Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی ڈی ایم کو ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہیے، فضل الرحمان کا وزیراعظم کو مشورہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی ڈی ایم کو ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہیے، فضل الرحمان کا وزیراعظم کو مشورہ

لاہور: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو قومی اسمبلی کے آئندہ ماہ ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے عمران خان کے مختلف کیسوں کے بارے میں گفتگو کی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امید واثق ہے کہ عمران خان جلد نااہل ہو جائیں گے، پی ڈی ایم کو قومی اسمبلی کے آئندہ ماہ ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہیے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پنجاب و خیبر پختونخوا میں امن و امان اور اقتصادی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہی الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دینی چاہیے۔

شہباز شریف نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام جماعتوں کو الیکشن اور معیشت سمیت تمام قومی امور پر متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنا چاہیے، مولانا صاحب، ہم ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے کے لئے دن رات کوشش کر رہے ہیں، مہنگائی کی لہر پر جلد قابو پا لیں گے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم تعمیری سیاست پر یقین رکھتے ہیں، یہ وقت تخریبی سیاست کا نہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *