کرنے والے اہلکار کو نوکری سے برطرف کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

محکمہ پولیس میں بھرتی کے لیے جعلی ڈومیسائل بنانے والے پولیس اہلکارکے خلاف قائد آباد تھانے میں مقدمہ درج کر کے پولیس اہلکار کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔

پولیس اہلکارعبید خان جعلی ڈومیسائل پر محکمہ پولیس میں بھرتی ہوا تھا ، انکوائری کمیٹی نے دستاویزات کی جانچ پڑتال کی تو پولیس اہلکار عبید خان کا ڈومیسائل جعلی نکلا جس پر پولیس اہلکارکےخلاف قائد آباد تھانے میں مقدمہ الزام نمبر 23/68 بجرم دفعہ 468،471 اور420 کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا جبکہ پولیس اہلکار کو ملازمت سےفارغ کردیا گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *